• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نبى صلى اللہ عليہ وسلم كى توہين كرنے والى لونڈى كو قتل كرنے والے اندھے شخص كى حديث كے متعلق اشكال

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
برائے مہربانى سنن ابو داود كى اس حديث كى شرح اور سبب بيان كريں جس ميں رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كى توہين كرنے والے غلام كو اس كے مالك نے قتل كر ديا تھا، اور اسے اس كى سزا نہيں دى گئى، كيا اس كا سبب يہ تھا كہ كفار كے اولياء كو جو مسلمانوں كو اذيت ديں ديت نہيں دى جائيگى ؟

الحمد للہ:

سوال ميں مقصود قصہ وہ ہے جسے ابن عباس رضى اللہ تعالى عنہما بيان كرتے ہوئے فرماتے ہيں:

" ايك اندھے كى لونڈى تھى جو نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم پر سب و شتم اور توہين كرتى تھى، اس نے اسے ايسا كرنے سے منع كيا ليكن وہ نہ ركى، اور وہ اسے ڈانٹتا ليكن وہ باز نہ آئى.

راوى كہتے ہيں: ايك رات جب وہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كى توہين كرنے لگى اور سب و شتم كيا تو اس اندھے نے خنجر لے كر اس كے پيٹ پر ركھا اور اس پر وزن ڈال كر اسے قتل كر ديا، اس كى ٹانگوں كے پاس بچہ گرگيا، اور وہاں پر بستر خون سے لت پت ہو گيا، جب صبح ہوئى تو اس كا ذكر رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم سے كيا گيا اور لوگ جمع ہو گئے تو نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:

" ميں اس شخص كو اللہ كى قسم ديتا ہوں جس نے بھى يہ كام كيا ہے اس پر ميرا حق ہے وہ كھڑا ہو جائے، تو وہ نابينا شخص كھڑا ہوا اور لوگوں كو پھلانگتا اور حركت كرتا ہوا نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كے سامنے بيٹھ گيا اور كہنے لگا:

اے اللہ تعالى كے رسول صلى اللہ عليہ وسلم ميں اس كا مالك ہوں! وہ آپ پر سب و شتم اور آپ كى توہين كيا كرتى تھى، اور ميں اسے روكتا ليكن وہ باز نہ آتى، ميں اسے ڈانٹتا ليكن وہ قبول نہ كرتى، ميرے اس سے موتيوں جيسے دو بيٹے بھى ہيں اور وہ ميرے ساتھ بڑى نرم تھى، رات بھى جب اس نے آپ كى توہين كرنا اور سب و شتم كرنا شروع كيا تو ميں نے خنجر لے كر اس كے پيٹ ميں ركھا اور اوپر وزن ڈال كر اسے قتل كر ديا.

تو رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:

خبردار گواہ رہو اس كا خون رائيگاں ہے اس كى كوئى قدر و قيمت نہيں "

سنن ابو داود حديث نمبر ( 4361 ).

سوال نمبر ( 103739 ) (اس سوال کے لیے دوسری پوسٹ دیکھیں جو کہ اس والی کے نیچے ہے۔) كے جواب ميں اس قصہ كے صحيح ہونے كى بيان كيا جا چكا ہے، اور يہ بھى بيان ہوا ہے كہ يہ كئى ايك الفاظ اور واقعات كے ساتھ مروى ہے جو سب اس حادثہ كے واقع ہونے پر دلالت كرتے ہيں باوجود اس كے كہ بعض جملے اور عبارات ميں تردد ہے.

اور اس عورت كا قتل اس ليے نہيں كہ وہ ذمى تھى بلكہ اس ليے قتل كى گئى كہ وہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كى توہين كرتى اور سب و شتم كرتى تھى، تو اس بنا پر وہ قتل كى مستحق ٹھرى، اور اگرچہ وہ مسلمان بھى ہوتى تو اس سب و شتم كى بنا پر كافر ہو كر بھى قتل كى مستحق تھى.

صنعانى رحمہ اللہ كہتے ہيں:

" نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كى توہين كرنے اور سب و شتم كرنے والے كو قتل كرنے كى دليل اور اس كے خون كى كوئى قدر و قيمت نہيں كى دليل يہ ہے اگرچہ وہ مسلمان بھى ہو تو نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم پر سب و شتم كرنا اور آپ كى توہين كرنا يہ اتداد ہے يعنى اس سے مرتد ہو جاتا ہے اس بنا پر وہ قتل ہو گا، ابن بطال كہتے ہيں كہ بغير توبہ كرائے ہى اسے قتل كيا جائيگا.

ديكھيں: سبل السلام ( 3 / 501 ).

اس نابينا شخص كا اس عورت ۔ جو قتل كى مستحق تھى ۔ كو قتل كرنے والے قصہ ميں حكمران اور امام كى اجازت كے بغير قتل كرنے كا جو اشكال پيدا ہوتا ہے اس ميں ہم شيخ الاسلام كا جواب نقل كر چكے ہيں، اس كى تفصيل ديكھنے كے ليے آپ سوال نمبر ( 103739 ) كے جواب كا مطالعہ كريں. یعنی نچلی پوسٹ والا سوال

اس قصہ ميں مسلمانوں كے اہل كتاب كے ساتھ عدل كى بھى دليل پائى جاتى ہے جو ان كے ساتھ كيا جاتا تھا، اور جسے شريعت جہانوں كے ليے رحمت بنا كر لائى، معاہدہ كرنے والے يہوديوں كے حقوق محفوظ ہيں اور ان كا خيال ركھا جاتا ہے، اور كسى كے ليے بھى جائز نہيں كہ انہيں تكليف اور اذيت ديں، اسى ليے جب لوگوں نے يہودى عورت كو مقتول پايا تو اس كا معاملہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم تك لے كر گئے، جنہوں نے انہيں معاہدہ اور امان دے ركھى تھى، اور ان سے جزيہ نہيں ليتے تھے.

چنانچہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم غضبناك ہوئے اور مسلمانوں كو اللہ كى قسم دى كہ وہ ايسا عمل كرنے والوں كو سامنے لائيں، تا كہ وہ اس كى سزا ديكھيں، اور اس كے معاملے كا فيصلہ كريں، ليكن جب انہيں معلوم ہوا كہ اس نے نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كى توہين اور سب و شتم كر كے معاہدہ بار بار توڑا تو وہ سب حقوق سے محروم ہو گئى، اور اس حدقتل كى مستحق ٹھرى جو شريعت ہر اس شخص پر لاگو كرتى ہے جو نبى صلى اللہ عليہ وسلم كى توہين كرے، چاہے وہ ذمى ہو يا مسلمان، يا معاہدہ والا، كيونكہ انبياء كرام كى توہين كرنا اور ان پر سب و شتم كرنا اللہ كے ساتھ كفر ہے، اور ہر حرمت اور حق اور معاہدہ كو توڑ ديتا اور ختم كر ديتا ہے، اور يہ عظيم خيانت ہے جو شديد ترين سزا كى مستوجب ہے.

اہل ذمہ كے احكام ديكھنے كے ليے آپ ہمارى اسى ويب سائٹ پر سوال نمبر ( 22809 ) كے جواب كا مطالعہ كريں. یعنی نیچے تیسری پوسٹ

اس قصہ كى صحيح توجيہ اور فہم سليم يہى ہے، نہ كہ وہ جو حقد و بغض سے بھرے ہوئے اور شريعت كے حكم ميں طعن و تشنيع كرنے اور نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كے خلاف باتيں بنانے والے نشر كرتے پھرتے ہيں، نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے اس عورت كو اس طريقہ سے قتل نہيں كيا، ليكن جب وہ معاہدہ توڑنے اور نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كى توہين كرنے كى پاداش ميں بطور حد قتل كى مستحق ٹھرى تو اسے قتل كرنے والے سے قصاص نہيں ليا گيا، وہ اسے بہت زيادہ اور بار بار نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم پر سب و شتم سنا چكى تھى حتى كہ وہ اس كے روكنے اور منع كرنے كے باوجود نہيں ركى حتى كہ اس كے صبر كا پيمانہ لبريز ہو گيا اور وہ صبر نہ كر سكا اور اس نے اپنى دين اور نبى كے سلسلہ ميں اذيت دينے والى آواز كو خاموش كر كے ركھ ديا.

اور ناحق ذمى كو قتل كرنا كبيرہ گناہ ہے، اور اس ميں شديد وعيد آئى ہے، جيسا كہ صحبح بخارى ميں عبد اللہ بن عمرو رضى اللہ تعالى عنہ سے حديث مروى ہے كہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:

" جس كسى نے بھى كسى معاہد كو قتل كيا وہ جنت كى خوشبو نہيں پائيگا، حالانكہ اس كى خوشبو چاليس برس كى مسافت سے پائى جاتى ہے "

صحيح بخارى حديث نمبر ( 3166 ) امام بخارى نے اس حديث پر صحيح بخارى ميں " بغير كسى جرم كے معاہد كو قتل كرنا " كا باب باندھا ہے.

حافظ ابن حجر رحمہ اللہ كہتے ہيں:

امام بخارى نے باب كے عنوان ميں اسى طرح قيد لگائى ہے حديث ميں قيد نہيں، ليكن يہ شرعى قواعد اور اصول سے حاصل كردہ ہے، اور ابو معاويہ كى آنے والى حديث ميں بيان ہے جس ميں " بغير حق " كے لفظ ذكر ہوئے ہيں، اور نسائى اور ابو داود كى حديث جو ابو بكرہ سے مروى ہے اس ميں يہ الفاظ ہيں:

" جس كسى نے بھى كسى معاہد كو بغير حلال كے قتل كيا اللہ تعالى اس پر جنت كو حرام كر ديتا ہے "

واللہ اعلم .

الاسلام سوال و جواب
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
سوال نمبر ( 103739 ) جس کا جواب میں ذکر ہوا ہے، وہ یہ رہا۔

نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم پر سب و شتم كرنے والى لونڈى كو قتل كرنے والے نبينا شخص كى حديث كے بارہ ميں
ميرا سوال درج ذيل دو احاديث كے بارہ ميں ہے:
" ايك اندھے كى ام ولد ( لونڈى ) تھى جو نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم پر سب و شتم اور توہين كرتى تھى، اس نے اسے ايسا كرنے سے منع كيا ليكن وہ نہ ركى، اور وہ اسے ڈانٹتا ليكن وہ باز نہ آئى.
راوى كہتے ہيں: ايك رات جب وہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كى توہين كرنے لگى اور سب و شتم كيا تو اس اندھے نے خنجر لے كر اس كے پيٹ پر ركھا اور اس پر وزن ڈال كر اسے قتل كر ديا، اس كى ٹانگوں كے پاس بچہ گرگيا، اور وہاں پر بستر خون سے لت پت ہو گيا، جب صبح ہوئى تو اس كا ذكر رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم سے كيا گيا اور لوگ جمع ہو گئے تو نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:
" ميں اس شخص كو اللہ كى قسم ديتا ہوں جس نے بھى يہ كام كيا ہے اس پر ميرا حق ہے وہ كھڑا ہو جائے، تو وہ نابينا شخص كھڑا ہوا اور لوگوں كو پھلانگتا اور لڑكھڑاتا ہوا نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كے سامنے بيٹھ گيا اور كہنے لگا:
اے اللہ تعالى كے رسول صلى اللہ عليہ وسلم ميں اس كا مالك ہوں! وہ آپ پر سب و شتم اور آپ كى توہين كيا كرتى تھى، اور ميں اسے روكتا ليكن وہ باز نہ آتى، ميں اسے ڈانٹتا ليكن وہ قبول نہ كرتى، ميرے اس سے موتيوں جيسے دو بيٹے بھى ہيں اور وہ ميرے ساتھ بڑى نرم تھى، رات بھى جب اس نے آپ كى توہين كرنا اور سب و شتم كرنا شروع كيا تو ميں نے خنجر لے كر اس كے پيٹ ميں ركھا اور اوپر وزن ڈال كر اسے قتل كر ديا.
تو رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:
خبردار گواہ رہو اس كا خون رائيگاں ہے اس كى كوئى قدر و قيمت نہيں " سنن ابو داود حديث نمبر ( 4361 ).
علامہ البانى رحمہ اللہ اس حديث كے متعلق صحيح سنن ابوداود ميں كہتے ہيں يہ صحيح ہے.
اور دوسرى حديث ہے:
" رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كے دور ميں ايك نابينا كى ام ولد ( لونڈى جس سے بچہ ہو ) تھى اور اس كے اس سے دو بيٹے تھے، وہ اكثر نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كى توہين كرتى اور سب و شتم كرتى رہتى تھى، اور وہ اسے روكتا اور منع كرتا ليكن وہ نہ ركتى.
ايك رات ميں ( نابينا ) نے نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا ذكر كيا تو اس نے نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كى توہيں كرنا شروع كى تو ميں صبر نہ كر سكا اور چھوٹى تلوار خنجر لے كر اس كے پيٹ پر ركھا اور اس پر سہارا لے كر اسے قتل كر ديا تو وہ مر گئى.
اس كا نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كے سامنے ذكر ہوا اور لوگ جمع ہو گئے، رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا ميں اللہ كى قسم ديتا ہوں جس سخص نے بھى يہ كام كيا ہے اس پر ميرا حق ہے وہ كھڑا ہو جائے، تو ايك نابينا شخص لڑكھڑاتا ہوا آگے بڑھا اور عرض كرنے لگا:
اے اللہ تعالى كے رسول صلى اللہ عليہ وسلم ميں اس كا مالك ہوں، وہ ميرے بچوں كى ماں تھى، اور ميرے ساتھ بڑى شفقت و رحمدل تھى اور ميرے اس سے موتيوں جيسے دو بچے بھى ہيں، ليكن وہ كثرت سے آپ پر سب و شتم كرتى اور آپ كى توہين كرتى تھى، اور ميں اسے ايسا كرنے سے روكتا ليكن وہ باز نہ آتى، اور ميں منع كرتا ليكن وہ منع نہ ہوتى.
كل رات جب ميں نے آپ كا ذكر كيا تو اس نے پھر آپ كى توہيں كرنا شروع كر دى اور آپ پر سب و شتم كرنے لگى، تو ميں نے چھوٹى سى تلوار اٹھا كر اس كے پيٹ ميں ركھى اور اوپر سے وزن ڈال كر دبا ديا حتى كہ وہ قتل ہو گئى. چنانچہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم فرمانے لگے:
خبردار گواہ رہو اس كا خون ضائع اور بے وقعت ہے "
اسے نسائى نے روايت كيا ہے، اور علامہ البانى رحمہ اللہ نے صحيح نسائى ميں اس كى سند كو صحيح كہا ہے ديكھيں حديث نمبر ( 4081 ).
يہاں ايك محلاحظہ ہے كہ ابو داود كى روايت ميں كچھ الفاظ اور عبارت ہے جو نسائى كى روايت ميں نہيں وہ درج ذيل ہے:
" تو اس كى ٹانگوں كے پاس بچہ گر گيا اور وہاں جو كچھ تھا وہ خون سے لتھڑ گيا "
نسائى ميں يہ عبارت نہيں مجھے مرتد كے حكم كا علم ہے اور يہ حكمران يا اس كے نائب پر ہے كہ وہ مرتد پر حد نافذ كرے اس كے ساتھ مخصوص ہے، ميرى نظر مندرجہ بالا عبارت پر ہے كہ ہو سكتا ہے كسى كے ذہن ميں يہ بات پيدا نہ ہو جائے كہ مرتد كى حد بچے پر بھى لوگو ہو گى، سوال يہ ہے كہ آيا يہ عبارت صحيح اور رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم سے ثابت ہے ؟
اور اگر يہ عبارت صحيح ہے تو كيا اس كى تشريح يہ كى جا سكتى ہے كہ وہ شخص نابينا تھا اور اسے اپنى لونڈى كے حاملہ ہونے كا علم نہ تھا ؟
اور اگر يہ عبارت صحيح ہے تو كيا اس كى شرح يہ كى جا سكتى ہے كہ وہ بچہ مرا نہيں تھا جيسا كہ اس كى شرح كى گئى ہے، ميرا مقصد اسلام كے بارہ ميں شكوك و شبہات پيدا كرنا نہيں بلكہ دين اسلام حق ہے، ليكن ميں علماء سے رجوع كرنا چاہتا ہوں تا كہ وہ اس كا رد بتائيں اور ميں اسلام ميں طعن كرنے والوں كو اس كا جواب دے سكوں، اللہ تعالى آپ كو اپنے پسنديدہ اور رضامندى كے كام كرنے كى توفيق نصيب فرمائے.


الحمد للہ:

سوال ميں مذكور حادثہ كے متعلق درج ذيل نقاط ميں كلام كى جائيگى:

اول:

اس حديث كا حكم:

اس حديث كو ابو داود نے حديث نمبر ( 4361 ) ميں روايت كيا ہے، اور اسى طريق سے دار قطنى ( 3 / 112 ) نے بھى اور دوسرے طريق سے بھى مروى ہے.

اور امام نسائى نے سنن المجتبى نسائى حديث نمبر ( 4070 ) اور السنن الكبرى ( 2 / 304 ) اور ابن ابى عاصم نے الديات ميں حديث نمبر ( 249 ) اور طبرانى نے معجم الكبير ( 11 / 351 ) اور امام حاكم نے مستدر ك الحاكم ( 4 / 394 ) اور بيھقى نے سنن الكبرى ( 7 / 60 ) ميں روايت كى ہے، سب نے عثمان الشحام عن عكرمۃ عن ابن عباس كے طريق سے روايت كى ہے، ليكن روايات كے الفاظ مختلف ہيں كہيں قصہ تفصيلى ہے اور كہيں مختصر.

يہ سند حسن ہے، اور اس كے روات ثقات ہيں، اسى ليے ابو داود اور نسائى نے اس حديث كو روايت كرنا قبول كيا ہے، اور اس پر سكوت اختيار كيا ہے، اور امام احمد نے بھى، اور مجد ابن تيميہ رحمہ اللہ كہتے ہيں:

" امام احمد نے اس سے اپنے بيٹے عبد اللہ كى روايت ميں اس سے حجت پكڑى ہے " انتہى

ديكھيں: نيل الاوطار ( 7 / 208 ).

اور امام حاكم كہتے ہيں: صحيح اور مسلم كى شرط پر ہے ليكن انہوں نے اسے روايت نہيں كيا، اور امام ذہبى نے اپنى تلخيص ميں اور ابن حجر نے بلوغ المرام ( 363 ) ميں اسے صحيح كہا ہے، اور كہا ہے اس كے روات ثقات ہے.

اور شيخ البانى رحمہ اللہ نے اس كى سند صحيح اور مسلم كى شرط پر قرار دى ہے.

ديكھيں: ارواء الغليل ( 5 / 91 ). انتہى.

اس كى شاہد وہ روايت ہے جو شعبى سے مروى ہے وہ بيان كرتے ہيں كہ على رضى اللہ تعالى عنہ نے بيان كيا:

" ايك يہودى عورت نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كى توہين اور آپ پر سب و شتم كرتى تھى، تو ايك شخص نے اس كا گلا گھونٹ ديا حتى كہ وہ مر گئى، تو رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے اس كا خون باطل قرار ديا "

سنن ابو داود حديث نمبر ( 4362 ) اس طريق سے ہى بيہقى نے سنن الكبرى ( 7 / 60 ) ميں اور ضياء المقدسى نے المختارۃ ( 2 / 169 ) ميں روايت كى ہے.

شيخ البانى رحمہ اللہ كہتے ہيں:

اس كى سند صحيح اور شخين كى شرط پر ہے، ليكن انقطاع كى وجہ سے علامہ البانى نے ضعيف ابو داود ميں اسے ضعيف قرار ديا ہے.

اقرب يہ ہے كہ اس پر مرسل كا حكم لگايا جائے، حافظ ابن حجر رحمہ اللہ كہتے ہيں:

" اور دارقطنى علل ميں كہتے ہيں: شعبى نے على رضى اللہ تعالى عنہ سے ايك حرف كے علاوہ كچھ نہيں سنا، جو دوسرے نے نہيں سنا "

گويا كہ انہوں نے اس سے وہ روايت مراد لى ہے جو امام بخارىنے ان سے رجم والى روايت بيان كى ہے جو على رضى اللہ تعالى عنہ سے ہے جب انہوں نے ايك عورت كو رجم كيا تو كہنے لگے: ميں نے اسے نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كى سنت اور طريقہ پر رجم كيا ہے " ابن حجر كى كلام ختم ہوئى.

ديكھيں: تھذيب التھذيب ( 5 / 68 ).

ليكن اكثر اہل علم كے ہاں شعبى رحمہ اللہ كى مراسيل قبول ہيں، شيخ الاسلام ابن تيميہ رحمہ اللہ تعالى " الصارم المسلول " ميں كہتے ہيں:

" يہ حديث جيد ہے؛ كيونكہ شعبى نے على رضى اللہ تعالى عنہ كو ديكھا ہے، اور ان سے شراحہ الھمدانيۃ والى حديث روايت كى ہے، اور على رضى اللہ تعالى عنہ كے دور ميں شعبى كى عمر بيس برس كے قريب تھى، اور وہ كوفى ہيں، ان كى لقاء ثابت ہے، تو حديث متصل ہو گى، پھر اگر اس ميں ارسال بھى ہو تو بالاتفاق حجت ہے، كيونكہ شعبى كا على سے سماع بعيد ہے كيونكہ اہل علم كے ہاں شعبى صحيح المراسيل ہے، وہ اس كى صحيح مراسيل ہى جانتے ہيں، پھر وہ سب لوگوں ميں على رضى اللہ تعالى عنہ كى احاديث كو زيادہ جاننے والا ہے، اور وہ اس كے ثقہ اصحاب كو زيادہ جانتا ہے انتہى.

ديكھيں: الصارم المسلول ( 65 ).

اور اس قصہ كى ايك اور روايت بھى شاہد ہے جو ابن سعد كى روايت الطبقات الكبرى ( 4 / 120 ) ميں ہے وہ بيان كرتے ہيں:

" ہميں قبيصہ بن عقبہ نے خبر دى، وہ كہتے ہيں ہميں يونس بن ابى اسحاق نے ابو اسحاق سے حديث بيان كى، وہ عبد اللہ بن معقل سے بيان كرتے ہيں وہ كہتے ہيں:

" ابن ام مكتوم مدينہ ميں ايك انصارى كى پھوپھى جو يہودى تھى كے پاس ٹھرے، وہ ان كے ساتھ نرمى برتتى اور بڑى رفيق تھى، ليكن اللہ اور اس كے رسول كے متعلق انہيں اذيت ديتى، تو انہوں نے اسے پكڑ كر مارا اور قتل كر ديا، اس كا معاملہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كے پاس لايا گيا تو ابن ام مكتوم كہنے لگے:

اے اللہ كے رسول صلى اللہ عليہ وسلم اللہ كى قسم اگرچہ وہ ميرے ساتھ بڑى نرم دل تھى، ليكن اس نے اللہ اور اس كے رسول صلى اللہ عليہ وسلم كے بارہ ميں بڑى اذيت دى تو ميں نے اسے مارا اور قتل كر ديا، چنانچہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم فرمانے لگے:

" اللہ تعالى نے اسے دور كر ديا، ميں نے اس كا خون باطل كر ديا "

اس سند كے راوى ثقہ ہيں.

ان سب مجموعى روايات سے حاصل يہ ہوا كہ: اصل ميں يہ قصہ سنت نبويہ ميں ثابت ہے.

ليكن كيا يہ ايك واقعہ ہے يا كئى ايك واقعات ہيں ؟

ظاہر تو يہى ہوتا ہے كہ يہ ايك واقعہ ہے، شيخ الاسلام ابن تيميہ اسى قول كى طرف مائل ہيں ان كا كہنا ہے:

" اس پر ـ يعنى اس حادثہ كے ايك ہونے پر ـ امام احمد كى كلام بھى دلالت كرتى ہے؛ كيونكہ عبد كى روايت ميں ان سے كہا گيا:

جب ذمى آدمى سب و شتم كرے تو اسے قتل كرنے ميں احاديث وارد ہيں ؟

تو انہوں نے جواب ديا: جى ہاں، ان احاديث ميں اس نابينا والى حديث بھى شامل ہے جس نے عورت كو قتل كيا تھا، وہ كہتے ہيں اس نے سنا كہ وہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كو سب و شتم كر رہى ہے، پھر عبد اللہ نے ان سے دونوں حديثيں روايت كى ہيں.

اور اس كى تائيد اس سے بھى ہوتى ہے كہ: اس طرح كے دو قصے دونوں نابينوں كے ساتھ پيش آنا ہر ايك كے ساتھ عورت اچھا سلوك كرتى تھى ليكن اس كے ساتھ وہ بار بار سب و شتم كا بھى شكار تھى، اور دونوں نابينوں نے اكيلے ہى عورت كو قتل كيا، اور دونوں واقع ميں رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے لوگوں كو قسم دى، يہ عادتا بعيد ہے "

الصارم المسلول ( 72 - 73 ) اختصار كے ساتھ.

اور روايات ميں اس يہودى كو قتل كرنے كے طريقہ ميں اختلاف ميں جو اشكال ہے كہ آيا اسے گھلا گھونٹ كر قتل كيا گيا يا كہ تلوار گھونپ كر ؟ يہ اشكال باقى رہتا ہے.

ابن تيميہ رحمہ اللہ نے اس ميں دو احتمال ذكر كيے ہيں:

احتمال ہے كہ ابن ام مكتوم نے پہلے گلا گھونٹا اور پھر تلوار گھونپ دى.

اور دوسرا احتمال يہ ہے كہ: كسى ايك روايت ميں غلطى كا وجود ہے.

ديكھيں: الصارم المسلول ( 72 ).

دوم:

روايت ميں اس كى دليل نہيں ہے كہ لونڈى كے پيٹ ميں بچہ تھا، اور جو كوئى بھى سياق و سباق سے ايسا سمجھتا ہے اس نے غلطى كى ہے، بعض روايات كے الفاظ ميں: " تو اس كى ٹانگوں كے پاس بچہ گر گيا اور وہاں وہ خون سے لت پت ہو گيا "

يہ كسى بھى طرح اس پر دلالت نہيں كرتا؛ بلكہ ظاہر يہ ہوتا ہے كہ وہ اس كے دو بچوں ميں سے ايك تھا جن كے اوصاف بھى نابينے نے بيان كرتے ہوئے كہا:

" دو موتيوں كى طرح "

وہ بچہ شفقت كے ساتھ اپنى ماں كے پاس آيا اور خون ميں لت پت ہو گيا، اس كى دليل يہ ہے كہ طبرانى كى ايك روايت كے الفاظ ہيں:

" تو اس كے دونوں بچے اس كى ٹانگوں كے پاس خون ميں لت پت ہو گئے "

يعنى يا تثنيہ كے ساتھ دو بچوں كا ذكر ہے، اور بيہقى كى روايت ميں بھى ہے:

" تو اس كے دونوں بچے اس كى ٹانگوں كے پاس خون ميں لت پت ہوگئے "

اور " سوالات الآجرى ابا داود السجستانى " صفحہ ( 201 ) ميں بھى درج ہے جو اس پر دلالت كرتا ہے:

ابو داود كہتے ہيں: ميں مصعب الزبيرى كو سنا وہ كہہ رہے تھے:

عبد اللہ بن يزيد الخطمى صحابى نہيں، وہ كہتے ہيں: يہ وہى ہے جس كى ماں كو نابينے نے قتل كيا تھا، اور يہ وہى بچہ ہے جو اس كى ٹانگوں كے درميان گرا تھا، جس عورت نے نبى صلى اللہ عليہ وسلم پر سب و شتم كيا تھا. انتہى

تو پھر كوئى نوزائدہ بچہ مقتول نہ تھا، اور پھر يہ ممكن ہى نہيں كہ شريعت ايسا عمل اور قانون لائے كہ بچہ ماں كى سزا كا متحمل ٹھرے، اور پھر اللہ تعالى كا تو فرمان يہ ہے:

{ اور كوئى بھى كسى دوسرے كا بوجھ اور گناہ نہيں اٹھائيگا }.

حديث اور روايات كےالفاظ مختلف آنے اور بعض اوقات عكرمہ سے مرسل روايت جيسا كہ ابو عبيد القاسم بن سلام نے " الاموال حديث نمبر ( 416 ) ميں بيان كى ہے، اور حفاظ نے عثمان الشحام كى روايت ميں مناكير كى موجودگى كى بنا پر نقد كيا ہے، جيسا كہ يحيى القطان كہتے ہيں: كبھى معروف اور كبھى منكر بيان كرتا ہے، اور ميرے پاس وہ نہيں.

اور ابو احمد الحاكم كہتے ہيں: ان كے ہاں قوى نہيں، اور دار قطنى كہتے ہيں: بصرى اور معتبر ہے، يہ سب قصہ ميں مذكور تفاصيل ميں شك اور توقف واجب كرتا ہے، ليكن يہ اس درجہ تك نہيں پہنچتا كہ اصل روايت ہى رد كر دى جائے اور حادثہ كے وقوع كى نفى كر دى جائے، اس كے علاوہ بھى اس كے كئى شواہد آئے ہيں جن كا اوپر بيان ہو چكا ہے، اور متقدمين اور متاخرين اہل علم نے اسے قبول كيا ہے.

سوم:

اس قصہ ميں اہل كتاب كے ساتھ مسلمانوں كےعدل و انصاف كى دليل پائى جاتى ہے جو ان كےساتھ كيا جاتا تھا، جسے شريعت مطہرہ نے سب جہانوں كے ليے بطور رحمت بنا كر لائى ہے.

چنانچہ معاہدہ كرنے والے يہوديوں كےحقوق محفوظ ہيں اور كوئى بھى شخص انہيں اذيت و تكليف نہيں دے سكتا، اسى ليے جب لوگوں نے ايك يہودى عورت كو قتل پايا تو لوگ ہڑبڑا گئے اور اسكا معاملہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم تك پہنچايا جنہوں نے ان يہوديوں كو معاہدہ اور امان دے ركھى تھى، اور ان سے جزيہ نہيں ليتے تھے، چنانچہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم شديد غضبناك ہوئے اور مسلمانوں كو اللہ كا واسطہ اور قسم دے پوچھا كہ وہ ايسا كرنے والے كو ظاہر كريں، تا كہ وہ اس كى سزا كے متعلق ديكھيں اور اس كے معاملہ ميں فيصلہ كريں.

ليكن جب رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كو يہ معلوم ہوا كہ اس نے كئى ايك بار معاہدہ توڑا اور رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كى توہيں كر كے اذيت پہنچائى ہے تو وہ اپنے تمام حقوق سے محروم كر دى گئى، اور بطور حد قتل كى مستحق ٹھرى جو شريعت مطہرہ ہر اس شخص پر لاگو كرتى ہے جو نبى صلى اللہ عليہ وسلم پر سب و شتم كرے، چاہے مسلمان ہو يا ذى يا معاہدہ والا، كيونكہ انبياء كے مقام و مرتبہ كے ساتھ توہين كرنا اللہ كے ساتھ كفر ہے، اور ہر حرمت اور عہد و پيمان اور حق كو توڑنا، اور عظيم خيانت ہے جو سخت سے سخت سزا كى موجب ٹھرتى ہے.

ديكھيں: احكام اھل الذمۃ ( 3 / 1398 ).

اور ہمارى اسى ويب سائٹ پر سوال نمبر ( 22809 ) كے جواب كا مطالعہ كريں.

اور رہا يہ مسئلہ كہ: مرتد كى حد لاگو كرنا حكمران يا اس كے نائب سے ساتھ مخصوص ہے، اس اشكال كو شيخ الاسلام رحمہ اللہ نے ذكر كر تے ہوئے كہا ہے:

" اور باقى يہ رہ جاتا ہے كہ: حدود كا نفاذ امام يعنى حكمران يا اس كے نائب كے علاوہ كوئى نہيں كر سكتا ؟

اس كا جواب كئى ايك وجوہ سے ہے:

پہلى وجہ:

مالك كو حق حاصل ہے كہ وہ اپنے غلام پر حد لاگو كرے اس كى دليل رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا يہ فرمان ہے:

" تم اپنے غلاموں پر حدود كا نفاذ كرو "

مسند احمد حديث نمبر ( 736 ) شيخ ارناؤوط نے اسے حسن قرار ديا ہے، اور علامہ البانى رحمہ اللہ اس طرف مائل ہيں كہ يہ جملہ على رضى اللہ تعالى عنہ كى كلام ميں سے ہے.

ديكھيں: ارواء الغليل ( 2325 ).

اور يہ فرمان:

" جب تم ميں سے كسى ايك كى لونڈى زنا كرے تو وہ اسے حد لگائے "

سنن ابو داود حديث نمبر ( 4470 ) يہ صحيحين ميں ان الفاظ كے ساتھ ہے " تو وہ اسے كوڑوں كى حد لگائے "

فقھاء حديث كے ہاں كسى اختلاف كا مجھے علم نہيں كہ اسے حد لگانے كا حق حاصل ہے، مثلا زنا اور قذف و بہتان اور شراب نوشى كى حد، اور مسلمانوں كے ہاں اس ميں كوئى اختلاف نہيں كہ وہ اسے تعزير لگائے، اس ميں وہ اختلاف كرتے ہيں كہ آيا اسے قتل كرنے يا ہاتھ كاٹنے كا حق حاصل ہے، مثلا مرتد ہونے والےكو قتل كرنا، يا نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم پر سب و شتم كرنے اور توہيں كرنے والے كو قتل كرنا، اور چورى كرنے پر ہاتھ كاٹنا ؟

اس ميں امام احمد سے دو روايتيں ہيں:

پہلى روايت: جائز ہے، اور يہ امام شافعى سے بھى بيان كردہ ہے.

اور دوسرى روايت يہ ہے: جائز نہيں، اور اصحاب شافعى سے دو ميں سے ايك وجہ اور امام مالك كا بھى يہىقول ہے، اور ابن عمر رضى اللہ تعالى عنہ سے صحيح ثابت ہے كہ انہوں نے اپنے غلام كا چورى كى بنا پر ہاتھ كاٹا تھا، اور حفصہ رضى اللہ تعالى عنہا نے جادو كا اعتراف كرنے والى اپنى ايك لونڈى كو قتل كيا تھا، اور يہ ابن عمر كى رائے كى بنا پر ہوا؛ تو اس طرح يہ حديث اس كے ليے دليل ہوئى جو مالك كے ليے غلام پر حد لاگو كرنے كو جائز قرار ديتے ہيں.

دوسرى وجہ:

اس ميں زيادہ سے زيادہ يہ ہے كہ امام كے معاملات ميں دخل اندازى ہے، اور امام كو حق حاصل ہے كہ جس نے اس كے بغير كسى واجب ميں حد لاگو كى اسے معاف كر دے.

تيسرى وجہ:

اگرچہ يہ حد ہے، اور وہ حربى كو قتل كرنا بھى ہے؛ تو يہ اس كے مرتبہ ميں ہوا كہ اس حربى كو قتل كرنا جس كو قتل كرنا حتمى تھا، اور يہ ہر ايك كو قتل كرنا جائز ہے ...

چوتھى وجہ:

اس طرح كا واقعہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كے دور ميں ہوا ہے، مثلا عمر رضى اللہ تعالى عنہ كا اس منافق كونبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كى اجازت كے بغير قتل كرنا جو نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كے فيصلہ پر راضى نہيں ہوا تھا، تو اس كے اقرار ميں قرآن نازل ہوا.

اور اسىطرح بنت مروان جسے اس مرد نے قتل كر ديا تھا حتى نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے اسے اللہ اور اس كے رسول كا مددگار كا نام ديا، يہ اس ليے كہ جسے كسى معنى يعنى دين كے خلاف چال اور مكر كرنے اور دين كو خراب كرنے كى بنا پر قتل كرنا واجب ہو چكا ہو، وہ اس جيسا نہيں جس نے كسى شخص كو معصيت و نافرمانى زنا وغيرہ كى بنا پر قتل كر ديا ہو " انتہى

ديكھيں: الصارم المسلول ( 285 - 286 ).

واللہ اعلم .

الاسلام سوال و جواب
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
سوال نمبر ( 22809 ) جس کا پہلےجواب میں ذکر ہوا ہے، وہ یہ رہا۔

نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم پر سب و شتم كرنے والے كا حكم
ميں نے ايك كيسٹ ميں سنا كہ جس نے بھى نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم پر سب و شتم كيا اسے قتل كيا جائےگا، چاہے وہ توبہ كا اظہار بھى كرے، تو كيا اسے بطور حد قتل كيا جائے گا يا بطور كفر؟
اور اگر اس كى توبہ سچى اور خالص ہو تو كيا اللہ تعالى اسے معاف كر دے گا، يا كہ اس كے ليے كوئى توبہ نہيں اور وہ جہنم ميں ہے ؟


الحمد للہ :

اس سوال كا جواب مندرجہ ذيل دو مسئلوں ميں ہو گا:

پہلا مسئلہ:

نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم پر سب و شتم كرنے والے كا حكم.

علماء كرام كا اجماع ہے كہ مسلمانوں ميں سے جس نے بھى نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم پر سب و شتم كيا وہ كافر و مرتد اور واجب القتل ہے.

اس اجماع كو كئى ايك اہل علم نے نقل كيا ہے، مثلا امام اسحق بن راہويہ، اور ابن منذر، اور قاضى عياض، اور امام خطابى رحمہم اللہ جميعا وغيرہ

ديكھيں: الصارم المسلول على شاتم الرسول ( 2 / 13 - 16 ).

اس حكم پر قرآن و سنت بھى دلالت كرتى ہے:

كتاب اللہ سے دلائل:

اللہ سبحانہ وتعالى كا فرمان ہے:

منافقوں كو ہر وقت اس بات كا كھٹكا لگا رہتا ہے كہ كہيں مسلمانوں پر كوئى سورۃ نہ نازل ہو جائے جو ان كے دلوں كى باتيں انہيں بتلا دے، كہہ ديجئے كہ تم مذاق اڑاتے رہو، يقينا اللہ تعالى اسے ظاہر كرنے والا ہے، جس سے تم ڈر اور دبك رہے ہو.

﴿ اور اگر آپ ان سے پوچھيں تو صاف كہہ ديں گے كہ ہم تو يونہى آپس ميں ہنسى مذاق كر رہے تھے، كہہ ديجئے كہ كيا اللہ تعالى، اور اس كى آيات، اور اس كا رسول ہى تمہارے ہنسى مذاق كے ليے رہ گئے ہيں؟

تم بہانے نہ بناؤ يقينا تم اپنے ايمان كے بعد بے ايمان اور كافر ہو گئے ہو التوبۃ ﴾( 64 - 66 ).

يہ آيت اللہ تعالى اور اس كى آيات اور اس كے رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كے ساتھ استھزاء اور مذاق كرنےكے كفر پر نص ہے، لھذا سب و شتم تو بالاولى كفر ہو گا، اور يہ آيت كريمہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كى توہين اور تنقيص كرنے والے كے كفر پر بھى دلالت كرتى ہے، چاہے وہ توہين يا تنقيص بطور مذاق كرے يا حقيقتا.

سنت نبويہ ميں سے دلائل:

ابو داود نے على رضى اللہ تعالى عنہ سے بيان كيا ہے كہ:

ايك يہودى عورت نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم پر سب و شتم كيا كرتى اور آپ صلى اللہ عليہ وسلم كى توہين كرتى تھى، تو ايك شخص نے اس كا گلا گھونٹ كر اسے مار ديا، تو رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے اس كا خون باطل اور رائگاں قرار ديا"

سنن ابو داود حديث نمبر ( 4362 ).

شيخ الاسلام ابن تيميہ رحمہ اللہ تعالى " الصارم المسلول ميں كہتے ہيں:

يہ حديث جيد ہے، اور اس ابن عباس رضى اللہ تعالى عنہ كى آگے آنے والى حديث اس كى شاہد ہے. اھـ

ديكھيں: الصارم المسلول على شاتم الرسول ( 2 / 126 ).

يہ حديث اس يہودى عورت كو نبى صلى اللہ عليہ وسلم پر سب و شتم كرنے كى پاداش ميں قتل كرنے كے جواز ميں نص ہے.

اور ابو داود رحمہ اللہ تعالى نے ابن عباس رضى اللہ تعالى عنہما سے بيان كيا ہے كہ:

" ايك نابينے آدمى كى ام ولد ( لونڈى ) تھى جو نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم پر سب و شتم اور ان كى توہين كرتى تھى، وہ نابينا اسے روكتا ليكن وہ باز نہيں آتى تھى، وہ اسے ڈانٹتا ليكن پھر بھى وہ نہ ركتى، ايك رات وہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم پر سب و شتم كرنے لگى تو نابينے آدمى نے چھوٹى تلوار لے كر اس كے پيٹ ميں ركھى اور اس پر سہارا لے كر اسے قتل كر ديا، اور جب صبح ہوئى تو رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كے سامنے يہ واقع ذكر كيا گيا، تو رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے لوگوں كو جمع كر كے فرمايا:

" ميں اس شخص كو اللہ كى قسم ديتا ہوں اس نے جو كيا سو كيا ميرا اس پر حق ہے، وہ كھڑا ہو جائے"

تو وہ نابيان آدمى كھڑا ہو كر كہنے لگا ميں اس كا مالك ہوں، وہ آپ پر سب و شتم اور آپ كى تنقيص و توہين كرتى تھى، ميں اسے روكتا ليكن وہ باز نہيں آتى تھى، اور ميں اسے ڈانٹتا بھى ليكن وہ ركتى، اور اس سے ميرے موتيوں جيسے دو بيٹے بھى ہيں، اور وہ ميرے ساتھ بہت نرمى كرتى تھى، كل رات بھى وہ آپ پر سب وشتم كرنے اور آپ كى توہين كرنے لگى، تو ميں نے چھوٹى تلوار لے كر اسے اس كے پيٹ ميں ركھا اور اس پر سہارا لے ليا حتى كہ اسے ميں نے قتل كر ديا، تو نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:

" تم گواہ رہو اس كا خون رائيگاں ہے"

علامہ البانى رحمہ اللہ تعالى نے صحيح ابو داود حديث نمبر ( 3655 ) ميں اسے صحيح قرار ديا ہے.

ظاہر ہے كہ وہ عورت مسلمان نہ تھى بلكہ كافرہ تھى، كيونكہ مسلمان عورت ايسا شنيع جرم نہيں كرسكتى، اور اس ليے بھى كہ اگر وہ مسلمان تھى تو اس فعل كى بنا پر مرتد ہو گئى، اور اس وقت اس كے مالك كے ليے اسے ركھنا جائز نہيں اور اسے اس سے روكنا ہى كافى ہے.

اور نسائى رحمہ اللہ تعالى نے ابو برزہ اسلمى رضى اللہ تعالى عنہ سے بيان كيا ہے وہ كہتے ہيں:

ايك آدمى نے ابو بكر صديق رضى اللہ تعالى عنہ كے ساتھ سخت لہجہ اختيار كيا تو ميں نے كہا: كيا ميں اسے قتل كردوں؟

تو انہوں نے مجھے ڈانٹا اور كہنے لگے:

رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كے بعد يہ كسى كے ليے بھى نہيں ہے"

صحيح نسائى حديث نمبر ( 3795 ).

اس سے يہ معلوم ہوا كہ نبى صلى اللہ عليہ وسلم كو يہ حق تھا كہ جو ان كے ليے سخت رويہ اختيار كے يا سب و شتم كرے وہ اسے قتل كرديں، اور يہ اپنے عموم كے اعتبار سے مسلمان اور كافر دونوں كو شامل ہے.

دوسرا مسئلہ:

جب نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم پر سب و شتم كرنے والا شخص توبہ كرلے تو كيا اس كى توبہ قبول ہو گى يا نہيں؟

علماء كرام كا اتفاق ہے كہ جب وہ پكى اور خالص توبہ كرے، اور اپنے فعل پر نادم ہو، تو اسے روزہ قيامت يہ توبہ فائدہ دے گى، اور اللہ تعالى اسے بخش دينگے.

اور دنيا ميں اس كى توبہ قبول ہونے اور اس سے قتل ساقط ہونے ميں علماء كرام نے اختلاف كيا ہے:

امام مالك، امام احمد رحمہما اللہ تعالى كے نزديك اس كى توبہ قبول نہيں ہو گى، اگرچہ وہ توبہ كر بھى لے اسے قتل كيا جائےگا.

انہوں نے صحيح حديث اور نظر صحيح سے استدلال كيا ہے:

سنت نبويہ ميں ان كى دليل ابو داود كى مندرجہ ذيل حديث ہے:

سعد بن ابى وقاص رضى اللہ تعالى عنہ بيان كرتے ہيں فتح مكہ كے دن رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے چار آدميوں اور دو عورتوں كے علاوہ باقى سب كو امن ديا، اور ان كا نام بھى ليا، اور ابن ابى سرح، اور لمبى حديث ذكر كى:

اور ابن ابى سرح عثمان بن عفان رضى اللہ تعالى عنہ كے پاس چھپ گيا، جب رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے لوگوں كو بيعت كے ليے بلايا تو عثمان رضى اللہ تعالى عنہ اسے لے كر آئے اور نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كے پاس لا كھڑا كيا اور كہنے لگے:

اے اللہ تعالى كے نبى صلى اللہ عليہ وسلم عبد اللہ سے بعيت لے ليجئے، تو رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے اپنا سر اٹھايا اور اس كى طرف ديكھا، ايسا تين بار ہوا اور ہر بار نبى صلى اللہ عليہ وسلم انكار كرتے رہے، اور پھر تين بار ايسا كرنے كے بعد اس سے بعيت لى، اور پھر اپنے صحابہ سے متوجہ ہو كر فرمانے لگے:

" كيا تم ميں كوئى بھى عقلمند آدمى نہيں تھا، جب اس نے ديكھا كہ ميں اس سے بعيت نہيں لے رہا تو وہ اسے اٹھ كر قتل كر ديتا؟

تو صحابہ كرام رضى اللہ تعالى عنہم نے عرض كيا: ہميں تو علم نہيں تھا كہ آپ كے دل ميں كيا ہے؟ آپ نے اپنى آنكھ كے ساتھ ہمارى طرف اشارہ كيوں نہ كيا؟

تو رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:

" نبى كے شايان شان نہيں كہ وہ آنكھوں كى خيانت كرے"

علامہ البانى رحمہ اللہ تعالى نے اسے صحيح ابو داود حديث نمبر ( 2334 ) ميں صحيح قرار ديا ہے.

اس طرح كے مرتد اور طعن كرنے والے شخص كى توبہ قبول نہ ہونے ميں يہ حديث نص ہے، بلكہ اگر وہ توبہ كرتا ہوا آئے تو اسے قتل كرنا جائز ہے.

اور عبد اللہ بن سعد كاتبين وحى ميں شامل تھا وہ مرتد ہو گيا اور اس كا گمان تھا كہ وہ وحى ميں جو چاہتا زيادہ كرديتا تھا، جو كہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم پر جھوٹ اور بہتان ہے، اور يہ سب و شتم كى ايك قسم ہے، پھر اس نے اسلام قبول كر ليا اور بہت اچھا اسلام پر عمل كيا، تو اللہ تعالى اس سے راضى ہو.

ديكھيں: الصارم المسلول ( 115 ).

اور نظر صحيح كى دليل يہ ہے كہ:

ان كا كہنا ہے كہ: نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم پر سب و شتم كے متعلقہ دو حق ہيں؛ ايك تو اللہ تعالى كا حق ہے، اور دوسرا حق آدمى كا ہے، اللہ تعالى كا حق تو ظاہر ہے، وہ يہ كہ اس كى رسالت اور كتاب اور اس كے دين ميں جرح اور آدمى كا حق بھى ظاہر ہے، كہ اس نے اس سب و شتم كے ساتھ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كى تنقيص و و توہين ہے، اور سزا كا تعلق جب اللہ تعالى اور آدمى كے حق كے ساتھ ہو تو وہ توبہ كے ساتھ ساقط نہيں ہوتى، مثلا ڈاكو كى سزا، كيونكہ جب ڈاكو قتل كرے تو اسے حتما قتل كيا جائےگا اور اسے سولى بھى چڑھايا جائےگا، پھر اگر وہ پكڑے جانے سے قبل توبہ كر لے تو توبہ سے اللہ تعالى كا حق ساقط ہو جائےگا، اور آدمى كا قصاص كا حق باقى رہے گا، تو يہاں بھى ايسى طرح ہے.

جب سب و شتم كرنے والا شخص توبہ كر لے تو اس كى توبہ سے صرف اللہ تعالى كا حق ساقط ہو گا، اور رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا حق ساقط نہيں ہو گا.

اگر يہ كہا جائے كہ: كيا يہ ممكن نہيں ہم اسے معاف كرديں؟ كيونكہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے اپنى زندگى ميں سب و شتم كرنے والے بہت سارے لوگوں كو معاف كر ديا اور قتل نہيں كيا.

تو اس كا جواب يہ ہے كہ:

نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم بعض اوقات سب و شتم كرنے والے كو معاف كر ديتے، اور بعض اوقات جب اس ميں كوئى مصلحت ديكھتے تو اسے قتل كرنے كا حكم ديتے، اور اب نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كى موت كے ساتھ ان كى معافى حاصل ہونا ممكن نہيں، تو اس طرح سب و شتم كرنے والے كو قتل كرنا صرف اللہ تعالى اور رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا حق باقى رہا اور مومنوں كو قتل كے مستحق كو معاف كرنا جائز نہيں، لھذا اسے نافذ كرنا واجب ہے.

ديكھيں: الصارم المسلول على شاتم الرسول ( 2 / 438 ).

خلاصہ كلام يہ ہوا كہ:

نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم پر سب و شتم كرنا عظيم حرام كاموں ميں شامل ہوتا ہے، اور بالاجماع يہ كفر اور اسلام سے ارتداد ہے، چاہے ہنسى مذاق ميں ہو يا حقيقتا، اور اس كے مرتك كو قتل كيا جائے گا چاہے وہ توبہ بھى كر لے، چاہے وہ مسلمان ہو يا كافر.

پھر اگر وہ سچى اور خالص توبہ كر لے، اور اپنے كيے پر نادم بھى ہو، تو يہ توبہ اسے روز قيامت فائدہ دے گى، اور اللہ تعالى اسے بخش دے گا.

اس مسئلہ ميں شيخ الاسلام ابن تيميہ رحمہ اللہ تعالى كى بہت ہى نفيس اور قيمتى كتاب ہے اور وہ ( الصارم المسلول على شاتم الرسول ) ہے، ہر مومن مسلمان شخص كو اس كتاب كا مطالعہ كرنا چاہيے، اور خاص كر اس دور اور زمانے ميں جب كہ بہت سے منافقوں اور ملحدوں نے جب مسلمانوں كى سستى اور بزدلى اور ان كى دينى غيرت اور نبى عليہ وسلم كے متعلق غيرت ميں كمى ، اور شرعى سزاؤں كى تنفيذ نہيں ديكھى جو ان جيسے لوگوں كو ايسے فعل سے باز ركھتى اور اس صريح كفر كے ارتكاب سے دور ركھتى انہوں نے تو نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم پر سب و شتم كى جرات كرنا شروع كردى ہے.

اللہ تعالى سے ہمارى دعا ہے كہ وہ اس كى اطاعت و فرمانبردارى كرنے والوں كو عزت سے نوازے، اور معصيت و نافرمانى كرنے والوں كو ذليل و رسوا كرے.

واللہ تعالى اعلم، اللہ تعالى ہمارے نبى محمد صلى اللہ عليہ وسلم اور ان كى آل اور ان كے صحابہ كرام پر اپنى رحمتيں نازل فرمائے.

واللہ اعلم .

الاسلام سوال وجواب
 
Top