• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

موبائل فون پر کیمرہ کا شامل ہونا کیا کم تھا کہ بقایا قیامت ویڈیو آپشن (Video Option) ڈھا رہا ہے -

شمولیت
ستمبر 12، 2013
پیغامات
143
ری ایکشن اسکور
227
پوائنٹ
40
موبائل فون پر کیمرہ کا شامل ہونا کیا کم تھا کہ بقایا قیامت ویڈیو آپشن (Video Option) ڈھا رہا ہے :

  • موبائل فون پر کیمرہ کا شامل ہونا کیا کم تھا کہ بقایا قیامت ویڈیو آپشن (Video Option) ڈھا رہا ہے ،
  • بس کہیں بھی کچھ بھی ہوتا نظر آئے ، ہر صاحب موبائل اس آپشن (Video Option) کا استعمال کرنا اپنا فرض اولین سمجھتا ہے !
  • اور پھر اس ویڈیو کو (U Tube) اور انٹر نیٹ پر ایسے اپلوڈ کیا جاتا ہے جیسے کوئی معرکہ مارا ہو !
  • دوستو ٹیکنالوجی کی ترقی دنیا کا حصہ ہے ، مگر کسی بھی چیز کا صحیح یا غلط استعمال ہمارے اپنے ہاتھ میں ہے !
نیٹ پر ایسی ایسی غلط تصاویر ، خبریں اور ویڈیوز دھڑادھڑ پوسٹ کی جا رہی ہیں کہ الله کی پناہ ،

کئی بار تو لوگوں کو علم تک نہیں ہوتا کہ انکی تصویر کب اتاری گئی یا ویڈیو بنا لی گئی ، ہم تو بس جہاں مجمع لگا دیکھا، نکالا اپنا موبائل اور کسی ماہر کیمرہ مین کی طرح جٹ گئے کام میں ، ایسے ایسے احمق موجود ہیں کہ جواور کچھ نہ ملے تو لوگوں کی گھریلو لڑائی تک کی ویڈیو بنا کر مصالحے دار ٹائٹل کے ساتھ پوسٹ کر دیتے ہیں جہاں کہیں کوئی مرد اپنی بیوی کو مار رہا ہے تو کہیں بیوی خاوند کو پٹوا رہی ہے ، کہیں کوئی نادان لڑکیاں اپنی عزت نیلام کرنے ڈیٹس پر ہیں

جو لوگ ایسی گھٹیا پوسٹس کرتے ہیں وہ یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ آج وہ کسی کا تماشا بنا رہے ہیں تو کل کو انکا اپنا تماشا بھی بن سکتا ہے !!!

یہ پوسٹ کرنے کا خیال مجھے اسلئے آیا کہ کل ایک پوسٹ نظر سے گزری جس کا ٹائٹل پڑھ کر رونگٹے کھڑے ہو گئے :@
ٹائٹل تھا "" بھارت میں ایک اور ریپ۔ اس خبر کو جنگل میں آگ کی طرح پھیلا دو پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے والے بھارت کا اصلچہرہ دنیا کو دکھا دو ""

مسلم ہوں یا غیر مسلم ، میرے نزدیک سب بہنوں، بیٹیوں کی عزت میری اپنی بہن، بیٹیوں کی طرح برابر اہم ہے ،اسی سوچ کے ساتھ میں نے وہاں کومنٹ کیا کہ محترم ایڈمن بھائی، خدارا ایسی پوسٹ نہ کیا کریں ، مائیں ، بہنیں سانجھی ہوتی ہیں ،

اسلام پردہ داری کا حکم دیتا ہے ، آج آپ کسی کا پردہ رکھو گے تو حشر میں آپ کا پردہ رکھا جائے گا !

وہاں پر موجود لوگوں نے بھی میری بات سے اتفاق کیا ، ایڈمن بھائی پر اثر کیا ہونا تھا ، محترم بھائی نے وہی پوسٹ 3 بار اور کر دی

دوستو یہ ایک غلط طرز فعل ہے ، برائی کو ختم کرتے ہیں ، بھیلاتے نہیں !!! برائی کو پھیلا کر ہم بھی گناہ میں شریک ہو جاتے ہیں !!!

ذرا سوچئے کہ اگر اس معصوم کی جگہ ہماری اپنی بہن، بیٹی ہوتی تو کیا تب بھی ہمارا رد عمل یہی ہو گا ؟؟؟

اسلام پیار اور امن کا دین ہے ، اسلام کی تعلیم یہ ہے کہ برے انسان سے اتنا پیار سے پیش آؤ کہ اسے اپنے گناہ کا خود احساس ہو جائے اور وہ گناہوں سے توبہ کر لے !

آپ شوق سے استعمال کریں موبائل مگر کسی کی عزت اچھالنے کیلئے نہیں ، اچھے کاموں کی خبر ، تصاویر بھی بنائیں اور ویڈیو بھی تاکہ دوسروں کو اچھائی کی ترغیب مل سکے !

" شائد کہ تیرے دل میں اتر جائے میری بات !"
الله پاک ہم سب کو ہدایت دے. آمین ثم آمین
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
بہت اچھی نصیحت ہے۔۔۔۔
کسی کی اجازت کے بغیر یا ان کے علم میں لائے بغیر کوئی بھی ویڈیو ،تصاویر نہیں بنانی چاہیئے۔اللہ تعالی ہم سب کو ہدایت دے۔
 

بابر تنویر

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 02، 2011
پیغامات
227
ری ایکشن اسکور
692
پوائنٹ
104
بہت خوب اور جیسا کہ آپ نے کہا کہ پیش کرنے والے کا عام طورر پر اصلاح کرنا نہیں بلکہ شہرت حاصل کرنا ہوتا ہے۔
اللہ تعالی ہم سب کو ہدایت عطا فرماۓ آمین!
 
Top