• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مولانا طارق جمیل اور وینا ملک

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304
ہر جماعت ،فرقہ ، مسلک میں اچھے برے لوگ پائے جاتے ہیں۔ یہ شکست کی نشانی ہے کہ کوئی شخص دلائل کے بجائے چند گناہ گاروں کو مد نظر رکھتے ہوئے کسی مسلک کو برا بھلا کہے۔ وینا ملک کے نام پر تبلیغی جماعت ، دیوبند اور مولانا طارق جمیل صاحب کو نشانہ بنانے والے پہلے ۲۰جنوری۲۰۱۴کا (ایلونتھ ہاور )پروگرام اور ۲۱ جنوری کا "فیصلہ عوام کا" سنیں اور اس میں جو مولانا نے دلائل دیے ہیں اُن کا جواب دیں اور بتائیں کہ مولانا نے کیا قصور کیا ہے۔ میرا یہ مشاہدہ ہے کہ نیٹ پر سب سے زیادہ مخالفت تبلیغی جماعت کی کی جا رہی ہے خواہ وہ بریلوی ہوں یا اہلحدیث حضرات۔ اس جماعت کی خاموش کامیابیوں پر بہت سے لوگ افسردہ ہیں۔ اﷲ پاک مولانا طارق جمیل صاحب کے ذریعے اور اس تبلیغی جماعت کے ذریعے بہت سے لوگوں پر اتمام حجت کا کام لے رہا ہے لیکن بعض لوگوں سے برداشت نہیں ہو رہا۔
احادیث نبویہ سے معلوم ہوتا ہے کہ امت محمدیہ پر ایک ایسا وقت آئے گا جبکہ یہ مختلف فرقوں میں بٹ جائے گی۔ چنانچہ حضرت عبد اللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ آنحضرتؐ نے فرمایا:۔

''بنی اسرائیل بہتر فرقوں میں بٹ گئے تھے میری امت تہتر فرقوں میں بٹ جائے گی اور ایک فرقہ کے سوا باقی سب جہنمی ہوں گے ۔ صحابہ کرام رضوان الله اجمعین نے پوچھا یہ ناجی فرقہ کون سا ہے تو حضورؐ نے فرمایا جو میری اور میرے صحابہ کی سنت پر قائم ہوگا''۔ (ترمذی کتاب الایمان باب افتراق ھذہ الامۃ)

اب ہر کوئی اپنے آپ کو اس حدیث کے مطابق پرکھ لے کہ کون احدیث نبوی اور سلف کے طریقے کو فوقیت دیتا ہے اور کون ہے جو اندھے بہروں کی طرح اپنے علماء و اکابرین و اماموں کے پیچھے لگا ہوا ہے -

قُلْ هَلْ نُنَبِّئُكُمْ بِالْأَخْسَرِينَ أَعْمَالًا سوره الکھف ١٠٣
کہہ دو کیا میں تمہیں بتاؤں جو اعمال کے لحاظ سے بالکل خسارے میں ہیں-
الَّذِينَ ضَلَّ سَعْيُهُمْ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَهُمْ يَحْسَبُونَ أَنَّهُمْ يُحْسِنُونَ صُنْعًا ١٠٤
وہ لوگ جن کی ساری کوششیں اس دنیا کی زندگی میں برباد ہو گئیں اور وہ یہ خیال کرتے رہے کہ وہ بہت اچھے کام کر رہے ہیں-
 
شمولیت
فروری 20، 2014
پیغامات
4
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
3
جو عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر کوڑا پھینکتی تھی، اس کے بیمار ہونے پر آپ ﷺ اُس کے گھر تشریف لے گئے۔۔۔ وہ کیا آپ ﷺ کی محرم تھی جو آپ اُس کے گھر تشریف لے گئے تھے؟ ۔۔۔۔ کہ جس نے آپ ﷺ کے اس اخلاق سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا تھا۔۔۔
اور یہ بہتان جو ایک بھائی نے پوری تبلیغی جماعت پر لگایا ہے روزِ قیامت رب کے حضور ثابت کریں گے کہ "تبلیغی جماعت کے پیش نظر صرف تعداد بڑھانا ہے۔ بات کر دینا آسان ہے روزِ قیامت پتہ چلے گا جب ایک ایک جملے کا حساب دینا پڑے گا۔
مجھ سے کوئی محترم ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ہندؤوں اور عیسائیوں کو لاجواب کر دینے کے متعلق رائے پوچھے اور جواب میں اُن کے اُن کی اس فیلڈ میں ماہر ہونے کو تسلیم کرنے کے بجائے مسئلہ تین طلاق میں اُن کی کم علمی یا "چہرے کے پردہ کا ثابت نہ ہونا" کی جہالت کا واویلہ شروع کر دوں تو یہ میری نا انصافی ہو گی
 
شمولیت
فروری 20، 2014
پیغامات
4
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
3
محمد علی بھائی نے جو جواب دیا۔ ما شاء اﷲ۔۔۔۔۔ سوال گندم جواب چنا۔۔۔۔ اوپر میری تحریر بھی لکھی اور نیچے کوئی نئی تقریر شروع کر دی
 
شمولیت
فروری 20، 2014
پیغامات
4
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
3
۱۔شکست ہار ،جیت ، یہ نہ تو اسلام کاحکم ہے اور نہ ہی مقصد۔
جواب: درج بالا جواب تو کسی ایسے شخص کو دیا جائے جس نے ہار جیت کا حکم پوچھا ہو اور اگر میری بات سمجھ نہیں آئی تو پوچھ لیا ہوتا۔
2۔آپ دلائل ملاحظہ کرنا چاہتے ہیں تو فراہم کیئے جا سکتے ہیں۔۔۔کیونکہ دلائل کے بغیر تنقید کرنا اہل حدیث کا شیوہ نہیں۔
جواب: ٹھیک ہے ۔ ضرور دیجئے گا ۔ منتظر رہوں گا ان شاء اﷲ
3۔آپ کے نزدیک کامیابی کا معیار کیا ہے ؟؟؟ کچھ اس کی وضاحت کر دیں۔
جواب: کامیابی کا معیار تو حق ہی ہے چاہے کوئی نہ سنے نہ مانے۔ لیکن یہاں بھی میری بات کے جواب کے بجائے آپ کچھ اور منوانا چاہ رہے ہیں۔
4۔جب بات وینا ملک کی آئی ،تو آپ نے تبلیغی جماعت کو نشانہ بنائے جانے کی بات کہی اور آخر میں خود ہی فرما دیا کہ تبلیغی جماعت ہی سے اللہ تعالی اتمام حجت کا کام لے رہا ہے،تو اس طرح تبلیغی جماعت میں تمام وہ لوگ آگئے جو ان سے منسلک ہیں۔۔۔۔پھر وینا ملک کے لیے ایسا رویہ کیوں بھائی؟تضاد تو آپ کی باتوں میں ہے۔
جواب: یہ لفظ "ہی" کا لفظ میری تحریر میں ملانا خیانت ہے۔ ذرا اس پر بھی متوجہ ہوں۔
 
  • پسند
Reactions: Dua

علی بہرام

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 18، 2013
پیغامات
1,216
ری ایکشن اسکور
162
پوائنٹ
105
محترم بھائیو میں نے کچھ دن پہلے یہ پڑھا تھا کہ وینا ملک کا نکاح مولانا طارق جمیل نے پڑھایا ہے جس میں جمشید جنید وغیرہ بھی تھے اور آج کے جنگ اخبار میں خبر تھی کہ وینا ملک کے دبئی میں ولیمہ کا انتظام مولانا طارق جمیل اور محمد حفیظ کرکٹر، احمد شہزاد وغیرہ نے کیا
مجھے علماء بھائیوں سے بغیر کسی کی ذات پر تنقید کے ایسے عمل کے حق اور خلاف دلائل درکار ہیں تاکہ پتا چل سکے کہ عوام الناس کو بھی ایسا کرنا چاہئے کہ نہیں
تمام بھائیو سے التجاء ہے کہ اس عمل پر مطلقا بات کرنی ہے کسی کی ذات کو بیچ میں نہیں لانا بعد میں فیصلہ ہونے کے بعد ہر قاری خود کسی کی ذات کے بارے جان لے گا انشاء اللہ
عبدہ بھائی اس کے لئے آپ کی جانب سے پیش کی گئی کھونٹی (کلہ) گاڑھنے والی مثال کو اپلائی کریں ان شاء اللہ مسئلہ حل ہوجائے گا اور یہی اس مثال کا صحیح محل ہے لیکن اس سے پہلے آپ نے ایسے صحیح مقام پر اپلائی نہیں کیا تھا
کھونٹی (کلہ) گاڑھنے والی مثال

والسلام
 
Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
۱۔شکست ہار ،جیت ، یہ نہ تو اسلام کاحکم ہے اور نہ ہی مقصد۔
جواب: درج بالا جواب تو کسی ایسے شخص کو دیا جائے جس نے ہار جیت کا حکم پوچھا ہو اور اگر میری بات سمجھ نہیں آئی تو پوچھ لیا ہوتا۔
2۔آپ دلائل ملاحظہ کرنا چاہتے ہیں تو فراہم کیئے جا سکتے ہیں۔۔۔کیونکہ دلائل کے بغیر تنقید کرنا اہل حدیث کا شیوہ نہیں۔
جواب: ٹھیک ہے ۔ ضرور دیجئے گا ۔ منتظر رہوں گا ان شاء اﷲ
3۔آپ کے نزدیک کامیابی کا معیار کیا ہے ؟؟؟ کچھ اس کی وضاحت کر دیں۔
جواب: کامیابی کا معیار تو حق ہی ہے چاہے کوئی نہ سنے نہ مانے۔ لیکن یہاں بھی میری بات کے جواب کے بجائے آپ کچھ اور منوانا چاہ رہے ہیں۔
4۔جب بات وینا ملک کی آئی ،تو آپ نے تبلیغی جماعت کو نشانہ بنائے جانے کی بات کہی اور آخر میں خود ہی فرما دیا کہ تبلیغی جماعت ہی سے اللہ تعالی اتمام حجت کا کام لے رہا ہے،تو اس طرح تبلیغی جماعت میں تمام وہ لوگ آگئے جو ان سے منسلک ہیں۔۔۔۔پھر وینا ملک کے لیے ایسا رویہ کیوں بھائی؟تضاد تو آپ کی باتوں میں ہے۔
جواب: یہ لفظ "ہی" کا لفظ میری تحریر میں ملانا خیانت ہے۔ ذرا اس پر بھی متوجہ ہوں۔
آپ کے نزدیک معیار حق ہے۔۔۔میرے نزدیک بھی معیار حق ہے،لیکن منوائے جانے کا کونسا اندیشہ آپ کو لاحق ہے،وہ میرے علم میں نہیں۔
جوابی تحریر میں سے "ہی" نکال دیں اور اپنی اصل تحریر پر مطمئن ہو جائیں تب بھی میرا مطالبہ آپ سے وہی ہوگا محترم بھائی۔
 
شمولیت
فروری 20، 2014
پیغامات
4
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
3
آپ کے نزدیک معیار حق ہے۔۔۔میرے نزدیک بھی معیار حق ہے،لیکن منوائے جانے کا کونسا اندیشہ آپ کو لاحق ہے،وہ میرے علم میں نہیں۔
جوابی تحریر میں سے "ہی" نکال دیں اور اپنی اصل تحریر پر مطمئن ہو جائیں تب بھی میرا مطالبہ آپ سے وہی ہوگا محترم بھائی۔
جی میں اب بھی اپنے تحریر کردہ جملے پر قائم ہوں کہ "اﷲ پاک مولانا طارق جمیل صاحب کے ذریعے اور اس تبلیغی جماعت کے ذریعے بہت سے لوگوں پر اتمام حجت کا کام لے رہا ہے لیکن بعض لوگوں سے برداشت نہیں ہو رہا" میں نے بعض کا تعین تو نہیں کیا۔
بس اتنا ہی کافی ہے۔ مجھے سمجھ آ گئی ہے ۔ آپ فقط تحریر کر رہے ہیں، یا کمپوزنگ کر رہے ہیں ۔ انہیں میری باتوں کا جواب نہیں کہا جا سکتا۔
یہ تو کل اچانک آپ لوگوں کا پیج گوگل میں سرچ کرتے ہوئے سامنے آ گیا تو میں نے کہا کہ جواب لکھ دوں۔ اور فورا عارضی طور پر رجسٹر ہو گیا۔ شاید پھر میں یہ پیج بھی نہ اوپن کر پاؤں
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155

بھائی آپ جذباتی نہ ہوں، ہر بندہ اپنے اپنے مزاج کے متعلق بات کرتا ہے، ہو سکتا ہے کسی کی بات آپ کی دل آزاری کا سبب بنی ہو، آپ ہمارے فورم پر تشریف لائے ہیں ہم آپ کو welcome کہتے ہیں اور آپ سے گزارش ہے کہ آپ تعارف سیکشن میں اپنا تعارف ضرور کروائیں، تاکہ دیگر اراکین فورم کو آپ کے بارے میں معلوم ہو سکے۔

بھائی ہر مسلک، فرقے، تنظیم، گروہ کے متعلق دوسرے مسلک، فرقے، تنظیم اور گروہ کو کچھ اختلافات بھی ہوتے ہیں، اعتراضات بھی ہوتے ہیں، اور بعض اوقات فریقین ایک دوسرے پر الزام تراشی کرنے میں بھی گریز نہیں کرتے۔

آپ تبلیغی جماعت سے وابستہ ہیں، مجھے بھی بذات خود تبلیغی جماعت سے کچھ نکات پر علمی اختلاف ہے، آپ کو یہ کرنا چاہئے کہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ تبلیغی جماعت پر اعتراضات بے بنیاد ہیں تو آپ ان اعتراضات کو نقل کر کے ان کا رد پیش کریں، اور اگر آپ غلطی پر ہیں تو اپنی اصلاح کریں۔

تو لہذا آپ کو چاہئے کہ آپ جذبات سے کام نہ لیں اور ٹھنڈے دل سے سوچیں۔
 
Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
جی میں اب بھی اپنے تحریر کردہ جملے پر قائم ہوں کہ "اﷲ پاک مولانا طارق جمیل صاحب کے ذریعے اور اس تبلیغی جماعت کے ذریعے بہت سے لوگوں پر اتمام حجت کا کام لے رہا ہے لیکن بعض لوگوں سے برداشت نہیں ہو رہا" میں نے بعض کا تعین تو نہیں کیا۔
بس اتنا ہی کافی ہے۔ مجھے سمجھ آ گئی ہے ۔ آپ فقط تحریر کر رہے ہیں، یا کمپوزنگ کر رہے ہیں ۔ انہیں میری باتوں کا جواب نہیں کہا جا سکتا۔
یہ تو کل اچانک آپ لوگوں کا پیج گوگل میں سرچ کرتے ہوئے سامنے آ گیا تو میں نے کہا کہ جواب لکھ دوں۔ اور فورا عارضی طور پر رجسٹر ہو گیا۔ شاید پھر میں یہ پیج بھی نہ اوپن کر پاؤں

بھائی آپ کو جلد ہی دلائل پر مشتمل جواب فراہم کیا جائے گا۔ان شاء اللہ
آپ ہر گز دل برداشتہ نہ ہوں بلکہ صبر سے کام لیجیئے۔
 
Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
محترم بھائی!
آپ کی گزارش میں،
آپ ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

مولانا صاحب کا بیان
تبلیغی جماعت سے متعلق اس تحریر میں دلائل سے جائزہ لیا گیا ہے۔تحریر کا لنک
اور درج ذیل تھریڈ بھی ملاحظہ کیجیئے۔
http://forum.mohaddis.com/threads/دیوبندی-تبلیغی-جماعت-کی-بھیانک-حقیقت.16976/#post-124491
آپ کے جواب کا بھی انتظار رہے گا۔اللہ تعالی ہم سب کو صحیح دین کی سمجھ عطا کرتا رہے۔آمین
 
Top