• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میدان عرفات میں فائر پروف خیمے نصب کرنیکا منصوبہ !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
میدان عرفات میں فائر پروف خیمے نصب کرنیکا منصوبہ

10557352_10152523685725528_3144042079766339082_n (1).jpg

مکہ مکرمہ: سعودی حکومت اگلے سال میدان عرفات میں مستقل طور پر فائر پروف خیمے نصب کرے گی جہاں ہر سال 9 ذوالحجہ کو 20 لاکھ سے زائد عازمین حج کا لازمی رکن وقوف عرفات ادا کرتے ہیں۔

آن لائن کے مطابق سعودی سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر جنرل سلمان الامر نے بتایا کہ پرو جیکٹ پر12ارب ریال لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے، منصوبہ80لاکھ مربع میٹر پر محیط ہوگا جہاں بنائے جانے والے خیمے 2 منزلہ ہوں گے، ان فائر پروف خیموں کی بلندی 15میٹرہوگی، ان خیموں کے باعث میدان عرفات کی گنجائش میں71فی صد اضافہ ہو جائے گااور ان میں لاکھوں عازمین ٹھہر سکیں گے۔
دوسری جانب مدینہ منورہ کے میئر خالد طاہر نے کہا کہ حج کے حوالے سے شہر میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جاچکی ہے۔ 8 نومبر تک مدینہ منورہ آنے والے تمام عازمین اور زائرین کو زیادہ سے زیادہ خدمات فراہم کی جائیں گی۔ انھوں نے کہا کہ صفائی کے خاص انتظامات کئے گئے اور اس مقصد کے لئے4 ہزار 876 ماہر اہلکاروں کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں۔ اس کے علاوہ صحت عامہ سے متعلق امور کی بھی نگرانی کی جارہی ہے۔
 
Top