• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

======= نا اميدى كى زندگى =======

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
نا اميدى كى زندگى :

آپ اپنى زندگى كو اللہ كے متعلق نا اميدى كى زندگى مت بنائيں؛ اور يہ جاننا بھى ضرورى ہے كہ اللہ سبحانہ و تعالى تو نا اميدوں كو پسند ہى نہيں كرتا:
اللہ سبحانہ و تعالى كا فرمان ہے:
{ اور اپنے رب كى رحمت سے نا اميد تو صرف گمراہ اور بہكے ہوئے لوگ ہى ہوتے ہيں }الحجر ( 56 ).
اور اللہ سبحانہ و تعالى اپنے ان بندوں سے محبت كرتے ہيں جو اس كى رحمت اور اس كے فضل، اور اس كے كرم كى وسعت سے خوش ہوتے ہيں كہ اللہ تعالى بخشنے والا رحم كرنے والا ہے، اور غلطيوں كو معاف كرتا ہے.
بلكہ اللہ تعالى كا تو فرمان اس طرح ہے:
{ مگر وہ جو توبہ كر لے، اور ايمان لے آئے اور اعمال صالحہ كرے تو يہى وہ لوگ ہيں اللہ تعالى جن كى برائياں نيكيوں ميں بدل ڈالتا ہے، اور اللہ تعالى بخشنے والا رحم كرنے والا ہے، اور جو بھى توبہ كرے اور نيك اعمال كرے تو وہ حقيقتا اللہ تعالى كى طرف سچا رجوع كرتا ہے }الفرقان ( 70 - 71 ).
 
Top