• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مودی حکومت آتے ہی انتہا پسند ہندوؤں کا اذان فجر پر پابندی لگانے کا مطالبہ !!!

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
وہاں اذان فجر پر پابندی کا مطالبہ ہوتا ہے،یہاں توہین رسالت کے قانوں کو کالا قانون کہہ کر پابندی کا مطالبہ کیا جاتا ہے!!
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
وہاں سیکولرازم ہے تو یہاں اعلان کیا جاتا ہے کہ ہماری سیاست ،جمہوریت اور مذہب اسلام ہے!!
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
ملک کا بانی اعلان کرتا ہے کہ یہاں مذہب کی ہر ایک کو آزادی ہے کہ وہ نجی معاملہ ہے اور سیاسی و شہری حقوق میں سب برابر ہیں،کیا یہ اسلام ہے؟؟
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
لیکن یہ بات اپنی جگہ بر حق ہے کہ بھارت کی نسبت یہاں ایک نفسیاتی و ذہنی نوعیت کے تحفظ کا احساس زیادہ ہے۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
مینگلورمیں اذان فجر کے خلاف احتجاج
سیکولر بھارت مسلمانوں کی مذہبی آزادی کا ہی دشمن ہوگیا انتہا پسند ہندوؤں نے، بھارت میں نماز فجر کی اذان پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا

10376747_627604420664312_1073938924384421500_n.jpg
 

فہد ظفر

رکن
شمولیت
اکتوبر 15، 2011
پیغامات
193
ری ایکشن اسکور
243
پوائنٹ
95
لیکن یہ بات اپنی جگہ بر حق ہے کہ بھارت کی نسبت یہاں ایک نفسیاتی و ذہنی نوعیت کے تحفظ کا احساس زیادہ ہے۔
نہیں بھائی اب ایسی بھی بات نہیں ہے کہ ہم خوف کے سائے میں دن رات گزارتے ہیں یہی تو آپ لوگوں کو ہم باور کرانا چاہ رہے ہیں کہ جیسا آپ لوگ گمان کر رہے ہیں ایسا بلکل نہیں ہے یہ ویسے ہی ہے جیسے کہ میں نے اکثر پاکستانیوں کو کہتے ہوئے سنا ہے کہ جب ہم گھر سے باہر نکلتے ہیں تو ڈر سا لگا رہتا کہ پتا نہیں ہم صحیح سلامت پھر گھر پہونچ پائینگے کہ نہیں پتا نہیں کب کوئی فدائی بگل سے گزر کر اپنے آپ کو اڑا دے اور ہم اسکی زد میں آجائیں-
 

فہد ظفر

رکن
شمولیت
اکتوبر 15، 2011
پیغامات
193
ری ایکشن اسکور
243
پوائنٹ
95
شروعات محترمہ آپ نے ہی کی ہے جسکی تائيد محترم رضا میاں نے بھی کی ہے اور ابھی دامن بچا رہی ہیں پھر ایک بار میں آپکو یاد دلا دیتا ہوں غور کریں نیچے-


مشہور بات ہے مائنڈ مت کیجیئے گا ،
کہ دنیا کے سب سے مختلف مسلمان ہندوستان میں بستے ہیں ، یہ ہندوؤں میں رہ کر ان کا بغض بھی سہتے ہیں ، اور دفاع بھی کرتے ہیں!
ایسا مسلمان شاید اور کہیں نہ ہو۔واللہ اعلم!
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
سبحان اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سبحان اللہ
ہمیں بھی "ہندوستانی" کہلوانے کا موقع مل جائے گا۔۔۔ہجرت کی راہیں استوار ہو جائیں گی۔اپنے آباء کی سرزمین دیکھیں گے جس کی بچپن سے چاہت ہے دیکھیں گے کہ محمود غزنووی کے قدم کہاں پڑے تھے۔۔۔

ہم تو مسلمان ہیں جی ۔۔۔ہمارے انکل جی انڈیا کی شاہ فیصل مسجد میں آئے تھے نا ۔۔۔اذان و نماز پر پابندی لگ گئی ۔۔۔۔تم نے کوئی احتجاج نہیں کیا ۔۔۔انڈیا کے مسلمانووووووووووووووووووووووو!
کہاں گئی تمھاری دین سے محبت ۔۔۔ہم نے تو سنا تھا انڈیا بڑا اسلام کا قلعہ ہے ۔۔۔کون کون نکلا احتجاج کو ؟؟؟؟جنہوں نے اراکین کو ٹیگ کیا یا جنہوں نے پاکستان پر اعتراج کیا؟؟؟؟؟؟

اول روز سے ہمارے دلوں میں ہندوستان کے لوگوں سے نفرت ڈالی گئی اب چاہے وہ مسلمان ہی کیوں نا ہوں، نہ بھئی ہو تو تم ہندستانی نا۔۔۔۔۔بنگالی بھی نفرت کے قابل ہیں کیونکہ وہ پاکستان سے الگ ہو گئے۔۔۔واللہ کل کو وزیرستان بھی الگ ہو گیا نا تو ہم ان سے اس سے بڑھ کر نفرت کریں گے ۔۔۔ابھی کون سا ہمارے دلوں میں ان کے لئے پھول کھل رہے ہیں ؟؟

ہم بھی مسلمان بلوچی بھی مسلمان لیکن بلوچی بھی ہمارے اپنوں کے دشمن ٹھہرے۔ہم خاموش تماشائی۔ لیکن بھئی احمد آباد کے مسلمانوں کی تکلیف ہمارے دلوں میں زیادہ آگ لگاتی ہے ۔۔۔۔۔دور دور سے آوزیں لگائیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اوئے ہم انڈیا فتح کر لیں گے ۔۔۔۔وہاں کے مسلمان اٹھیں توا یک نیا "کشمیر" بنا دیں ۔نہ آر لگو نہ پار ۔۔یہی چاہتے ہیں ہم ؟؟؟

مجھے سمجھ نہیں آئی ڈاکٹرذاکر نائک پر تو پابندی ہونی چاہیئے تھی ہندوستان میں مسلمانوں کو آزادی جو نہیں لیکن پاکستان میں ان کے چینل کسی خوشی میں بند ہوئے۔۔۔؟؟؟معراج ربانی صاحب کو تو انڈیا سے کوئی دھمکی نہیں ملتی ذرا ہندوستان چکر تو لگاؤ ۔۔۔۔شیخ توصیف الرحمٰن کو پاکستان آنے پر قتل کی دھمکیاں کس خوشی میں ملتی ہیں۔۔۔۔۔؟؟؟

ہم کریں تو سب ٹھیک لیکن کئی دوسرا چھینک بھی کیوں لے؟؟؟؟؟
اکبر الدین اویسی کا نام لے کر تو بڑا شور مچتا ہے لیکن پاکستان کے اکبر الدین اویسی کسی کو نظر نہیں آتے۔جو اگلے جہاں گئے یا جو قفس کی نظر ہوئے ۔۔وہ تو ہیں بھی ہمارے ہم مسلک ۔ اوہو نہیں غلطی ہو گئی وہ تو "خارجی" ہیں۔۔۔
ہندوستان کے مسلمان پر ظلم ہوتا ہے تو کافر کرتے ہیں جن کا ان کو اجر بھی ملے گا ۔۔ان شاء اللہ
اپنے ہاں تو ظلم برداشت بھی کرو پھر بھی گیارہویں شریف میں رہو کہ پتا نہیں "جہنم کے کتے ہیں یا جنت کے"

علامہ اقبال فرما گئے کہ
چین و عرب ہمار ا۔۔۔ہندوستان ہمارا
ہم بھاگ کر آگئے ہم میں تو ہمت نہیں بس پاکستان ہمارا۔۔۔۔۔اب جو بتا رہے ہیں کہ ہندوستان ہمار ا ہے ہم سے برداشت نہیں ہورہا۔۔۔شاید یہ برداشت نہیں ہو رہا کہ وہ ہمارے امیر المومنین کی کُٹ کیوں نہیں کھا رہے ۔۔۔
ایک طرف شور ہے بھاگو بھاگو امام مھدی کے لشکر کی تیاری ہے ۔۔۔ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو جاؤ۔۔۔دوسری طرف ہندوستان کا معرکہ بھی ہے جس کا خوب شور مچتا ہے بلکہ مچایا جاتاہے ،وہاں کسی پلیٹ فورم کی ضرورت نہیں ۔۔

واللہ ہندوستان کے مسلمانو!ہمیں تم سے محبت ہے اورتمھاری عظمت کو سلام کرتے ہیں ۔۔ یہ محبت کسی وطن ،رنگ ،نسل کی قید میں نہیں یہ وہ زنجیر ہے جس سے تمام مسلمان منسلک ہیں چاہے وہ امریکہ میں بستے ہوں یا افریقہ میں۔۔۔

جنہیں بحث برائے بحث پسند نہیں وہ میری پوسٹ پڑھ کر وقت ضائع نہ کریں ۔۔۔پاکستان کی حفاظت کریں یا ہندوستان فتح کرنے کی تیاری شروع کریں۔۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
شروعات محترمہ آپ نے ہی کی ہے اور ابھی دامن چھوڑا رہی ہو پھر ایک بار میں آپکو یاد دلا دیتا ہوں غور کریں نیچے-
مگر یہاں جو ’’جنگ‘‘ برپا ہے ، یہ سب میرا موقف نہیں تھا۔آپ مجھ سے حسن ظن رکھیں۔
 

فہد ظفر

رکن
شمولیت
اکتوبر 15، 2011
پیغامات
193
ری ایکشن اسکور
243
پوائنٹ
95
مگر یہاں جو ''جنگ'' برپا ہے ، یہ سب میرا موقف نہیں تھا۔آپ مجھ سے حسن ظن رکھیں۔
محترمہ آپ پھر بھول رہیں ہیں آپ نے اپنے موقف میں ہی یہ باتیں کہہ کر چنگاری ڈالی ہے سب کچھ تو کہہ گئیں آپ اور بات حسن ظن کی
يا للعجب
 
  • پسند
Reactions: Dua
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top