• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میری امت میں سے ستر ہزار افراد کہ جن کہ سروں پر سیجان پڑے ہوں گے

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم شیخ @اسحاق سلفی صاحب!
صحت و تخریج فرما دیں۔۔جزاکم اللہ خیرا!
IMG-20151202-WA0018-1.jpg
 
محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
مزید:

وعن أبي سعيد الخدري قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم يتبع الدجال من أمتي سبعون ألفا عليهم السيجان . رواه في شرح السنة .

" اور حضرت ابوسعید خدری کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میری امت میں سے ستر ہزار افراد کہ جن کہ سروں پر سیجان پڑے ہوں گے دجال کی اطاعت اختیار کر لیں گے " ( اس روایت کو بغوی نے شرح السنتہ میں نقل کیا ہے ۔) "

تشریح :
سیجان اصل میں ساج کی جمع ہم جیسا کہ تاج کی جمع تیجان آتی ہے اور ساج بھی طیلسان کی طرح سبز سیاہ چادر کو کہتے ہیں ۔
" میری امت " میں امت سے مراد امت اجابت یعنی ملت اسلامیہ بھی ہو سکتی ہے اور امت دعوت یعنی غیر مسلموں کی قوم بھی ہو سکتی ہے لیکن زیادہ صحیح ، آخری مراد یعنی غیر مسلموں کی قوم ہی ہے ، جیسا کہ پیچھے کی ایک حدیث میں بیان ہو چکا ہے کہ دجال کے اطاعت کرنے والے ستر ہزار لوگ ، اصفہان کے یہودی ہوں گے ۔
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
وعن أبي سعيد الخدري قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم يتبع الدجال من أمتي سبعون ألفا عليهم السيجان . رواه في شرح السنة .

" اور حضرت ابوسعید خدری کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میری امت میں سے ستر ہزار افراد کہ جن کہ سروں پر سیجان پڑے ہوں گے دجال کی اطاعت اختیار کر لیں گے " ( اس روایت کو بغوی نے شرح السنتہ میں نقل کیا ہے ۔) "
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔
محترم بھائی ۔۔۔یہ حدیث انتہائی ضعیف ہے ۔بلکہ جھوٹی ہے ۔
آپ پہلے بالاسناد یہ حدیث دیکھیں : مشکاۃ میں یہ حدیث ’’ شرح السنۃ ‘‘ کے حوالے سے ہے ،
امام محيي السنة، أبو محمد الحسين بن مسعود البغوي (المتوفى: 516 ھ) اپنی کتاب ’’ شرح السنۃ ‘‘ میں فرماتے ہیں :
أخبرنا أبو سعيد الطاهري، أنا جدي عبد الصمد البزاز، أنا محمد بن زكريا العذافري، أنا إسحاق الدبري، نا عبد الرزاق، أنا معمر، عن أبي هارون العبدي، عن أبي سعيد الخدري، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «يتبع الدجال من أمتي سبعون ألفا عليهم السيجان»
اس کا ایک ’’ ابو ھارون العبدی ‘‘ انتہائی جھوٹا آدمی ہے ۔امام الذہبی ۔۔میزان الاعتدال ۔۔میں لکھتے ہیں :
عمارة بن جوين [ت، ق] ، أبو هارون العبدي۔۔كذبه حماد بن زيد (یعنی ابو ھارون کا نام عمارہ بن جوین ہے ،اس کو حماد بن زید جھوٹا کہتے تھے ۔
وقال شعبة: لئن أقدم فتضرب عنقي أحب إلى من أن أحدث عن أبي هارون (امام شعبہ فرماتے ہیں :ابو ھارون سے روایت بیان کرنے کی بجائے مجھے قتل ہونا پسند ہے )
وقال أحمد: ليس بشئ۔۔۔امام احمد فرماتے ہیں :یہ کوئی شیء نہیں ۔
وقال ابن معين: ضعيف، لا يصدق في حديثه ۔۔امام ابن معین فرماتے ہیں :ضعیف ہے ،اور اس کی حدیث کا کوئی اعتبار نہیں )
وقال النسائي: متروك الحديث.(امام نسائی فرماتے ہیں :یہ متروک ہے ۔)
اور التہذیب میں علامہ ابن حجر اس کے متعلق لکھتے ہیں :متروك و منهم من كذبه ، شيعى )) متروک ،جھوٹا ،شیعی ہے ؛
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ روایت اصل کتاب (شرح السنۃ ) ۔ جو علامہ شعيب الأرنؤوط-محمد زهير الشاويش کی تحقیق سے بیروت سے شائع ہے ،اس کا سکین ملاحظہ فرمائیں :

الذين يتبعون الدجال 4.jpg

مزید حقیقت جاننے کیلئے اگلی پوسٹ دیکھئے ،
 
akramali1436ram

مبتدی
شمولیت
نومبر 20، 2015
پیغامات
42
ری ایکشن اسکور
12
پوائنٹ
17
اس حدیث کو سلفی حضرات بڑی شد و مد کے ساتھ سبز پگڑی والوں کے خلاف پیش کرتے رہے ہیں....
 
ہابیل

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 17، 2011
پیغامات
966
ری ایکشن اسکور
2,911
پوائنٹ
225
مزید حقیقت جاننے کیلئے اگلی پوسٹ دیکھئے ،[/QUOTE]
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔
محترم بھائی ۔۔۔یہ حدیث انتہائی ضعیف ہے ۔بلکہ جھوٹی ہے ۔
آپ پہلے بالاسناد یہ حدیث دیکھیں : مشکاۃ میں یہ حدیث ’’ شرح السنۃ ‘‘ کے حوالے سے ہے ،
امام محيي السنة، أبو محمد الحسين بن مسعود البغوي (المتوفى: 516 ھ) اپنی کتاب ’’ شرح السنۃ ‘‘ میں فرماتے ہیں :
أخبرنا أبو سعيد الطاهري، أنا جدي عبد الصمد البزاز، أنا محمد بن زكريا العذافري، أنا إسحاق الدبري، نا عبد الرزاق، أنا معمر، عن أبي هارون العبدي، عن أبي سعيد الخدري، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «يتبع الدجال من أمتي سبعون ألفا عليهم السيجان»
اس کا ایک ’’ ابو ھارون العبدی ‘‘ انتہائی جھوٹا آدمی ہے ۔امام الذہبی ۔۔میزان الاعتدال ۔۔میں لکھتے ہیں :
عمارة بن جوين [ت، ق] ، أبو هارون العبدي۔۔كذبه حماد بن زيد (یعنی ابو ھارون کا نام عمارہ بن جوین ہے ،اس کو حماد بن زید جھوٹا کہتے تھے ۔
وقال شعبة: لئن أقدم فتضرب عنقي أحب إلى من أن أحدث عن أبي هارون (امام شعبہ فرماتے ہیں :ابو ھارون سے روایت بیان کرنے کی بجائے مجھے قتل ہونا پسند ہے )
وقال أحمد: ليس بشئ۔۔۔امام احمد فرماتے ہیں :یہ کوئی شیء نہیں ۔
وقال ابن معين: ضعيف، لا يصدق في حديثه ۔۔امام ابن معین فرماتے ہیں :ضعیف ہے ،اور اس کی حدیث کا کوئی اعتبار نہیں )
وقال النسائي: متروك الحديث.(امام نسائی فرماتے ہیں :یہ متروک ہے ۔)
اور التہذیب میں علامہ ابن حجر اس کے متعلق لکھتے ہیں :متروك و منهم من كذبه ، شيعى )) متروک ،جھوٹا ،شیعی ہے ؛
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ روایت اصل کتاب (شرح السنۃ ) ۔ جو علامہ شعيب الأرنؤوط-محمد زهير الشاويش کی تحقیق سے بیروت سے شائع ہے ،اس کا سکین ملاحظہ فرمائیں :

14927 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں

مزید حقیقت جاننے کیلئے اگلی پوسٹ دیکھئے ،
جزاک اللہ خیرا اسحاق بھائی اللہ آپ کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے اور اور دین کی خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے آمین
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
ایک حدیث میں بیان ہو چکا ہے کہ دجال کے اطاعت کرنے والے ستر ہزار لوگ ، اصفہان کے یہودی ہوں گے ۔
اصل بات یہ ہے کہ :
صحیح حدیث کے مطابق ایران کے مشہور اصفہان کے ستر ہزار یہودی ، دجال کی بیعت اور پیروی کریں گے ۔
اور یہ صحیح حدیث شیعوں کو برداشت نہیں ہوئی ،اس لئے ’’ ابو ہارون العبدی ‘‘ شیعی نے ۔۔یہود کی جگہ امت محمدیہ کے ستر ہزار افراد کی حدیث بناڈالی ۔
جبکہ پیارے نبی ﷺ نے صاف لفظوں میں بتایا تھا کہ ::
امام مسلم فرماتے ہیں :
حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنْ عَمِّهِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «يَتْبَعُ الدَّجَّالَ مِنْ يَهُودِ أَصْبَهَانَ، سَبْعُونَ أَلْفًا عَلَيْهِمُ الطَّيَالِسَةُ»
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اصفہان کے ستر ہزار یہودی سیاہ چادریں اوڑھے ہوئے دجال کی پیروی کریں گے۔
__________

[شرح محمد فؤاد عبد الباقي]
[ ش (الطيالسة) جمع طيلسان والطيلسان أعجمي معرب قال في معيار اللغة ثوب يلبس على الكتف يحيط بالبدن ينسج للبس خال من التفصيل والخياطة]
اس کی شرح میں مصر کے مشہور عالم محمد فؤاد عبد الباقی لکھتے ہیں کہ : طیالسہ ۔۔طیلسان کی جمع ہے ،اور طیلسان اس کپڑے کو کہتے ہیں جو مونڈھوں پر ڈالا جاتا ہے،یہ سلا ہوا نہیں ہوتا ‘‘
نیچے طیلسان کی تصویر دی گئی ہے :(جو مشہور سعودی عالم محمد العریفی کی معروف کتاب ’’ نھایۃ العالم ‘‘ سے لی گئی ہے ۔
جن میں دائیں طرف دیوار گریہ پر کچھ یہودی طیلسان اوڑھے ہوئے ہیں
اور بائیں طرف ایک یہودی طیلسان میں
طيالسة اليهود.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور ذیل میں ایک یہودی اور خمینی کو طیلسان اوڑھے دیکھئے :
طيالسة اليهود 2.jpg
 
Last edited:

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
جزاک اللہ خیرا اسحاق بھائی اللہ آپ کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے اور اور دین کی خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے آمین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ ۔
بہت شکریہ محترم بھائی ،
جزاکم اللہ تعالی خیراً۔۔وبارک لکم
 
محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
یا اللہ! شیخ اسحاق صاحب کے علم و عمل میں برکت عطا فرما۔ اور ان کی حفاظت فرما۔۔آمین!
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
یا اللہ! شیخ اسحاق صاحب کے علم و عمل میں برکت عطا فرما۔ اور ان کی حفاظت فرما۔۔آمین!
آمین یارب العالمین
بہت شکریہ محترم بھائی ۔۔جزاکم اللہ خیراً
 
Top