• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میں تِرے مزار کی جالیوں ہی کی مِدحتوں میں مگن رہا

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
کِسی غم گُسارﷺ کی محنتوں کا یہ خُوب میں نے صِلہ دیا
کہ جو میرے غم میں گُھلا کِیا اُسے میں نے دِل سے بُھلا دیا

جو جمالِ روئے حیات تھا، جو دلیلِ راہِ نجات ﷺ تھا
اُسی راہ بر نُقُوشِ پا کو مُسافروں نے مٹا دیا

میں تِرے مزار کی جالیوں ہی کی مِدحتوں میں مگن رہا
تیرے دُشمنوں نے تیرے چمن میں خزاں کا جال بچھا دیا

تیرے ثَور و بَدر کے باب کے میں وَرق الٹ کے گزر گیا
مجھے صرف تیری حِکایتوں کی رِوایتوں نے مزا دیا

تیرے حُسنِ خُلق کی اِک رَمَق میری زندگی میں نہ مِل سکی
میں اِسی پہ خُوش ہوں کہ شہر کے در و بام کو تو سجا دیا

ترا نقشِ پا تھا جو رہ نُما ، تو غُبارِ راہ تھی کہکشاں
اسے کھو دیا تو زمانے بھر نے ہمیں نظر سے گِرا دیا

مرے رہ نما ترا شُکریہ کروں کس زباں سے بھلا ادا ؟
مری زِندگی کی اندھیری شب میں چراغِ فِکر جلا دیا

یہ مرى اِرادتِ بے بصر ، یہ مری عقیدتِ بے ثَمَر
مُجھے میرے دعوائے عِشق نے نہ صَنم دیا نہ خُدا دیا

کبھی اے عِنایتِؔ کم نظر! تیرے دل میں یہ بھی کَسَک ہوئی؟
جو تبَسُّمِ رُخِ زِیست تھا اُسے تیرے غم نے رلا دیا ؟


پروفیسر عنایت علی خان
 
Top