• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

موت کے بعد ! سات اعمال کا اجر جاری رہتا ہے

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
10603536_912080745526862_4509512932548970943_n.jpg


موت کے بعد! سات اعمال کا اجر جاری رہتا ہے


رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ انسان کے لئے اس کی موت کے بعد بھی سات اعمال کا اجر جاری رہتا ہے

(1) کسی کو علم سکھایا
(2) نہر کھدوا کر جاری کروائی
(3) (پانی کا) کنواں بنوایا (لوگوں کے لئے) (جیسا کہ سڑکوں گلیوں میں گرمیوں میں لوگوں ، مسافروں کے لئے ٹھنڈے پانی کا کولر لگوانا بھی اسی عمل میں آئے گا - (ان شاء اللہ)
(4) درخت لگوایا (یعنی لوگ اس کے سائے یا پھل وغیرہ سے فائدہ اٹھائیں)
(5) مسجد بنوائی
(6) قرآن مجید کو میراث بنایا (یعنی کسی کو قرآن پڑھایا ، یا ، لے کر دیا)
(7) اپنے پیچھے نیک اولاد چھوڑی جو اس کی وفات کے بعد اس کے لئے دعائے مغفرت کرتی ہے


--------------------------------------------------------
(الترغيب والترهيب : 1/76 ، ،2/98 ،، صحيح الترغيب : 73 ، ،2600 ، ،
شعب الايمان للبيهقي : 3/1276 ، ، مجمع الزوائد : 1/172 ، ،
صحيح الجامع : 3602)
 

جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
319
پوائنٹ
127
بہت خوب ! اللہ ہم سب کو ان پر عمل کی توفیق دے ۔
 
Top