• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میاں بیوی کا ایک دوسرے کو مسکرا کر دیکھنا

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
ان الفاظ کے ساتھ صحیح بخاری یا سنن ترمذی میں کوئی حدیث نہیں ہے۔
البتہ صحیح بخاری میں جریررضی اللہ عنہ کا یہ بیان ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب مجھے دیکھتے تو مسکراتے تھے۔[صحيح البخاري 4/ 65 رقم 3035]

اورترمذی میں یہ حدیث ہے:
تَبَسُّمُكَ فِي وَجْهِ أَخِيكَ لَكَ صَدَقَةٌ
اپنے بھائی کے چہرے کو دیکھ کرمسکرانا صدقہ ہے [سنن الترمذي ت شاكر 4/ 340 رقم 1956 واسنادہ صحیح]

ہوسکتاہے بخاری وترمذی کی ان دونوں احادیث کو سامنے رکھ کر کسی نے درج بالا نتیجہ نکالا ہو اور کسی نے انہیں الفاظ کو حدیث سمجھ کر بالا امیج بنادی ہو۔ واللہ اعلم۔

بہرحال پیش کردہ امیج میں جو الفاظ ہیں ان الفاظ کے ساتھ صحیح بخاری وسنن ترمذی میں کوئی روایت موجود نہیں ہے۔
 
Top