• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مولاناالیاس قادری کی اذان سےپہلے درود اورمیلاد پرجاہلانہ مثالیں !!! یہ Video ضرور دیکھیں

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
مولاناالیاس قادری کی اذان سےپہلے درود اورمیلاد پرجاہلانہ مثالیں.

★ کیایہ مولاناالیاس قادری صاحب امیراہلِ سنت ہیں۔۔؟ جنکو دین اور دنیا میں کوئی فرق ہی نہیں معلوم۔

★ مولاناالیاس قادری صاحب کاصحیح بخاری سے انکار۔

پلیزایک دفعہ یہVideo ضرور دیکھیں اور فیصلہ کریں کہ یہ مولاناعالمِ دین ہیں۔۔؟

زیادہ سے زیادہ Share کرکےاپنےلیےصدقہ جاریہ بنائیں۔ جزاك اللهُ خيراً


 
شمولیت
دسمبر 29، 2013
پیغامات
11
ری ایکشن اسکور
12
پوائنٹ
9
السلام علیکم!
محمد عامر بھائی اللہ آپ کو جزائے خیر عطا کرے.
میرے پاس ایک پمفلٹ آیا ہے اور مجھے ترتیب وار ان کے جوابات دینے ہیں برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں
میلاد شریفکا ثبوت احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے
محمد علی حسن لکھتا ہے
میلاد شریف کا ثبوت دینے سے پہلے، میرا ان لوگوں سے سوال ہے کہ کیا صحابہ کرام نے کعبہ شریف کو سالانہ غسل دیا؟ کیا مسجد پر مینار بنائے، کیا مساجد میں امام کے لیے مہراب بنائے؟ کیا غلاف کعبہ چڑھانے کی سالانہ تقریب منعقد ہوئی
یہ سب کچھ صحابہ کے زمانے میں نہیں ہوتا تھا، مگر اب ہوتا ہے، مگر جائز ہے کیوں کہ شریعت کے خلاف نہیں ہے. تو یہ ثابت ہوا کہ اسلام میں ہر وہ عمل دو شریعت کے دائرے میں ہو، خواہ وہ صحابہ کرام کی حیات مبارکہ سے ثابت ہو یا نہ ہو جائز ہے
پھر آگے لکھتا ہے
کچھ لوگ کہتے ہیں کیونکہ آج کل کے دور میں ہمارے معاشرے میں میلاد شریف کے نام پر لوگ کئی غلط حرکات اور غیر شرعی کام کرتے ہیں اس لیے میلاد شریف کو مت منائیں. ان لوگوں سے پوچھیں آج کل کے دور میں ہمارے معاشرے میں بہت سے لوگوں نے نکاح اور شادی کے نام پر بے شمار غلط رسمیں اور غیر شرعی کاموں کو شامل کر لیا ہے تو کیا ہم نکاح کرنا چھوڑ دیں. ہم کو نکاح کرنا نہیں چھوڑنا چاہیے بلکہ نکاح کے نام پر شامل غیر شرعی حرکات کو چھوڑنا چاہیے. اسی طرح میلاد شریف کو منانا نہیں چھوڑنا چاہیے بلکہ میلاد شریف کے نام پر ہونے والے غیر شرعی کاموں کو چھوڑنا چاہیے.
جلدی سے ان باتوں کا جواب ارسال کر دیں پھر اور سوالات ہیں​
چار احادیث اس پمفلٹ میں پیش کی گئی ہیں​
1. ثوبیہ اور ابولہب والی​
2. پیر کے دن کے روزے والی. ان دونوں کا جواب میں دے لوں گا انشا اللہ​
3. جس نے اسلام میں کوئی اچھا طریقہ (بدعت حسنہ) شروع کیا خود اسے اس کا اجر ملے گا. اور ان تمام لوگوں کا بھی جو اس کے بعد اس پر عمل کریں گے بغیر اس کے ان لوگوں کے اجر میں کسی قسم کی کمی واقع ہو اور جس نے اسلام میں کوئی برا طریقہ شروع کیا (بدعت سیہ) تو اس کے اوپر اس کا اپنا گناہ ہو گا. اور ان لوگوں کا بھی جنہوں نے اس کے بعد اس پر عمل کیا. بغیر اس کے کہ انلوگں کے گناہ میں کسی قسم کی کمی واقع ہو (صحیح مسلم کتاب ازکوۃ، ترمذی میں باب نمبر11)​
4. حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے دور خلافت میں لوگوں کو تراویح کے لیے فمع کای تھا پھر فرمایا تھا "یہ کبیت اچھی بدعت ہے"​
ان سے میلاد کو ثابت کیا ہے. برائے مہربانی جلد جواب پوسٹ کریں​
جزاک اللہ خیرا​
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
ان سے میلاد کو ثابت کیا ہے. برائے مہربانی جلد جواب پوسٹ کریں​
بھائی، آپ ان اشکالات کے جواب کے لئے درج ذیل بلاگ پر موجود مواد کا مطالعہ فرمائیں۔​
اس میں ان کے ہر شبہ کا مفصل رد موجود ہے، الحمدللہ۔​
 
Top