• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

موسوعۃ سیر الصحابہ

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
ڈاکٹر محمد محمد علی الصلابی حفظہ اللہ کی سیر الصحابہ پر لکھی ہوئی دس کتب پر مشتمل موسوعۃ
جس میں پہلی دو جلدیں سیرت طیبہ سے متعلق ہیں (۲)
اور باقی خلفائے راشدین خمسہ رضی اللہ عنہم (۵)
اور سید نا معاویۃ رضی اللہ عنہ (۱)
سید نا عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ (۱)
سید نا صلاح الدین ایوبی رحمہ اللہ (۱)
http://www.ebooks4islam.com/2015/03/blog-post_558.html
ان کتب میں سے سے ابتدائی ۷ کتب کا اردو میں ترجمہ ہو چکا ہے کچھ دار السلام اور کچھ الفرقان نے چھاپی ہیں
ان کی تحقیق میں بے شمار پہلووں سے اختلاف کیا جا سکتا ہے بالخصوص ہماری تاریخ کے وہ حصے جو بنو امیہ سے متعلق ہیں اس میں بے شمار جگہوں پر تحقیق کے نام پر تقلیدی سوچ کا مظاہرہ ایک عام سی بات ہے
ابو سفیان ہاشمی رضی اللہ عنہ کی زمانہ کفر میں اسلام دشمنی کے بارے میں شاید ہی کوئی مورخ لکھے لیکن ابو سفیان اموی رضی اللہ عنہ کی زمانہ کفر میں اسلام دشمنی کو ضرب المثل بنا دیا گیا ہے جب کہ دونوں رضی اللہ عنہما نے زمانہ کفر میں کوئی کسر نہیں چھوڑی لیکن اسلام کے بعد اسلام بھی مثالی ہی تھا لیکن ہماری تاریخ کا تعصب کے لیے ایک یہی مثال کافی ہے ورنہ کتب تاریخ سے سینکڑوں مثالیں درج کی جا سکتی ہیں
لیکن ان اختلافات کے باوجود یہ کتب انتہائی قیمتی ہیں کہ کم از کم تحقیقی اسلوب تو اختیار کیا سو مولف کو اللہ تعالی جزائے خیر عطا فرمائے آمین
 
Last edited:

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
ابو سفیان ہاشمی رضی اللہ عنہ کی زمانہ کفر میں اسلام دشمنی کے بارے میں شاید ہی کوئی مورخ لکھے
جزاک اللہ خیرا کثیرا محترم بھائی۔لیکن مجھے اس کی سمجھ نہیں آئی۔کچھ وضاحت فرما دیں پلیز۔
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
جزاک اللہ خیرا کثیرا محترم بھائی۔لیکن مجھے اس کی سمجھ نہیں آئی۔کچھ وضاحت فرما دیں پلیز۔
ابو سفیان مغیرہ بن حارث ہاشمی ایک مشہور شاعر تھے جنہوں نے قبل از اسلام اسلام اور مسلمانوں کی بدترین مخالفت کی اوران کی ہجو میں اشعار لکھا کرتے تھے اور اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجو بھی لکھا کرتے تھے ۔ سید نا حسان رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کہنے پر ان کے ہجویہ اشعار کا جواب دیا کرتے تھے
مغیرہ نام، ابو سفیان کنیت، نسب نامہ یہ ہے، ابو سفیان بن حارث بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبد مناف بن قصی بن ہاشم ہاشمی،ماں کا نام غزنہ تھا، نانہالی شجرہ یہ ہے،غزنہ بنت قیس ابن طریف بن عبدلعزیٰ بن عامرہ بن عمیرہ بن دویعہ بن حارث بن فہر، ابو سفیان کے والد حارث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حقیقی چچا تھے اورابو سفیان نے حلیمہ سعدیہ کا دودھ پیا تھا، اس لیے وہ نسبی اور رضاعی دونوں رشتوں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلمکے بھائی تھے، سن میں بھی آپ کے برابر تھے۔
دوسرے عمائد قریش کی طرح ابو سفیان بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اتنے خلاف ہوگئے کہ ان کی مخالفت دشمنی اور عناد کے درجہ تک پہنچ گئی تھی،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلمکی مخالفت اوراسلام کے استیصال کو انہوں نے اپنا مقصدِ حیات بنالیا تھا؛چنانچہ فتح مکہ سے پہلے مسلمانوں اور مشرکوں کے درمیان جس قدر معرکے ہوئے،ابو سفیان ان سب میں پیش پیش تھے،ان کی ساری قوتیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلماوراسلام کے خلاف صرف ہوتی تھیں (مستدرک حاکم :۳/۲۵۴) شاعر تھے، اس لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلمکی ہجو کہہ کر کوچہ وبازار میں سناتے پھرتے تھے طوطی اسلام حضرت حسان بن ثابتؓ نے ان اشعار
الا بلغ ایا سفیان عنیمغلغلۃ فقد برح الخفاء
ھجوت محمدا فاجبت عنہوعنداللہ فی ذالک الجزاء
ترجمہ:"ابو سفیان کو میری جانب سے یہ پیام پہنچادو کہ پردہ اٹھ گیا تم نے محمد کی ہجو کی، میں نے اس کا جواب دیا اوراس جواب میں خدا کے پاس میرے لیے جزا ہے۔
میں انہیں کی ہجو کا ذکر کیاہے۔
لیکن ان کا اسلام بھی مثالی تھا رضی اللہ عنہ
الطبقات ابن سعد میں ان کے تفصیلی حالات پڑھے جا سکتے ہیں
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
حتی کہ یہ رویہ ہمارے لاشعور میں اس حد تک جگہ پا چکا ہے کہ اس کی مثال دیتے ہوئے مجھے تذبذب کا شکار ہونا پڑتا ہے
تاریخ مدینہ منورہ طبع دار السلام میں سید نا ابو سفیان اور سید نا معاویہ رضی اللہ عنہما کے ناموں کے ساتھ کہیں بھی رضی اللہ عنہ کا اہتمام نہیں کیا گیا جبکہ اس کے علاوہ باقی تمام صحابہ اور تابعین کے ساتھ دعائیہ کلمات لکھنے کا اہتمام کیا گیا ہے اس کے علاوہ بے شمار مثالیں ہیں
اب اس رویے کو میں حسن ظن کی بنیاد پر لاشعوری کیفیات کا نام ہی دے سکتا ہوں
جبکہ دونوں شخصیات ہمارے لیے محترم ہونی چاہیے رضی اللہ عنہما
یہ لاشعوری ترجمانی اس حد تک چلی گئی ہے کہ ہمارے مورخین متقدمین اور معاصرین یہ لکھنے سے بھی نہیں شرماتے کہ سید نا ابو سفیان رضی اللہ عنہ کا اسلام مادی لالچ اور وقت کے تقاضوں کے ساتھ چلنے کی بنیاد پر تھا اس کا تعلق اخلاص کی بنیاد پر نہیں تھا
اگر کہیں کہ تو اس کے حوالے بھی موجود ہیں خیر یہ ایک الگ موضوع ہے فی الحال تو یہ عرض کرنا ہے کہ اس کتب میں سے جو کتاب سید نا ابو بکر الصدیق رضی اللہ عنہ کے حوالے سے لکھی گئی ہے اس کی تقریظ کسی نقاب پوش نہیں لکھی ہے جو خمینی کی تعریفات کرتے ہوئے ہی نہیں تھکتا
جبکہ کتاب کا مصنف سلفی الفکر، ناشر سلفی الفکر، طابع سلفی الفکر، مترجم سلفی الفکر
اس کے باوجود خمینی کی تعریفات ایک بہت بڑا سوال ہیں ہمارے سامنے اسی وجہ سے میں نے اصل کتب کا مطالعہ شروع کیا کہ کہاں کہاں تبدیلی کی گئی ہے ترجمہ میں ابھی تک تو خیر ہی خیر ہے لیں اگلے صفحات میں تقریظ کے سکین شدہ صفحات ملاحظہ فرمائیں اور سر دھنیں
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
میں اسی پر اکتفا کرتا ہوں اور ان کتب پر تفصیلی تبصرہ بشرط فرصت
کیونکہ اردو تراجم خلفائے راشدین کے تو میرے پاس اآ گئے ہیں اور دیکھ رہا ہوں
اللہ ہم سبکو بغیر تعصب کے اسلام اور مسلمانوں کی تاریخ کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
 
Top