• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میرے رب کی رحمت تو دیکھو

ابو عکاشہ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 30، 2011
پیغامات
412
ری ایکشن اسکور
1,491
پوائنٹ
150
میرے رب کی رحمت تو دیکھو

إِنَّ الَّذِينَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيقِ ﴿١٠﴾
بیشک جن لوگوں نے مسلمان مردوں اور عورتوں کو ستایا پھر توبہ (بھی) نہ کی تو ان کے لئے جہنم کا عذاب ہے اور جلنے کا عذاب ہے (10) سورة البروج
سیدنا حسن بصری فرماتے ہیں
رب تعالیٰ بزرگ وبرتر کے کرم و رحم اُس کی مہربانی اور عنایت کو دیکھو
کہ جن بد کاروں نے اللہ کے نیک بندوں کو ایسے بد ترین عذابوں سے مارا
انہیں بھی وہ توبہ کرنے کو کہتا ہے اور اُن سے بھی مغفرت اور بخشش
کا وعد ہ کرتا ہے ۔ (تفسیر ابن کثیر )
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔
ان لوگوں نے مسلمانوں کو کن عذابوں سے دوچار کیا اُس کی ایک جھلک
ایک عورت جس کی گود میں دودھ پیتا بچہ تھا وہ ان بد کاروں کی بنائی ہوئی
آگ کی خندق میں جانے سے ذرا جھجکی تو اُس کے دودھ پیتے بچے کو
رب کائنات نے قوت گویائی دی اُس نے ماں سے کہا:
اماں کیا کر رہی ہو تم حق پر ہو،صبر کرو اور اس آگ میں کود پڑو۔(یہ حدیث رسول مقبول
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسند احمد ۔صحیح مسلم اور سنن نسائی میں ہے)
اس آیت سے تو بہ استغفار کی فضیلت معلوم ہوتی ہے
اور امام المتقین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں:
والله إني لأستغفر الله وأتوب إليه في اليوم أکثر من سبعين مرة
اللہ کی قسم میں اللہ تعالیٰ سے دن میں ستر بار سے بھی زائد استغفار کرتا اور اُس کی طرف
توبہ کرتا ہوں۔
اے اللہ ہمیں توفیق دے کہ ہم بھی اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ پر عمل
کرتے ہوئے تجھ سے اپنے گناہوں کہ معافی مانگا کریں
اللھم آمین
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
جزاکم اللہ خیرا بھائی! ہمیشہ کی طرح عمدہ پوسٹ
آپ جیسے بھائی امت مسلمہ کا عموماً اور ہمارے محدث فورم کا خصوصاً سرمایہ ہیں۔
اللہ تعالیٰ عمل کی توفیق دیں! آمین
أستغفر الله ربي من كل ذنب وأتوب إليه
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
ے اللہ ہمیں توفیق دے کہ ہم بھی اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ پر عمل
کرتے ہوئے تجھ سے اپنے گناہوں کہ معافی مانگا کریں
اللھم آمین
جزاک اللہ خیرا بھائی
 
Top