• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

موجودہ حکام اور انکے باطل نظام ایک خارجی کی عجیب وغریب بوکھلاہٹ

شمولیت
جولائی 12، 2017
پیغامات
50
ری ایکشن اسکور
8
پوائنٹ
18
یہ کیا بہکی بہکی باتیں فرما رہے ہیں؟
اصل میں میری بہکی بہکی باتیں فرما نے کی وجہ یہ تھی کہ میں اپنے اندازے کے مطابق ایک ایسے غیر مقلد کے ساتھ گفتگو میں تھا جو موضوع کی مناسبت سے دلائل کو سمجھنے پر قادر تھا۔ اس پوری پوسٹ اور خصوصاً ہماری گفتگو سے قطعی طور پر واضع تھا کہ اطاعت سے غیر شرعی اطاعت مراد تھی کیونکہ یقیناً آپ بھی امام ابو حنیفہ﷬ پر شرعی اطاعت سے خروج کا موقف رکھنے کا الزام نہیں لگا رہے۔ مگر آپ نے آخر وہی اطاعت کیوں موضوع سخن بنائی جس کا اس موضوع سے کوئی تعلق نہیں۔
 
شمولیت
جولائی 12، 2017
پیغامات
50
ری ایکشن اسکور
8
پوائنٹ
18
اب آپ ادھر ادھر کی مزید بات نہ کریں سوال کا جواب تحریر فرما دیں
آخر میں آپ کے مستقل إصرار کے باعث آپ کے سوال کہ "امور حکومت کا تعلق امور معاملات سے ہے یا امور عبادات سے؟" کا جواب مندرجہ ذیل ہے؛
امور حکومت کا تعلق امور معاملات سے ہے اور اسی طرح دین اسلام کے تابع ہے جس طرح امور عبادات۔ نبیﷺ نے جس دین اسلام کا ذکر فرمایا اُس سے مقصود بندے کا اپنے رب کے لیے مطلقاً مطیع ہونا ہے۔ جو قدرت رکھتا ہے اُس پر واجب ہے کہ وہ اللہ کی عبادت کرے اُس کے لیے دین کے تمام شعبوں یعنی ایمانیات؛ عبادات اور معاملات کو خالص کرے ۔
امور عبادات میں شامل پانچ ارکان ِاسلام کے علاوہ واجبات، فرائض کا وجوب اسبابِ مصالح پر مبنی ہے وہ تمام لوگوں پر واجب نہیں ہیں۔ بعض چیزیں فرض کفایہ ہیں جیسے جہاد، امر بالمعروف و نہی عن المنکر اور وہ اعمال جو ان کے تابع ہیں مثلاً امارت؛ فیصلہ، فتویٰ، پڑھنا، حدیث بیان کرنا وغیرہ؛ اور وہ اعمال جو لوگوں کے حقوق کی وجہ سے واجب ہوتے ہیں تو اسباب کی موجودگی میں واجب ہوں گے عدم موجودگی میں واجب نہیں ہوں گے جیسے فرض کی ادائیگی، امانتوں کو واپس کرنا، غصب شدہ چیز کو واپس کرنا، حقوق کا انصاف، خون، مال، عزت وغیرہ، بیوی اور اولاد کے حقوق، صلہ رحمی وغیرہ پس ان میں جو زید پر واجب ہے وہ عمرو پر واجب نہیں بخلاف رمضان کا روزہ، بیت اللہ کا حج، پانچوں نمازیں، زکوٰۃ ۔
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,410
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
آپ کا اتنا جواب کافی تھا؛
امور حکومت کا تعلق امور معاملات سے ہے
مگر جب اس سے قبل آپ نے مسلسل 7 مراسلوں میں جو بات کو پھیلایا ہے، تو ٹھیک ہے، اس پر بھی بات کر لیتے ہیں!
لیکن ایک اہم بات کا آپ نے جواب نہیں دیا، اس کا جواب بھی دے دیں!
آپ نے مردود کی اصطلاح کی ایک تعریف لکھی تھی جس پر ہم نے آپ سے مطالبہ کیا تھا
''مردود'' کی اصطلاح کی اس تعریف کا حوالہ مطلوب ہے!
 
Last edited:

فواد

رکن
شمولیت
دسمبر 28، 2011
پیغامات
434
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
74
جیسا کہ امریکہ ہر ناپسندیدہ شخص پر دہشت گرد ہونے کی صفت چسپاں کر دیتا ہے۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

ميں يہ واضح کر دوں کہ امريکی حکومت کا مقصد اور مشن کسی بھی طور دنيا بھر ميں امريکہ مخالف آوازوں کو دبانا ہرگز نہيں ہے۔

يہ سوچ حقائق کے منافی ہے کہ جو بھی امريکی حکومت کی پاليسی سے اختلاف کرے وہ ہمارا ٹارگٹ بن جاتا ہے۔ يہ تاثر کہ ہماری پاليسيوں پر تنقيد اور ہمارے نقطہ نظر سے اختلاف کسی بھی شخص کے ليے مطلوبہ افراد کی لسٹ ميں شموليت کا موجب بن جاتا ہے، بالکل غلط اور بے بنياد ہے۔

اپنی راۓ کو پيش کرنا اور شديد جذبات کا اظہار اس عمل کے متوازی نہيں ہے جس ميں دہشت گردی کی کاروائيوں کی حمايت، منصوبہ بندی، فنڈنگ اور امداد کی جاتی ہے اور يہی وہ وجوہات ہيں جن کی بدولت امريکی حکومت نے داعش، ٹی ٹی پی اور ديگر دہشت گرد تنظيموں پر مختلف پابندياں عائد کيں۔

يہ ناممکن اور ناقابل فہم سوچ ہے کہ دنيا بھر ميں امريکہ مخالف جذبات کی لہر کو بدلنے کے ليے افراد کو صرف اس بنياد پر نشانہ بنايا جاۓ يا ان کا نام مطلوبہ افراد کی لسٹ ميں شامل کيا جاۓ کيونکہ وہ ہمارے نقطہ نظر سے اختلاف رکھتے ہيں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

https://www.instagram.com/doturdu/

https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/

 
Top