• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

موت سے فرار ممکن نہیں !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
موت سے فرار ممکن نہیں !!!



10443430_505799066225026_2492902377036257688_n.jpg


قُلْ إِنَّ الْمَوْتَ الَّذِي تَفِرُّونَ مِنْهُ فَإِنَّهُ مُلَاقِيكُمْ ثُمَّ تُرَدُّونَ إِلَى عَالِمِ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ فَيُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ

(سورة الجمعة:8)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
موت سے کسی کے لیے بھاگنا اور بچنا ممکن نہیں:

سو ارشاد فرمایا گیا کہ ان سے کہو کہ جس موت سے تم لوگ بھاگتے ہو وہ بہرحال تم کو آکر رہے گی، تم کسی بھی طرح اس سے بھاگ کر جان نہیں چھڑا سکتے، پس موت سے بھاگنے اور بچنے کی لا حاصل کوشش کی بجائے تم لوگ راہ حق و ہدایت کو اپنا لو، اور ان اعمال کو بجا لانے اور ان سچے عقائد و اخلاق کو اپنانے کی فکر و سعی کرو جو موت کے بعد کے ابدی جہاں میں تمہیں کام آسکیں -

جن میں سر فہرست اور سب اول حضرت خاتم الانبیاء ﷺ پر صدق دل سے ایمان لانا، اور آپ ﷺ کی پیش فرمودہ تعلیمات مقدسہ کو اپنانا ہے جو کہ حق و صداقت اور دارین کی سعادت و سرخروئٰ سے ہم کنار کرنے والی راہ اور واحد راہ ہے، اور اس کے بغیر فوز و فلاح کی کوئی صورت ممکن نہیں، سو اوپر قرآن حکیم کی یہ پیشینگوئی ذکر فرمائی گئی کہ یہ لوگ موت سے اس قدر خائف ہیں کہ اس کی کبھی بھی تمنا نہیں کرسکتے، اپنے ان کرتوتوں کے باعث جو انہوں نے اپنے ہاتھوں سے آگے بھیجے ہیں، اور اب ان کو خطاب کر کے ارشاد فرمایا گیا کہ جس موت سے تم لوگ بھاگتے ہو اس سے تم کبھی اور کسی بھی طور بچ نہیں سکو گے۔ اس نے اپنے وقت پر بہرحال آکر رہنا ہے، سو اس سے بچنے اور بھاگنے کی فکر و سعی کی بجائے تم لوگ اپنے ان مظالم سے بچنے کی فکر و کوشش کرو جن کا ارتکاب تم لوگوں نے اپنی بدبختی کی بناء پر کیا ہے، اور جن کی بنا پر تم لوگ موت سے اس قدر ڈرتے ہو کہ تم لوگوں نے نبیوں کا قتل کیا، تم تورات میں تحریف کے مرتکب ہوئے، تم نے اللہ کی امانتوں میں خیانت کی، اور تم نے ان نشانات ہدایت کو مٹایا جن کی حفاظت کرنا تمہاری ذمہ داری تھی وغیرہ وغیرہ۔

اللہ ہمیشہ اپنی حفاظت میں رکھے، آمین ثم آمین یا رب العالمین۔
 
Top