• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میں نے یہ سوچا کہ ۔۔۔۔۔۔۔

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
زندگی کے شب و روز سے کشید کیے گئے یہ کچھ تجربات ہیں۔
وہ لوگ جو آرائش بیان کا فن جانتے ہیں ایک جملہ کا ایک مضمون بنادیتے ہیں۔
اپنی کفایت پسند طبیعت کو یہ فن سوٹ نہیں کرتا۔ اس لیے جملوں کی شکل میں یہ کچھ تجربات آپ کے ساتھ شیئر کررہا ہوں۔
اختلاف کی اجازت اور اصلاح کی گنجائش دونوں موجود ہیں۔
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
  1. عوام اور خواص میں یہ فرق ہے کہ خواص اپنے دماغ سے سوچتے ہیں اور عوام خواص کے دماغ سے ۔
  2. شکی مزاجوں میں امکانات پر غور کرنے کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے ۔
  3. اعلی دماغوں کے لیے خود پسندی شیطان کا سب سے بڑا ہتھیار ہے۔
  4. شیطان جب نیکیوں کے گھمنڈ میں مبتلا کرنے کی کوشش کرے اپنے گناہوں کو یاد کرلیا کرو۔
  5. کامیابی کے لیے لازم ہے کہ انسان کو اپنی صلاحیتوں کا علم اور اپنی کمیوں کا احساس ہو۔
  6. کچھ لوگ آپ سے حسد کرتے ہیں ، یعنی آپ کے پاس کچھ ایسا ہے جو ان کے پاس نہیں ۔
  7. نفل پر مداومت کی کوشش کیا کریں ۔ فرائض میں کوتاہی سے محفوظ رہیں گے۔
  8. عوام مجموعی طور پر ناقص العقل ہوتی ہے۔
  9. انسانوں کو انسان سمجھ کر ان کے ساتھ معاملات کریں ۔ ان سے فرشتوں جیسی امیدیں وابستہ کرلیں گے تو مایوس ہونا پڑے گا۔
  10. شادی سے پہلے کی آوارگی شادی کے بعد کی پابندیوں کو مشکل بنادیتی ہے ۔
  11. اطاعت بغیر محبت کے چاپلوسی اور محبت بغیر اطاعت کے فریب ہے۔
  12. عمل کی کمی ایمان کی کمزوری اور ایمان کی کمزوری معرفت کی کمی کا نتیجہ ہوتی ہے ۔
  13. آدمی جب تک خود کو ادھورا سمجھتا ہے خود کو پورا کرنے کی کوشش میں لگا رہتا ہے ۔ اورجب خود کو پورا سمجھ لیتا ہے تو ادھورا ہی رہ جاتا ہے ۔
  14. موسیقی ایک طرح کا نشہ ہے اور ڈانس ایک قسم کا پاگل پن۔
  15. گپ مارنے والوں کے درمیان ایک صفت مشترک ہوتی ہے۔ وہ اپنے مخاطبین کو بے وقوف سمجھتے ہیں۔
  16. گھمنڈ کی ایک قسم یہ بھی ہے کہ انسان اپنی انکساری پر گھمنڈ کرنے لگتا ہے۔
  17. غیرت مردانگی اور حیا نسوانیت کا لازمہ ہے. لہذا بے غیرت آدمی نہ کامل مرد ہوتا ہے، نہ بے حیا عورت خالص عورت.
  18. ایمان کا نور گناہوں کی لذت کو ماند کردیتا ہے.
 

ریحان احمد

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2011
پیغامات
266
ری ایکشن اسکور
707
پوائنٹ
120
عمل کی کمی ایمان کی کمزوری اور ایمان کی کمزوری معرفت کی کمی کا نتیجہ ہوتی ہے ۔
مجھے اس نقطے سے اختلاف ہے۔ اصل میں عمل کی کمی ایمان کی کمزوری کا باعث بنتی ہے اور اعمال ہی ایمان کو مضبوط کرتے ہیں۔ نہ کہ ایمان کی کمزوری عمل پر اثر انداز ہوتی ہے۔ عمل وجہ ہے اور ایمان نتیجہ۔ واللہ اعلم
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
مجھے اس نقطے سے اختلاف ہے۔ اصل میں عمل کی کمی ایمان کی کمزوری کا باعث بنتی ہے اور اعمال ہی ایمان کو مضبوط کرتے ہیں۔ نہ کہ ایمان کی کمزوری عمل پر اثر انداز ہوتی ہے۔ عمل وجہ ہے اور ایمان نتیجہ۔ واللہ اعلم
جی میرا تجربہ تو یہی ہے کہ دل میں ایمان ہوتو بندہ عمل کی جانب راغب ہوتا ہے۔ آدمی عمل میں کمزور ہوتو اس کو اپنے ایمان کا جائزہ لینا چاہیے ۔ ایمان کی زیادتی بندے کے عمل میں لذت پیدا کرتی ہے۔ البتہ یہ بھی ہےکہ مزید عمل آدمی کے ایمان کو مزید بڑھاتا ہے۔ لہذا عمل اور ایمان دونوں ایک دوسرے کو تقویت دیتے اور آگے بڑھاتے ہیں۔
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
Top