• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مہدی علیہ السلام سے متعلق صحیح عقیدہ

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
مہدی علیہ السلام سے متعلق صحیح عقیدہ

مصنف
عبدالہادی عبدالخالق مدنی

ناشر
احساء اسلامک سنٹر


تبصرہ​

مسلمانان اہل سنت کا مہدیؑ سے متعلق یہ عقیدہ ہے کہ وہ قیامت کے قریب پیدا ہوں گے، وہ سات سال تک حکومت کریں گے، روئے زمین کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے، ان کے زمانہ ہی میں حضرت عیسیؑ کا نزول ہوگا۔ حضرت عیسیٰ آپ کی اقتدا میں نماز ادا کریں گے۔ امام مہدی علیہ السلام حضرت عیسیٰ کے ساتھ مل کر دجال کا مقابلہ کریں گے اور اس کو قتل کریں گے۔ زیر نظر کتابچہ میں حضرت امام مہدی علیہ السلام سے متعلق سب سے پہلے ان احادیث کو بیان کیا گیا ہے جن میں امام مہدی علیہ السلام کا صراحت کے ساتھ تذکرہ ہے، اس کے بعد اس ضمن میں آثار کو جمع کیا گیا ہے اور پھر ان احادیث کو ذکر کیا گیا ہے جن میں امام مہدی علیہ السلام کا تذکرہ تو موجود ہے لیکن صراحت کے ساتھ نہیں ہے۔ ان تمام احادیث و آثار پر صحت و ضعف کا حکم بھی لگایا گیا ہے۔ اس کے بعد امام مہدی کے اوصاف، مہدویت کے جھوٹے دعویداروں کو کیسے پہچانیں؟ کے عنوانات سے مواد موجود ہے اور آخر میں اختصار کے ساتھ چند دعویداران مہدویت کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔کتابچہ کے مصنف عبدالہادی عبدالخالق مدنی نے کتابچہ کی تیاری میں شیخ عبدالعظیم بستوی کی کتاب ’الأحادیث الواردۃ فی المھدی فی میزان الجرح والتعدیل‘ سے مدد لی ہے۔(ع۔م)
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فہرست مضامین
مہدی علیہ السلام سے متعلق صحیح عقیدہ
احادیث
آثار
مہدی کی شخصیت اور اس کے اوصاف
مہدویت کے جھوٹے دعویدار کو کیسے پہچانیں؟
دعویداران مہدویت
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304
اسلام و علیکم

اچھی کتاب ہے جو ڈاؤن لوڈ کی گئی ہے - اگرچہ مہدی علیہ السلام سے متعلق احدیث متواتر کے درجے پر پہنچی ہوئی ہیں لیکن جس طرح اس کے اثبات میں بہت سی کتابیں لکھی گئی ہیں اس طرح اس موضو ع پر تنقیدی پہلو سے بھی کچھ تحریر مجود ہیں -

مصنف محمود علی عباسی نے ایک کتاب لکھی ہے "تحقیق سیّد و سادات" -اس کتاب میں مصنف نے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ مہدی علیہ السلام سے متعلق تمام روایات ضعیف ہیں - اور یہ رافضیوں یعنی عبدالله بن سبا کے پیروکاروں کا گھڑا ہوا عقیدہ ہے جسے بعد میں اتنی شہرت حاصل ہوئی کہ سنی مسلمانوں میں بھی یہ عام ہو گیا - مصنف کے مطابق صحیح بخاری اور صحیح مسلم جیسی احدیث کی مستند کتابیں مہدی علیہ السلام کے روایات سے خالی ہیں جب کہ قیامت کی علا مات سے متعلق دونوں کتابوں میں پورا باب موجود ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مہدی علیہ السلام سے متعلق تمام روایات بعد کے ادوار میں ر افضیوں کے سیاسی مقاصد کو پورا کرنے کے لئے گھڑی گئیں جو بعد میں عوام الناس میں شہرت حاصل کر گئیں -(واللہ عالم )-

نوٹ : میں مصنف کی تمام باتوں سے متفق نہیں ہوں لیکن کتاب پڑھ کر اندازہ ہوا ہے کو ان کی اکثر باتوں میں وزن ہے -لہذا بھائیوں سے درخواست ہے کہ برا ہ کرم مجھ پر کوئی فتویٰ نہ لگایے -

واسلام
 

احمدی

مبتدی
شمولیت
جون 26، 2017
پیغامات
99
ری ایکشن اسکور
20
پوائنٹ
15
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبر کا تہ‘ محمد علی جواد صاحب
اس با ت میں بہت وزن ہے کہ اما م بخا ری اور مسلم نےکیو ں مہدی کے متعلق احادیث کو اپنی صحیحین میں جگہہ نہیں دی؟سا دہ سی با ت ہے کہ یہ احادیث میں صحیح ا ور غلط روایات کو مکس کر دیا گیا ہے اور ان دونوں حضرا ت نے احتیا ط کے پیش نظر ان روایا ت کو اپنی صحیحن میں جگہہ نہیں دی۔
دوسری با ت یہ ہے کہ جو جو حدیث اما م مہدی کے با رے میں پوری ہوتی جا ئے وہ بہر حال صحیح ما ننی پڑے گی جیسا کہ اما م مہدی کے دعویدا ر کی موجودگی کی ایک حدیث یہ بھی ہے کہ اس دعویدا ر کے ہوتے ہوئے چاند اور سورج کو رمضان کے مخصوص دنو ں میں گرہن لگے گا۔جب حضرت مرزا غلا م احمد قا دیا نی علیہ السلام نے دعوی مہدی ہونے کا کیا تو مولویوں نے شور مچا یا کہ سورج اور چاند کو گرہن نہیں لگا سو آپ جھوٹے ہیں۔ابھی یہ آوازیں اُٹھ ہی رہیں تھیں کہ ۱۸۹۴ میں یہ پیشنگوئی بھی پوری ہو گئی لیکن مولوی حضرا ت گرگٹ کی طرح رنگ بدل کر اس پر بھی اعتراض کرنا شروع ہو گئے۔
مختصراََ یہ کہ جو حدیث کمزور بھی ہو تو وہ پوری بھی ہو جا ئے تو وہ پورا ہو کر ثابت کر دیتی ہے کہ وہ ضعیف نہیں ہے۔
 
Top