• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میں حنفی مسلک کا پیروکار تھا، لیکن ؟؟؟؟ دارالافتاء، دارالعلوم دیوبند

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436
ایک حنفی کا حیرت انگیز سوال


India

Question: 902

میں ایک سوال کرنا چاہتا ہوں۔ میں حنفی مسلک کا پیروکار تھا، لیکن اب صحیح بخاری اور صحیح مسلم پڑھنے کے بعد معلوم ہوا کہ وہ بالکل مختلف ہے۔ اب جو حدیث میں ہے میں اسی کی اتباع کررہا ہوں۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا میں حنفی ہوتے ہوئے بھی ایسا کرسکتا ہوں؟


نیز میں نے پڑھا ہے کہ ابوحنیفہ رحمة اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ میرا مسلک صحیح حدیث ہے ، اگرصحیح حدیث ملے تو اسے قبول کرلو۔ امید کہ جواب دیں گے۔

Jul 05,2007
Answer: 902
(فتوى: 720/ب = 680/ب)


معلوم نہیں آپ کامبلغ علم کیا ہے؟ قرآن کے علوم پر کس قدر ملکہ آپ کو حاصل ہے، احادیث پر کس درجہ آپ کو عبور ہے؟ فقہ میں آپ کیا مقام رکھتے ہیں؟ چوٹی کے علماء نے جو تینوں علوم میں غیر معمولی مہارت رکھتے ہیں، انھوں نے پورے شرح صدر کے ساتھ یہ بات بار بار فرمائی ہے کہ الحمد للہ حنفیہ کے تمام مسائل مبرہن بالاحادیث ہیں۔ ہمیں حیرت ہے کہ آپ نے صرف بخاری و مسلم کا مطالعہ کرکے کیوں کر اپنے آپ کو تمام احادیث کاجاننے والا سمجھ لیا، ایک مسلک کو اختیار کرکے دوسرے مسلک کے مسائل پر عمل کرنا خواہش نفسانی پر عمل ہے، شریعت پر عمل نہیں ہے۔ جب یہ بات آپ کو تسلیم ہے کہ امام ابوحنیفہ کا مسلک صحیح حدیث ہے تو پھر آپ کو ان کے مسلک سے ہٹنے کا کیا مطلب ہے؟ پھر شریعت کے اصول چار ہیں: قرآن، حدیث، اجماع ، قیاس۔ آپ کے سوال سے ایسا مترشح ہوتا ہے کہ آپ قرآن کو اور اجماع و قیاس کو شریعت کے دلائل و اصول نہیں مانتے ہیں۔ ایک حنفی سے ایسی بات قابل تعجب ہے۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء، دارالعلوم دیوبند



 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,552
پوائنٹ
641
مفتی صاحب کا جواب، سوال کے مطابق نہیں ہے۔ سوال میں حنفی ہوتے ہوئےصحیح بخاری وصحیح مسلم پر عمل کرنے کا حکم پوچھا گیا تھا اور مفتی صاحب نے اسے مسلک کی تبدیلی کا نام دے دیا۔
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304
السلام علیکم -

ان نام نہاد حنفی مفتی سے پوچھنا چاہیے کہ :

١-کیا امام ابو حنیفہ رح اس دنیا میں اکیلے ہی ایسی ہستی تھے جنہوں نے احادیث نبوی کو صحیح طور پر سمجھا؟؟

٢-اگر ابو حنیفہ اس دنیا کہ وہ عظیم شخصیت ہیں جنہوں نے قرآن احادیث نبوی کو صحیح طور پر سمجھا تو ان کے شاگردوں امام ابو یوسف اور امام ابو محمّد
کو اتنی جرّت کہاں سے آ گئی کہ انہوں نے اپنے امام سے مسائل میں اختلاف کر لیا ؟؟-

٣-اگر کیا امام ابو حنیفہ رح نے احادیث نبوی کو صحیح طور پر سمجھا تو پھر باقی اماموں یعنی امام شافعی، امام احمد بن حنبل ، امام مالک کی دنیا اسلام میں علمی حثیت کیا رہ گئی - ان کو بھی حنفی ہو جانا چاہیے تھا - اس کا مطلب تو یہ ہے کہ وہ ابو حنیفہ رح کی مخلافت کی بنا پر منکر اہل علم ثابت ہو گئے ؟؟؟

٤-اگر ابو حنیفہ اس دنیا کہ وہ عظیم شخصیت ہیں جنہوں نے قرآن احادیث نبوی کو صحیح طور پر سمجھا تو نبی کریم صل الله علیہ و الہ وسلم نے اپنی کسی حدیث میں ان کے بارے میں ان کا نام لے کر پیشن گوئی کیوں نہیں کی ؟؟؟-کہ میرے بعد ایک شخص جس کا نام نعمان بن ثابت ہو گا اور کنیت ابو حنیفہ رح ہو گا وہ لوگوں کو میری احدیث سیکھاہے گا - تو اس کی پیروی کرنا -؟؟

(یاد رہے کہ احدیث نبوی میں صرف خلفا ء راشدین اور اصحاب رسول صل الله علیہ و آ لہ وسلم کی پیروی کا حکم ہے )- یہ تو نبی پر بہتان ہے کہ انہوں نے ایک اتنے ضروری امر (تقلید ابو حنیفہ) کو اپنی احدیث نبوی میں ذکر نہ کر کے دین و تبلیغ میں خیانت کی (فنعوز باللہ نوں ذالک)-
 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
Top