• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ناصبیت

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304
میری گزارش یہ ہے کہ اہل حدیث علما ناصبیت سے بری ہیں ؛گو،ان میں سے بعض سے اختلاف ہو سکتا ہے لیکن عباسی صاحب بہ ہر حال ناصبی تھے اگرچہ ان کی بعض باتیں درست ہو سکتی ہیں۔
اب دیکھیے آپ حبیب الرحمان کاندھلوی کی تائید کرتے ہیں اور انھیں بڑا عالم باور کراتے ہیں لیکن اہل حدیث علما انھیں منکر حدیث گردانتے ہیں!!کیا آپ کو یہ فرق سمجھ میں نہیں آتا!!
اگر آپ یہ کہیں کہ کاندھلوی کی ساری باتیں غلط نہیں ہیں تو اس طرح تو غلام احمد قادیانی اور غلام احمد پرویز کی بھی ساری باتیں غلط نہیں ہیں؛تو کیا آپ علماے اہل حدیث اور انھیں ایک ہی صف میں لا کھڑا کریں گے؟؟
آپ کے رجحانات صریحاً منکرین حدیث اور ناصبیوں سے ملتے ہیں؛ہاں ،اگر آپ افراد کا نام نہ لیتے بل کہ محض مسائل کا ذکر کرتے تو میں بھی عباسی صاحب کو زیر بحث نہ لاتا
مثلاً آپ بتلائیں کہ یہ یہ نکات ہیں جن کی وجہ سے کسی پر ناصبیت کی تہمت لگتی ہے تو پھر دیکھا جائے گا کہ واقعی وہ ناصبی خیالات ہیں یا نہیں!
امید ہے میری باتوں پر غور فرمائیں گے۔
بنو امیہ ہوں یا بنو ہاشم ہمیں کسی کی بھی بے جا وکالت نہیں کرنا چاہیے؛جس کی جو بات درست ہے اسے درست اور جو غلط ہے اسے غلط کہنا چاہیے
ویسے آپ نے میری کس بات سے یہ نتیجہ نکالا ہے کہ میں بنی امیہ کی وکالت کو ناصبیت کہتا ہوں؟؟اگر آپ میں عدل و انصاف کی کوئی رمق موجود ہے تو ان الفاظ کی نشان دہی کریں ورنہ اس بہتان یا بد گمانی سے رجوع فرما لیں!میری نظر میں خاندانوں کے بجاے اسلام و ایمان سے وابستگی اہمیت رکھتی ہے؛یہ آپ کی اپنی ذہنیت تو ہو سکتی ہے کہ شخصیات کو خاندان کے تناظر میں دیکھ کر جدل و مناظرے کا بازار گرم کریں ؛میں اس سے بری ہوں؛والسلام
محترم @طاہر اسلام صاحب -

بات تو یہ ہے کہ اس تھریڈ میں میں نے صرف ناصبیت کا تاریخی پس منظر پیش کیا ہے - محمود احمد عباسی کے ناصبی ہونے سے متعلق بحث سب سے پہلے آپ نے شروع کی تھی - آپ کو چاہیے تھا کہ آپ ان کو صرف "ناصبی ناصبی" گرداننے کے بجاے ان کے بارے میں ثبوت پیش کرتے کہ وہ کس بنا پر ناصبی ہیں؟؟ - بظاھر تو ایسا لگتا ہے کہ آپ صرف تعصب کی بنا پر یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتے پھر رہے ہیں کہ عباسی ناصبی ہیں - جب کہ یہاں مجھ سمیت محترم @محمد فیض الابرار صاحب اور حمیر یوسف صاحب نے باربار آپ کو یہ بات باآورکرانے کی کوشش کی ہے کہ عباسی صاحب پر "ناصبیت" ان کی کتب کے حوالے سے ثابت توکریں- ان کا بدعتی ہونا تو ایک الگ ٹاپک ہے - ہم تو یہاں تاریخ کے حوالے سے ناصبیت کی اصل کو ثابت کرنے کی سعی کررہے ہیں- کہ آخر یہ ناصبیت کس چیز یا کس عقیدے کا نام ہے - عباسی صاحب میرے کوئی قریبی رشتہ دار نہیں ہیں کہ میں خوامہ خواہ ان کی طرف داری کرتا پھروں لیکن اصول ضوابط بھی کوئی چیز ہوتی ہے -
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
محترم @طاہر اسلام صاحب -

بات تو یہ ہے کہ اس تھریڈ میں میں نے صرف ناصبیت کا تاریخی پس منظر پیش کیا ہے - محمود احمد عباسی کے ناصبی ہونے سے متعلق بحث سب سے پہلے آپ نے شروع کی تھی - آپ کو چاہیے تھا کہ آپ ان کو صرف "ناصبی ناصبی" گرداننے کے بجاے ان کے بارے میں ثبوت پیش کرتے کہ وہ کس بنا پر ناصبی ہیں؟؟ - بظاھر تو ایسا لگتا ہے کہ آپ صرف تعصب کی بنا پر یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتے پھر رہے ہیں کہ عباسی ناصبی ہیں - جب کہ یہاں مجھ سمیت محترم @محمد فیض الابرار صاحب اور حمیر یوسف صاحب نے باربار آپ کو یہ بات باآورکرانے کی کوشش کی ہے کہ عباسی صاحب پر "ناصبیت" ان کی کتب کے حوالے سے ثابت توکریں- ان کا بدعتی ہونا تو ایک الگ ٹاپک ہے - ہم تو یہاں تاریخ کے حوالے سے ناصبیت کی اصل کو ثابت کرنے کی سعی کررہے ہیں- کہ آخر یہ ناصبیت کس چیز یا کس عقیدے کا نام ہے - عباسی صاحب میرے کوئی قریبی رشتہ دار نہیں ہیں کہ میں خوامہ خواہ ان کی طرف داری کرتا پھروں لیکن اصول ضوابط بھی کوئی چیز ہوتی ہے -
میں نے بھی یہی کہا ہے کہ ناصبیت پر بحث کریں؛اب ایک شخص ناصبی ہے یا نہیں ،یہ ایک علاحدہ موضوع ہے۔
لیکن مجھے یہ سمجھنے میں سخت دقت کا سامنا ہے کہ عباسی صاحب کو ناصبی کہنے پر آپ مضطرب کیوں ہیں ؟؟
یہ ایسے ہی ہے جیسے پرویز صاحب کو منکر حدیث کہنے پر کوئی غصے میں آ جائے!!
میں نے ایک اہل حدیث عالم کا حوالہ بھی پیش کیا ہے اور خاطر جمع رکھیں اور بھی دلائل دوں گا؛ان شاءاللہ
لیکن آپ سے مجھے خیر کی زیادہ توقع نہیں کیوں کہ
آپ تو کاندھلوی صاحب کو بھی اہل سنت کا نمایندہ اور ترجمان ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں!!
حالاں کہ محدث ارشاد الحق صاحب اثری حفظہ اللہ نے ان کی صرف صحیحین کی احادیث کے انکار پر ایک پوری کتاب لکھ دی ہے لیکن آپ نے کیا اسے مان لیا؟؟
تو اس کی کیا دلیل کہ جب میں عباسی صاحب کی ناصبیت کے دلائل مفصل بیان کر دوں تو آپ اسے مان ہی لیں گے؟ْ!!
اور ماشاءاللہ آپ کے فہم و ادراک کا عالم یہ ہے کہ
’’عباسی صاحب پر "ناصبیت" ان کی کتب کے حوالے سے ثابت توکریں- ان کا بدعتی ہونا تو ایک الگ ٹاپک ہے -‘‘
سبحان اللہ!!گویا ناصبی اور چیز ہے اور بدعتی اور چیز۔۔اور اس مبلغ علم کے ساتھ آپ چلے ہیں بحث کرنے!!
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304
میں نے بھی یہی کہا ہے کہ ناصبیت پر بحث کریں؛اب ایک شخص ناصبی ہے یا نہیں ،یہ ایک علاحدہ موضوع ہے۔
لیکن مجھے یہ سمجھنے میں سخت دقت کا سامنا ہے کہ عباسی صاحب کو ناصبی کہنے پر آپ مضطرب کیوں ہیں ؟؟
یہ ایسے ہی ہے جیسے پرویز صاحب کو منکر حدیث کہنے پر کوئی غصے میں آ جائے!!
میں نے ایک اہل حدیث عالم کا حوالہ بھی پیش کیا ہے اور خاطر جمع رکھیں اور بھی دلائل دوں گا؛ان شاءاللہ
لیکن آپ سے مجھے خیر کی زیادہ توقع نہیں کیوں کہ
آپ تو کاندھلوی صاحب کو بھی اہل سنت کا نمایندہ اور ترجمان ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں!!
حالاں کہ محدث ارشاد الحق صاحب اثری حفظہ اللہ نے ان کی صرف صحیحین کی احادیث کے انکار پر ایک پوری کتاب لکھ دی ہے لیکن آپ نے کیا اسے مان لیا؟؟
تو اس کی کیا دلیل کہ جب میں عباسی صاحب کی ناصبیت کے دلائل مفصل بیان کر دوں تو آپ اسے مان ہی لیں گے؟ْ!!
اور ماشاءاللہ آپ کے فہم و ادراک کا عالم یہ ہے کہ
سبحان اللہ!!گویا ناصبی اور چیز ہے اور بدعتی اور چیز۔۔اور اس مبلغ علم کے ساتھ آپ چلے ہیں بحث کرنے!!
محترم -

میں پہلےبھی عرض کر چکا ہوں کہ نہ تو محمود احمد عباسی میرے کوئی رشتہ دار ہیں اور نہ کاندھلوی صاحب میرے کوئی عزیز ہیں کہ ان کو ناصبی یا منکرین حدیث کہنے پر میں مضطرب ہوں - بات اصول و ضوابط کی ہے کہ دور حاضر کے یہ محقق کس اصول کے تحت "ناصبی " ہیں؟؟ اگر ایک آدھ محدث نے انھیں ناصبی کہہ دیا تو آپ نے مان لیا ؟؟ آپ کا حال تو یہ ہے کہ ایک دوسرے تھریڈ میں آپ اس بات پر مصر رہے کہ پوری اسلامی تاریخ میں اہل سنّت کے علماء و محدث، اہل بیت اور حضرت حسین رضی الله عنہ کے ناموں کے ساتھ "علیہ سلام" کا صیغہ استمعال کرتے رہے ہیں - لیکن جب آپ سے دلیل مانگی گئی تو جواب نا دارد ؟؟- لیکن پھر بھی اسی بات پر آپ کا اصرار رہا کہ حضرت حسین کو علیہ سلام کہنا شیعت نہیں ہے - چلیں اس معاملے میں کم سے کم اپنے محبوب عالم ارشاد الحق اثری یا جابر داامانوی صاحب کا ہی کوئی حوالہ پیش کر دیتے ؟؟ لیکن ایسا بھی نہیں ہوا ؟؟- اردو مجلس فورم پر بھی آپ اسی ناصبیت کے ٹاپک کو لے کر ان کے ممبرز سے الجھ پڑے اور فورم کے تمام ممبرز کو "ناصبی " قرار دے دیا - محترم کسی پر فتویٰ لگانے سے پہلے کچھ اصول و ضوابط کا بھی خیال کریں تو آپ کے ساتھ یہ نوبت نہ آے -

اور اب آپ اپنی بات کو کسی نہ کسی طرح ثابت کرنے کے لئے مجھ پر طنز کے تیر چلا رہے ہیں کہ میں یہ کہتا ہوں کہ "ناصبی اور چیز ہے اور بدعتی ہونا اور چیز ہے" ؟؟- تو محترم حقیقت یہی ہے کہ "ناصبیت اور چیز ہے اور بدعت اور چیز ہے - کیا آپ اتنا بھی نہیں جانتے کہ بدعت کا تعلق عقائد سے ہے؟؟ - یعنی جو الله اوراس کے رسول کے اتارے ہوے احکامات میں رد و بدل کرتا ہے یا کمی بیشی کرتا ہے وہ بدعتی کہلاتا ہے - جب کہ ناصبیت ایک اصطلاح ہے جس کا تعلق تاریخ سے ہے - نا کہ قرآن و حدیث کے احکامات سے اس کا تعلق ہے - یہ تو ایک رجحان تھا جو رافضیت کے بلمقابل وجود میں آیا - پھر آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ ایک بدعتی ہر حال میں ناصبی ہے؟؟-

میرا مشوره آپ کو ایک مرتبہ پھر یہی ہے کہ پہلے آپ اسلامی تاریخ اور ناصبیت اور اس کے پس منظر سے متعلق اچھی طرح معلومات حاصل کریں اور پھر اپنی حتمی راے قائم کریں -

والسلام -
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
افسوس آپ کی یہ پوسٹ کج بحثی ،سخن نا فہمی،غلط بیانی اور الزام تراشی کا ایک بد ترین نمونہ ہے۔
آپ کا حال تو یہ ہے کہ ایک دوسرے تھریڈ میں آپ اس بات پر مصر رہے کہ پوری اسلامی تاریخ میں اہل سنّت کے علماء و محدث، اہل بیت اور حضرت حسین رضی الله عنہ کے ناموں کے ساتھ "علیہ سلام" کا صیغہ استمعال کرتے رہے ہیں - لیکن جب آپ سے دلیل مانگی گئی تو جواب نا دارد ؟؟-
میں نے آپ کو مشورہ دیا تھا کہ آپ اپنا مطالعۂ تاریخ وسیع کریں ؛اور اس کے بعد متعدد اہل سنت علما کے حوالے پیش کیے تھے جو امام حسین علیہ السلام کو امام اور علیہ السلام لکھتے رہے ہیں لیکن اگر کوئی اپنی آنکھیں بند رکھے تو اس میں کسی کا کیا قصور؟؟!!
اردو مجلس فورم پر بھی آپ اسی ناصبیت کے ٹاپک کو لے کر ان کے ممبرز سے الجھ پڑے اور فورم کے تمام ممبرز کو "ناصبی " قرار دے دیا -
اگر آپ میں خدا کے حضور جواب دہی کا کچھ بھی احساس باقی ہے تو میں مطالبہ کرتا ہوں کہ ’’تمام ممبرز کو ناصبی قرار دینے ‘‘ کا ثبوت میرے الفاظ سے پیش کریں؛ورنہ یاد رکھیں کہ بہتان طرازی ایک قبیح جرم ہے اور جھوٹوں پر خدا کی لعنت ہوا کرتی ہے!!
اور اب آپ اپنی بات کو کسی نہ کسی طرح ثابت کرنے کے لئے مجھ پر طنز کے تیر چلا رہے ہیں کہ میں یہ کہتا ہوں کہ "ناصبی اور چیز ہے اور بدعتی ہونا اور چیز ہے" ؟؟-
میری کوشش تھی کہ آپ لا علمی کی بنا پر اس نکتے کو سمجھ نہیں رہے تو اہل علم سے رہ نمائی لیں اور اس پر غور کریں لیکن آپ اب تک غلط بات پر اڑے ہوئے ہیں
تو محترم حقیقت یہی ہے کہ "ناصبیت اور چیز ہے اور بدعت اور چیز ہے - کیا آپ اتنا بھی نہیں جانتے کہ بدعت کا تعلق عقائد سے ہے؟؟ - یعنی جو الله اوراس کے رسول کے اتارے ہوے احکامات میں رد و بدل کرتا ہے یا کمی بیشی کرتا ہے وہ بدعتی کہلاتا ہے - جب کہ ناصبیت ایک اصطلاح ہے جس کا تعلق تاریخ سے ہے - نا کہ قرآن و حدیث کے احکامات سے اس کا تعلق ہے - یہ تو ایک رجحان تھا جو رافضیت کے بلمقابل وجود میں آیا -
سبحان اللہ ! ماشاءاللہ! اس نکتہ آفرینی پر آپ کو داد نہ دینا بے شبہہ زیادتی ہو گی!!
بدعت کا تعلق عقائد سے ہے ؛گویا عملی بدعت کا وجود نہیں ہے!!
ناصبیت کا تعلق تاریخ سے ہے؛ماشاءاللہ؛تو گویا جو چیز تاریخ سے متعلق ہو وہ بدعت نہیں ہو سکتی!!
حضرت والا !تمام بدعات کا تاریخی پس منظر ہوا کرتا ہے؛اس طرح کل کلاں کوئی کہے گا کہ خارجیت بدعت نہیں کہ اس کا تعلق تو تاریخ سے ہے؛ارجاء بدعت نہیں کہ یہ بھی تاریخی چیز ہے!!اعتزال بھی بدعت نہیں ہو سکتی کہ یہ بھی تاریخ سے متعلق ہے!!
ناصبیت کا تعلق قرآن و حدیث سے نہیں؛یعنی اہل بیت سے بغض و عداوت یا ان کی توہین و تنقیص کا قرآن و حدیث کے احکامات کا کوئی تعلق ہی نہیں !!
یہ ایک رجحان ہے جو ۔۔۔؛گویا جو چیز کسی دوسری شے کے بالمقابل آئے وہ بدعت نہیں رہتی!!یعنی جبر کے بالقابل قدر بدعت نہیں؛تشبیہ و تمثیل کے بالمقابل تعطیل و انکار بدعت نہیں کہ یہ تو رجحانات ہیں جو ۔۔۔۔!!!
آخر جہل مرکب کس چڑیا کا نام ہے؟ْاگر یہ ژولیدہ بیانی اس کے زمرے میں داخل نہیں ؟؟
میرا مشوره آپ کو ایک مرتبہ پھر یہی ہے کہ پہلے آپ اسلامی تاریخ اور ناصبیت اور اس کے پس منظر سے متعلق اچھی طرح معلومات حاصل کریں اور پھر اپنی حتمی راے قائم کریں -
میں اس مشورے پر آپ کا شکر گزار ہوں اور ایک ادنیٰ طالب علم ہونے کے ناتے کچھ نہ کچھ مطالعہ کرتا ہی رہتا ہوں جو انشاءاللہ جاری رہے گا لیکن مسئلہ زیر بحث کے متعلق میری موجودہ راے کے لیے جس قدر مطالعہ ضروری تھا ،وہ الحمد للہ کر لیا ہے تبھی یہ راے قائم کی ہے۔
اور آپ سے بھی میری برادرانہ گزارش یہی ہے کہ آپ سنت و بدعت اور عقیدے کی باقاعدہ تعلیم پختہ کار اہل سنت علما سے حاصل کر لیں اوربدعتی اور گم راہ دانش وروں کی اردو کتابیں پڑھ کر ان نازک مسائل پر راے زنی سے گریز کریں؛مسئلہ میری ذات کا نہیں ہے بل کہ یہ عقیدے کے(نہ کہ محض تاریخ کے!) حساس امور ہیں ؛ان میں گفت گو کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچ سمجھ لینا چاہیے؛دلیل کو پرکھنے کی صلاحیت ہونی چاہیے جس کے لیے استدلال کے طریقوں سے واقفیت ضروری ہے؛اور سب سے بڑھ کر یہ اہل سنت علما کی تحریروں پر اعتماد کرنا چاہیے؛اہل بدعت کی باتیں اگر بہ طور تائید لینا چاہیں تو ان کی گم رہی سے بھی باخبر رہنا چاہیے اور کھرے کھوٹے میں تمیز کی اہلیت پیدا کرنی چاہیے۔
امید ہے میری معروضات پر ٹھنڈے دل سے غور فرمائیں گے اور محض رد و قدح اور بحث براے بحث کی نفسیات سے چھٹکارا پانے کی سعی کریں گے؛والسلام
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
میں پہلےبھی عرض کر چکا ہوں کہ نہ تو محمود احمد عباسی میرے کوئی رشتہ دار ہیں اور نہ کاندھلوی صاحب میرے کوئی عزیز ہیں کہ ان کو ناصبی یا منکرین حدیث کہنے پر میں مضطرب ہوں -
آپ کا اضطراب تو واضح ہے!!
اگر ایک آدھ محدث نے انھیں ناصبی کہہ دیا تو آپ نے مان لیا ؟؟
  • لیجیے جناب میری وہ بات بالکل درست نکلی کہ آپ نہیں مانیں گے !
  • سوال یہ ہے کہ ایک شخص کے بدعتی ہونے کے متعلق کتنے علما کی تعداد درکار ہوا کرتی ہے؟؟ذرا وہ عدد معین فرما دیں!!
  • کیا علما اتنے ہی فارغ ہیں کہ وہ سب مل کر ایک ایک بدعتی کا نام لے کر اس کی تردید کرتے پھریں؛یہ تو فرض کفایہ ہوتا ہے؛ایک کے ادا کرنے سے کفایت کر جاتا ہے!!
  • میں حیران ہوں کہ ایک محدث کسی بدعتی شخص کے محض چند احادیث پر اعتراضات کا جواب دینے کے لیے ایک پوری کتاب لکھتا ہے؛لیکن اس کے باوجود وہ بدعتی اہل سنت ہی رہتا ہے حالاں کہ وہ بے شمار صحیح احادیث کا منکر ہے!!
  • پھر میرا سوال یہ بھی ہے کاندھلوی یا عباسی صاحبان کے متعلق ان دو اہل حدیث علما(اثری و دامانوی) کی راے سے کس نے اختلاف کیا ہے کہ نہیں جناب یہ ناصبی یا منکر حدیث نہیں ہیں یہ تو بڑے’’ محقق ‘‘ اور پکےاہل سنت ہیں!!
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
پھر آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ ایک بدعتی ہر حال میں ناصبی ہے؟؟-
  • خدا کی پناہ کہ میں یہ جاہلانہ بات کہوں؛بے شبہہ ہر بدعتی ناصبی نہیں ہوتا
  • لیکن اس سے بڑی جاہلانہ بات یہ ہو گی کہ ناصبی بدعتی نہیں ہوتا!!
  • میں تو یہ کہتا ہوں کہ ہر ناصبی لازماً بدعتی ہوتا ہے!
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
پہلے آپ عباسی صاحب کو ناصبی کہہ رہے تھے اور اب بدعتی
ناصبیت کو بدعت کے دائرے میں لانا
تو محترم حقیقت یہی ہے کہ "ناصبیت اور چیز ہے اور بدعت اور چیز ہے -
یہ ہیں ہمارے مہربان دوستوں کے خیالات اور اب ذرا سنیے کہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ قدس اللہ روحہ کیا فرماتے ہیں:
وَخَرَجَ مِنْ هَذِهِ الْأَمْصَارِ بِدَعُ أُصُولِيَّةِ غَيرِ الْمَدِينَةِ النَّبَوِيَّةِ. فَالْكُوفَةُ خَرَجَ مِنْهَا التَّشَيُّعُ وَالْإِرْجَاءُ وَانْتَشَرَ بَعْدَ ذَلِكَ فِي غَيْرِهَا. وَالْبَصْرَةُ خَرَجَ مِنْهَا الْقَدَرُ وَالِاعْتِزَالُ وَالنُّسُكُ الْفَاسِدُ وَانْتَشَرَ بَعْدَ ذَلِكَ فِي غَيْرِهَا. وَالشَّامُ كَانَ بِهَا النُّصُبُ وَالْقَدَرُ
(مجموع فتاویٰ)
اسی لیے میں بار بار یہ عرض کر رہا تھا:
کاش آپ مجھے فرار کے طعنے دینے کے بجاے عقیدے کے حوالے سے علماے اہل سنت کی نگارشات کا مطالعہ فرمانے کی زحمت گوارا فرمائیں!
لیکن اس کے باوصف شوق تنقید میں میری معروضات کو شایستہ اعتنا نہ جانا گیا
اب اس طرح کی مبادیات بھی اگر بتلانی اور منوانی پڑیں تو بھلا علمی بحث کیوں کر ممکن ہے؟؟اور اس پر مستزاد دوسروں کو فرار کے طعنے!!!
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
دلیل کو شخصیات کے تناظر میں دیکھنے یا نہ دیکھنے کے باب میں اہل سنت کا منہاج یہ ہے کہ اگر تو وہ موضوع یا نکتہ ایسا ہے کہ جس سے اس کی بدعت کی تائید ہوتی ہے تو اس سے گریز کیا جائے گا ورنہ جو بات درست ہو گی اسے قبول کیا جا سکتا ہے
میں نے یہ عرض کیا تھا؛اس پر یہ سوال کیسے بنتا ہے؟؟
لہذا یہ قاعدہ کہ ایسے کسی شخص جس پر ناصبیت کا فتوی لگایا جائے اس سے علی الاطلاق استناد نہ کرنا
اب اسے اگر غیر متعلق نہ کہا جائے تو کیا کہا جائے؟؟
میرا سوال آپ پر ادھار ہے جن شخصیات سے استناد کیا جا سکتا ہے ان کی ایک معروف فہرست بنانے کی کوشش کریں
میں نے وہ فہرست طلب کی ہے جس میں آپ کے نزدیک وہ افراد ہوں جن سے استناد کیا جا سکے
اس کی کیا ضرورت ہے ؟؟اصلاً استناد ان سے کیا جائے گا جو اہل سنت علما ہیں؛اہل بدعت کو بہ طور تائید پیش کیا جائے گا جیسا کہ میں پہلے ہی عرض کر چکا ہوں؛اور مزید بھی تصریح کر دی تھی:
اگر وہ اہل سنت کے فکر و منہاج کے مخالف نہیں ہے تو اسے قبول کیا جا سکتا ہے؛بہ صورت دیگر اسے رد کر دیا جائے گا
اب اس کے لیے ظاہر ہے علمی رسوخ اور گہری بصیرت درکار ہے کہ کون نکتہ درست ہے اور کہاں انحراف ہے ؟اس لیے عوام تو ایسے لوگوں کی تحریروں سے استفادہ نہیں کر سکتے کہ وہ صحیح اور سقیم میں فرق و امتیاز سے قاصر ہیں
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
بات تو یہ ہے کہ اس تھریڈ میں میں نے صرف ناصبیت کا تاریخی پس منظر پیش کیا ہے - محمود احمد عباسی کے ناصبی ہونے سے متعلق بحث سب سے پہلے آپ نے شروع کی تھی -
آپ نے اپنی پہلی ہی پوسٹ میں عباسی اور کاندھلوی صاحبان کو محققین قرار دیتے ہوئے علماے اہل حدیث کے ساتھ نتھی کر دیا تھا جس پر مجھے وضاحت کرنا پڑی کہ یہ ناصبی اور منکرین حدیث ہیں اور ساتھ ہی علماے اہل حدیث کا بھی حوالہ دے دیا تھا لیکن آپ نے کج بحثی شروع کر دی!
میری نظر میں یہ ضروری تھا کہ کیوں کہ اس سے ایک عام قاری اس دھوکے میں مبتلا ہو سکتا تھا کہ یہ بھی اہل سنت کے منہاج پر گام زن ہیں جب کہ یہ بے شمار غلط نظریات بھی رکھتے ہیں اور اگر وہ ان کی کتابوں کو محققانہ تصانیف سمجھ کر پڑھے گا تو اس کے گم راہ ہونے کا اندیشہ ہے
اب یہ کون سا جرم تھا جس پر آپ آتش زیر پا ہو گئے؟؟یہ میرے حیطہ ٔ فہم سے باہر ہے!!
 
Last edited:

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
اس کی کیا ضرورت ہے ؟؟اصلاً استناد ان سے کیا جائے گا جو اہل سنت علما ہیں؛اہل بدعت کو بہ طور تائید پیش کیا جائے گا جیسا کہ میں پہلے ہی عرض کر چکا ہوں؛اور مزید بھی تصریح کر دی تھی:
آپ کے پاس ایک عمومی قاعدہ بیان کرنے کے علاوہ اس سوال کا جواب نہیں ہے اس لیے آپ ایسی باتیں کر رہیں ہیں جس دن میرے سوال کا واضح جواب دیں گے اس دن اس موضوع پر آپ سے مزید بات ہو گی ورنہ اس طرح کے بہت سے قاعدے میں بھی بیان کر سکتا ہوں
 
Top