• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میرا غفلت میں ڈوبا دل بدل دے!!

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میرا غفلت میں ڈوبا دل بدل دے
ہوا و حرص والا دل بدل دے
الٰہی فضل فرما ،دل بدل دے
بدل دے دل کی دنیا ،دل بدل دے
گناہ گاری میں کب تک عمر کاٹوں؟؟
بدل دے میرا رستہ، دل بدل دے
ہٹا لوں آنکھ اپنی ماسواسے
جیوں میں تیری خاطر، دل بدل دے
کروں قربان اپنی ساری خوشیاں
تو اپنا غم عطا کر، دل بدل دے
سہل فرما مسلسل یاد اپنی
الٰہی رحم فرما،دل بدل دے
پڑا ہوں تیرے در پر دل شکستہ
رہوں کیوںدل شکستہ، دل بدل دے
تیرا ہو جاؤں اتنی آرزو ہے
بس اتنی ہے تمنا ،دل بدل دے
میری فریاد سن لے میرے مولا
بنا لے اپنا بندہ ،دل بدل دے
دلِ مغموم کو مسرور کر دے
دلِ بے نور کو پر نور کر دے
میرا ظاہر سنور جائے الٰہی
میرے باطن کی ظلمت دور کر دے
آمین
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
کروں قربان اپنی ساری خوشیاں
تو اپنا غم عطا کر، دل بدل دے
بہنا ایسے جملے نہیں شامل ہونے چاہیئے۔سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
بہنا ایسے جملے نہیں شامل ہونے چاہیئے۔سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم
جزیت خیرا اختی۔ ۔ بہنا وجہ بھی بتا دیں !!۔ ۔ کیونکہ میں نے تو اسے دین الٰہی کی فکر کےطور پر لیا ہے۔ ۔ کہ غم دنیا نہیں ،غم آخرت عطا کر!!
بہر حال یہ غلط بھی ہو سکتا ہے۔ ۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
جزیت خیرا اختی۔ ۔ بہنا وجہ بھی بتا دیں !!۔ ۔ کیونکہ میں نے تو اسے دین الٰہی کی فکر کےطور پر لیا ہے۔ ۔ کہ غم دنیا نہیں ،غم آخرت عطا کر!!
بہر حال یہ غلط بھی ہو سکتا ہے۔ ۔

بہن جملے سے ہی ظاہر ہو رہا ہے کہ "تو اپنا غم عطا کر، دل بدل دے" جبکہ اللہ رب العزت ان سب چیزوں کے محتاج نہیں اور نہ مخلوق میں انھیں شامل
کرنے کی ضرورت ہے۔بہنا ایسے جملے سے فکر الہی بھی ظاہر نہیں ہو رہا۔برا مت مانیئے گا۔
ویسے تبدیل کر کے بھی لکھا جا سکتا ہے۔۔۔جیسے "تو اپنا کرم عطا کر،دل بدل دے"۔
واللہ اعلم!
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
بہن جملے سے ہی ظاہر ہو رہا ہے کہ "تو اپنا غم عطا کر، دل بدل دے" جبکہ اللہ رب العزت ان سب چیزوں کے محتاج نہیں اور نہ مخلوق میں انھیں شامل
کرنے کی ضرورت ہے۔بہنا ایسے جملے سے فکر الہی بھی ظاہر نہیں ہو رہا۔برا مت مانیئے گا۔
ویسے تبدیل کر کے بھی لکھا جا سکتا ہے۔۔۔جیسے "تو اپنا کرم عطا کر،دل بدل دے"۔
واللہ اعلم!
جزاک اللہ خیر فی الدارین !سسٹر
غم تو انسان کی کمزوری ہے ۔اللہ کی صفات میں سے نہیں ہے۔بہت اہم توجہ دلائی آپ نے ۔
 

ابو معاویہ

مبتدی
شمولیت
اگست 18، 2015
پیغامات
6
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
21
تو اپنا غم عطا کر دل بدل دے

یہ اشعار اکثر علماء اور اولیاء استعمال کرتے ہیں۔ یہاں الله کے غم سے مرد الله کی یاد ہے اس کا خوف ہے اس کی محبت ہے اور جس مسلمان میں الله کا یہ غم ہوگا وہ الله کا دوست ولی ہوگا۔
 

ابو معاویہ

مبتدی
شمولیت
اگست 18، 2015
پیغامات
6
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
21
دو جہاں مزہ اس کو حاصل نہیں
آہ جو دل تیرے غم کا حامل نہیں
 

ابو معاویہ

مبتدی
شمولیت
اگست 18، 2015
پیغامات
6
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
21
صحبت اہل دل جس نے پائی نہ ہو
اس کا غم غم نہیں اس کا دل دل نہیں
 
Top