• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میڈیا کا غلط استعمال اور شریعت کی مخالفت

شمولیت
مئی 27، 2016
پیغامات
256
ری ایکشن اسکور
75
پوائنٹ
85
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔۔۔۔
یہ کچھ اشعار ہیں مشہور شاعر احسن عزیز رحمۃ اللہ علیہ کے ،میڈیا کے متعلق۔۔۔


*شریعت کہتی ہے جان دار کی تصویر حرام ہے ۔۔
بصری میڈیا کی اساس ہی تصویر ہے


*شریعت کا حکم ہے نظر کی حفاظت کرو
وہ کہتا ہے دیکھو اور دِکھاؤ


*شریعت کہتی ہے نمود ونمائش سے بچو

وہ کہتا ہے 'اسکرینوں' پر نمایاں رہو


*شریعت کہتی ہے دنیا دھوکے کا سامان ہے

وہ دنیا کو حسین بنا کر پیش کرتا ہے


*شریعت کا تقاضا ہے کہ زہد اختیار کرو

وہ سامان کی حرص بڑھاتا ہے


*شریعت سمجھاتی ہے وقت کی قدر کرو

وہ وقت گزاری کے گُر سکھاتا ہے


*شریعت کہتی ہے آخرت کو ہمیشہ یاد رکھو

وہ ہمیشہ دنیا میں مشغول رکھواتا ہے


*شریعت چاہتی ہے کہ سادگی اپناؤ

وہ کہتا ہے دیکھو دنیا کہاں پہنچ گئی ہے


*شریعت کہتی ہے بُروں کی صحبت سے بچو

وہ ہر وقت صحبتِ غیر صالح مہیا کرتا ہے


*شریعت کہتی ہے عبادات میں منہمک رہو

وہ ہر وقت نگاہ ودل اور جسم کو مشغول رکھتا ہے


*شریعت کہتی ہے اللہ کی نشانیوں میں غوروفکر کرو

وہ اس کی فرصت ہی نہیں دیتا!


*شریعت کہتی ہے آگے بڑھ کے حقوق العباد ادا کرو

وہ کہتا ہے بیٹھے دیکھتے رہو

احسن عزيز رحمۃ اللہ علیہ
 
Top