• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میثاق بنی اسرائیل

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
وَاِذْ اَخَذْنَا مِيْثَاقَكُمْ وَرَفَعْنَا فَوْقَكُمُ الطُّوْرَ۝۰ۭ خُذُوْا مَآ اٰتَيْنٰكُمْ بِقُوَّۃٍ وَّاذْكُرُوْا مَا فِيْہِ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَ۝۶۳
جب ہم نے تم سے اقرار لیا۱؎ اور(پہاڑ) طور کو تمہارے اوپر اٹھایا کہ جو ہم نے تم کو دیا ہے ، زور سے پکڑ لو اور جو اس میں ہے اسے یاد کرتے رہو۔ شاید تم ڈرو۔(۶۳)

۱؎ اسی پارے میں اس میثاق کی تشریح فرمادی ہے کہ وہ کن باتوں پر مشتمل ہے :(۱) خدا کی عبادت واذاخذنا میثاق بنی اسرائیل لا تعبدون الا اللہ(۲) ماں باپ سے حسن سلوک وبالوالدین احسانا(۳) اقربا سے اور یتامیٰ ومساکین سے اچھا برتاؤ وَذِی الْقُرْبٰی وَالْیٰتمٰی والمساکین(۴)خوش گفتار ہونا، خوش مقال رہنا اور نیکی کی تلقین کرنا۔ یعنی دعوت رشد وصلاح وَقُوْلُوْالِلنَّاسِ حُسْنًا(۵) صلوٰۃ وزکوٰۃ کا قیام وتنظیم وَاَقِیْمُواالصَّلوٰۃَ
وَاٰتُوْاالزَّکوٰۃَ۔یہ عہد تھا جو بنی اسرائیل سے لیا گیا وہ دامن کوہ میں رہتے تھے، اس لیے پہاڑ کو اٹھاکر ان کے سامنے کیا اور کہا۔ اگر ان باتوں پر عمل کرتے رہوگے۔ تو پہاڑ کی طرح مضبوط وسربلند رہوگے اور اگر انکار کروگے تو پھر مصائب وحوادث کا پہاڑ تمھیں پیس کر رکھ دے گا۔ اس آیت میں اس طرف اشارہ ہے۔ خذوا مااتٰینٰکم بقوۃ۔ قرآن میں یہ کہیں نہیں آیا کہ پہاڑ ان کو مرعوب کرنے کے لیے اکھاڑا گیا تھا۔ اس لیے کہ دل میں تسکین وطمانیت جب تک موجود نہ ہو۔ محض جبر واکراہ سے کیا فائدہ؟ دودھ بھی اگر عدم اشتہاء کے وقت پیاجائے تو مضر پڑتا ہے ۔
حل لغات

{طُوْر}پہاڑ۔ ایک خاص پہاڑ۔
 
Top