• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ناصحوں کا بھی کوئ حال نہیں

ابوحتف

مبتدی
شمولیت
اپریل 04، 2012
پیغامات
87
ری ایکشن اسکور
318
پوائنٹ
0

ہجر پابندِ ماہ و سال نہیں
ہجر کے اَوج کو زوال نہیں

اور لوگوں سے کیا کروں شکوہ
آپ کو جب مرا خیال نہیں

دُوسروں کے گناہ پر ہے نظر!
ناصحوں کا بھی کوئی حال نہیں

’’مشورہ‘‘ دیں تجھے بھلانے کا
دُنیا والوں کی یہ مجال نہیں!

سر پہ گر ’’قلب‘‘ حکمرانی کرے
کوئی بھی راستہ محال نہیں!

لیلیٰ بھی ہر جگہ پہ آئے نظر
لیلیٰ کی بھی کوئی مثال نہیں

بت بھی جھک جاتا تیرے آگے صنم
تجھ کو سجدہ مرا کمال نہیں

آدمی رزق کا ’’وسیلہ‘‘ ہے
آدمی ربِّ ذوالجلال نہیں!

فکر نہ کر پہنچ ہی جاؤں گا
یہ مرا پہلا انتقال نہیں

قیس کی عاجزی پسند آئی
شاعروں کا وگرنہ کال نہیں​
 
Top