• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مولانا احمد دین گکھڑوی

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
مصنف
ناشر
تبصرہ
مولانا احمددین گھکڑوی بہت بڑے مناظراور جلیل القدر عالمِ دین تھے 1900ء میں ضلع گوجرانوالہ کے ایک مشہور مقام گکھڑ میں پیداہوئےاور مختلف اہل علم سےدینی تعلیم حاصل کی ۔مولانا ابھی کم عمر ہی تھے کہ والدگرامی انتقال کرگئے لیکن انہوں نے اپنی تعلیم کو جاری رکھا دورانِ تعلیم ہی مولانا احمد دین کووعظ وتقریرکا شوق پیدا ہوگیا تھا وہ بدعات او رغیراسلامی رسوم ورواج کے سخت خلاف تھے اور ان پرکھل کر تنقید کرتےتھے ذہن ابتداہی سے مناظرانہ تھا دینی تعلیم سے فراغت کے بعد وہ باقاعدہ طور سے تقریبا 1920میں مناظرے اور تقریر کےمیدان میں اترے۔پھر عیسائیوں ،شیعوں، مرزائیوں اور بریلویوں سےان کے بے شمار مناظرے ہوئے او راس زمانے میں ان کے مناظروں کی سامعہ نواز گونج دور دور تک سنی گئی اور کامیاب مناظرکی حیثیت سے معروف ہوئے ۔زیر نظر کتاب معروف مؤرخ اہل حدیث مصنف کتب کثیرہ مولاناکی امحمد اسحاق بھٹی ﷾ کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے مولانا احمد دین کگھڑوی  کی دینی ، تبلیغی وعوتی خدمات او ربالخصوص ان کے مناظروں کی روداد اور واقعات کو بڑے احسن انداز میں بیان کیا ہے اللہ مولانا احمدین  کے درجات بلند فرمائے اور ان کی قبر پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائے اور مصنف کتاب مولانا بھٹی صاحب کو تندورستی اور صحت عطا فرمائے اور ان دین ِاسلام کے لیے ان کی خدمات کو قبول فرمائے (آمین)(م۔ا)
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فہرست مضامین
پیش گفتار
حرفے چند
پہلا باب متحدہ پنجاب کے بعض اضلاع کے چند علمائے کرام
دوسرا باب گوجراں والا کے چند علمائے کرام
تیسرا باب خاندانی پس منظر
چوتھا باب ولادت حصول علم اور اساتذہ
پانچواں باب مولانا احمد الدین مناظر کی حیثیت سے
چھٹا باب علمائے احناف سے مناظرے
ساتواں باب مرزائیوں کے ساتھ مناظرے
آٹھواں باب شیعہ حضرات سے مناظرے
نواں باب عیسائی پادریوں سے مناظرے اور مباحثے
دسواں باب حضرت مولانا حافظ عبدالستار دہلوی سے مناظرہ
گیارھواں باب چند رفقائے کرام
بارہواں باب چند واقعات ولطائف
تیرہواں باب خطیب کی حیثیت سے
چودہواں باب مدرس کی حیثیت سے
پندرہواں باب اخلاق وعادات
سولہواں باب تصانیف
سترہواں باب واقعات و معمولات کی ایک جھلک
اٹھارواں باب مولانا گکھڑوی کے دس واقعات
انیسواں باب حکیم محمد عتیق الرحمن کا مکتوب گرامی
بیسواں باب مولانا گکھڑوی کے تین واقعات
اکیسواں باب مولانا گکھڑوی کے متعلق مولانا محمد ابراہیم کی معلومات
بائیسواں باب مولانا احمد الدین گکھڑوی کے چند واقعات
تیئسواں باب وفات
چوبیسواں باب مولانا گکھڑوی علیہ الرحمہ کے دو خواب
پچیسواں باب مولانا احمد دین گکھڑوی کی وفات پر تعزیتی قراردادیں
 
Top