• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نئے سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی بیعت ٹوئٹر یا سوشل میڈیا کے ذریعے کرنے کی اجازت ہے ‘ سعودی علماء

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
نئے سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی بیعت ٹوئٹر یا سوشل میڈیا کے ذریعے کرنے کی اجازت ہے ‘ سعودی علماء کونسل

جدہ (قدرت نیوز)سعودی عرب میں سینئر علماء کی کونسل کے رکن شیخ عبداللہ المنائی نے اپنے ایک تازہ فتوے میں کہا ہے کہ خادم الحرمین الشریفین اور نئے سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی بیعت ٹوئٹر یا سوشل میڈیا کے ذریعے کرنے کی اجازت ہے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز پہلے سعودی فرمانروا ہیں جن کا پہلے سے ٹوئٹر اکاونٹ موجود ہے۔ اب تک دس لاکھ سے زائد سعودی شہری سوشل میڈیا کے توسط سے بیعت کر چکے ہیں ۔ تقریبا اتنی ہی تعداد میں سعودی شہریوں نے مرحوم شاہ عبداللہ کے انتقال پر ٹوئٹر کے ذریعے سے اظہار تعزیت بھی کیا ۔سعودی عرب میں مجموعی طور پر بیس لاکھ افراد ٹوئٹر اکاونٹ استعمال کرتے ہیں۔ سعودی عرب میں ٹوئٹر استعمال کرنے والے شہریوں کا تناسب عرب ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔شیخ عبداللہ المنائی نے کہا کہ شہری بیعت کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کر سکتے ہیں، کیونکہ اسلام میں بیعت کرنے کی بہت اہمیت ہے۔

http://qudrat.com.pk/world/28-Jan-2015/50514
 
Top