• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میں مولانا رومی اور ابن عربی کو سمجھنے کیلئے بارباران کے پاس جاتارہا۔ عمران خان

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

اسلام آباد (آئی این پی‘این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 30 سال پہلے میرا خدا پر کوئی ایمان نہیں تھا‘ صوفی ازم پڑھنے کے بعد مجھے ایمان کی سمجھ آئی‘میری شادی کی خبر سے کون سے جرم سے پردہ اٹھایا گیا یا اس بات سے معاشرے کو کونسافائدہ ہوا‘ میری شادی کی خبر سےبشریٰ بی بی کی فیملی کو نقصان پہنچایا گیا‘ بشریٰ بی بی سے ہمیشہ فیملی کے ساتھ پردے میں ہی ملا ہوںمیں مولانا رومی اور ابن عربی کو سمجھنے کیلئے بارباران کے پاس جاتارہا ‘رشتے کی بات آگے بڑھتی تو میں سب کو بتاتا‘شادی کی پیشکش کا بچوں کو بھی پتہ نہیں تھا‘ بشریٰ بی بی سے میری دو سال پہلے ملاقات ہوئی‘ طلاق کے بعد شادی کی پیشکش کی تھی،تنقید کرنے والوں کو معرفت کے بارے میں کچھ پتہ نہیں ہے، مجھے ساری زندگی کوئی کنٹرول نہیں کر سکا،جمہوری آدمی ہوں اور اپنے فیصلے خود کرتا ہوں،شریف فیملی سے متعلق اتنا علم ہے بتائوں تو عوام کو منہ نہ دکھا سکیں ‘نواز شریف سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں ‘چند حکمران خاندان پاکستان کو کنگال کر رہے ہیں‘شہباز شریف متاثرہ خاندان سے تعزیت کےلئے چھپ کر صبح ساڑھے 4بجے گئے۔جمعرات کو ایک انٹرو یو میں عمران خان کا کہناتھاکہ پنجاب حکومت صرف اشتہاروں میں چل رہی ہے ، شہباز شریف کو سانحہ ماڈل ٹاؤن پر مستعفی ہونا چاہیے تھا‘پنجاب کا کوئی ادارہ ٹھیک کام نہیں کر رہا‘میں 21سال سے کہہ رہا ہوں کہ نواز شریف کرپٹ ہیں، میں نے 20سال پہلے بھی لندن کے مے فیئر فلیٹس کے باہر احتجاج کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس میں پورا شرف خاندان ملوث ہے، نواز شریف نے 300ارب روپے کی پاکستان سے چوری کی ہے اور یہ چوری بچانے کےلئے ملک کو داؤ پر بھی لگانے کو تیار ہیں‘ نواز شریف کا اصل چہرہ اب سب کے سامنے آیا ہے‘چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بشریٰ بی بی سے میری دو سال پہلے ملاقات ہوئی، وہ ہمیشہ پردہ کرتی تھیں‘میرے بارے میں کہا گیا کہ میں تمام فیصلے روحانی پیر سے پوچھ کر کرتا ہوں، مجھ پر تنقید کرنے والوں کو معرفت کے بارے میں کچھ پتہ نہیں ہے۔
مصدر:رونامہ جنگ، 12 جنوری 2018



اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے، کہ 1992 کا ورلڈ کپ جو کہ عمران خان کی زندگی کا ایک اہم کارنامہ تھا، اور اسی وقت شوکت خانم ہسپتال کا چندہ بھی جمع کر رہا تھا، اور لوگوں سے زکوٰۃ خیرات مانگ رہا تھا! یہ اس کا دور الحاد کا زمانہ تھا؟
اور اپنے دور الحاد میں یہ لوگوں کو دھوکہ دیتے ہوئےزکوٰۃ جمع کرتا رہا! کیونکہ زکوٰۃ خیرات تو یہ مسلسل جمع کرتا رہا ہے۔
اور اب اس کو ایمان بھی سمجھ آیا تو صوفی ازم کا اور وہ بھی ابن عربی کا!
 
Last edited:

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے، کہ 1992 کا ورلڈ کپ جو کہ عمران خان کی زندگی کا ایک اہم کارنامہ تھا، اور اسی وقت شوکت خانم ہسپتال کا چندہ بھی جمع کر رہا تھا، اور لوگوں سے زکوٰۃ خیرات مانگ رہا تھا! یہ اس کا دور الحاد کا زمانہ تھا؟
اور اپنے دور الحاد میں یہ لوگوں کو دھوکہ دیتے ہوئےزکوٰۃ جمع کرتا رہا! کیونکہ زکوٰۃ خیرات تو یہ مسلسل جمع کرتا رہا ہے۔
یہ تو حقیقت ہے۔۔۔۔۔ ابتسامہ
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
مجھ پر تنقید کرنے والوں کو معرفت کے بارے میں کچھ پتہ نہیں ہے۔
شاید اصل میں کہنا چاہ رہے ہیں :
مجھ پر تنقید کرنے والوں کو " اصل گیم پلان " کا کچھ پتا نہیں ۔
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
میں مولانا رومی اور ابن عربی کو سمجھنے کیلئے بارباران کے پاس جاتارہا
ابن عربی اپنے عقیدہ و عمل میں جیسے بھی ہوں ، ان کے کلام کو سمجھنا ۔۔ بشریٰ بی بی ،اور خان صاحب کے بس کی بات نہیں ،
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
میرے بارے میں کہا گیا کہ میں تمام فیصلے روحانی پیر سے پوچھ کر کرتا ہوں، مجھ پر تنقید کرنے والوں کو معرفت کے بارے میں کچھ پتہ نہیں ہے۔
اکثر ناکام عاشق اور طلاق دہندہ ، اور رنڈوے بالآخر کسی ملامتی صوفی کی اندھیری غار اور گرد آلود زلفوں کے اسیر بنتے ہیں ؛
اس دلخراش حقیقت کو سمجھنے کیلئے کسی " معرفت " کی ضرورت نہیں ، بس قدسیہ آپا کے اشفاق احمد کی تحریریں بھی کافی چشم کشا ہیں۔
 
Top