• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نور تھے یا بشر؟

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304
اچھا تو پھر حضور نے یہ بھی کہا کہ اھد ناصراط المستقیم تو کیا حضور سیدھے رستے پر نہیں تھے؟
محترمہ -

میں نے یہ کب کہا کہ معاذ الله نبی کریم ہدایت یافتہ نہیں تھے ؟؟ جس طرح اھد ناصراط المستقیم ایک دعا ہے اس طرح دعا نور بھی ایک دعا ہے - اس سے کہیں یہ ثابت نہیں کہ الله کے نبی نور تھے - کیوں کہ یہ دعا ہر خاص و عام کےلئے ہے جو نبی صل الله علیہ و آ لہ وسلم کا امتی ہے - تو کیا یہ دعا مانگنے سے وہ نور بن جاے گا - ؟؟؟ کیوں کہ دعا اھدنا صراط المستقیم بھی ہر خاص و عام کے لئے ہے-

اگر آپ نبی کریم صل الله علیہ و آ لہ وسلم کو نور ثابت کرنے پر تلی ہوئی ہیں - تو اس لحاظ سے تو بشمول نبی کریم صل الله علیہ و آ لہ وسلم تمام مومن مرد اور عورتیں بھی نوری مخلوق ہیں - اور یہ قرآن سے ثابت ہے- ملاحظہ ہو قرآن کی آیت -

يَوْمَ تَرَى الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ يَسْعَىٰ نُورُهُمْ بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَبِأَيْمَانِهِمْ بُشْرَاكُمُ الْيَوْمَ جَنَّاتٌ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا ۚ ذَٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ سوره الحدید ١٢
جس دن آپ ایماندار مردوں اور عورتوں کو دیکھیں گے کہ ان کا نور ان کے سامنے اور ان کے داہنے دوڑ رہا ہوگا تمہیں آج ایسے باغوں کی خوشخبری ہے کہ ان کے نیچے نہریں چلتی ہیں وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے یہی وہ بڑی کامیابی ہے-


مندرجہ بالا آیت کی روشنی میں اب آپ مومن مردوں اور مومن عورتوں کے نوری ہونے کی نفی کر کے دکھائیں-
 
شمولیت
جون 29، 2014
پیغامات
16
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
6
آپ لوگ نہ ٹک کر بات کرتے ہیں نہ کرنے دیتے ہیں اس سے نہ آپ کی بات کی سمجھ لگ رہی نہ میری
 
شمولیت
مئی 12، 2014
پیغامات
226
ری ایکشن اسکور
68
پوائنٹ
42
ما ھنہہرقادری نے کہا ہے:

"اچھا تو پھر حضور نے یہ بھی کہا کہ اھد ناصراط المستقیم تو کیا حضور سیدھے رستے پر نہیں تھے؟"

محترمہ کبھی قصے کہانیوں سے فرصت ملے تو قرآن کی تفاسیر کا بغور مطالعہ کریں ،ان شاء اللہ اس طرح کے جاہلانہ اشکالات رفع ہو جائیں گے

اس آیت کی تفسیر میں سیدنا علی المرتضی و سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہم نے کیا فرمایا ہے،وہ پڑھیں : اھدنا کی تفسیر کی کہ "اے ثبتا" یعنی ثابت قدم رکھ۔ (کشاف)
ترجمان قرآن سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ "اے وفقنا الثبات علیہ"(ابن جریر )

kshaf1-121.jpg
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
آپ لوگ نہ ٹک کر بات کرتے ہیں نہ کرنے دیتے ہیں اس سے نہ آپ کی بات کی سمجھ لگ رہی نہ میری

معذرت کے ساتھ، چونکہ محدث فورم پر ایک ہی آئی ڈی کی اجازت ہے۔ اس لئے
ما ہنہہر قادری
مہنور قادری
دونوں آئی ڈیز کو موڈریشن میں ڈال دیا ہے۔
گزارش ہے کہ آپ فقط قادری رانا والی آئی ڈی ہی استعمال کریں۔ شکریہ
 
شمولیت
جون 29، 2014
پیغامات
16
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
6
براہ مہربانی اس بات کی وضاحت کی جائے کہ جس مسئلے سے جناب اشرف سیالوی صاحب نوراللی مرقد نے انکار کیا ہے اس پر کیا فتوی لگتا ہے؟
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
لا حول ولا قوة الا باللہ
اس قدر طویل گفتگو اور نتیجہ کچھ بھی برآمد نہیں ہوا، اس کی بنیادی وجہ جو میں سمجھتا ہوں یہ ہے کہ بریلوی مکتبہ فکر کے لوگ بہت ڈھیٹ اور ضدی ہوتے ہیں ان لوگوں سے آپ 28 صفحات تک تو کیا 100 صفحات تک بھی بحث کریں تو میرا نہیں خیال کہ یہ لوگ آپ کی کسی ایک بات کو بھی تسلیم کر لیں۔

ان ظالموں نے اب جو نیا کام کیا ہے وہ یہ کہ پہلے ان کا عقیدہ یہ ہوتا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے نور میں سے نور ہیں (نعوذباللہ، سبحان اللہ عما یشرکون) پھر جب بشر ہونے کے قرآن و سنت سے مضبوط دلائل کا سامنا کرنا پڑا تو ان لوگوں نے اپنا نظریہ تھوڑا تبدیل کیا، کہ ظاہر میں بشر اور باطن میں نور کا نیا نظریہ متعارف کروایا، جیسا کہ یہ بریلوی خاتون اس کا بار بار اظہار کر رہی ہے۔ ان لوگوں کے تئیں یہ شاید بہت بڑا پوائنٹ ہو لیکن حقیقت میں یہ بھی سراسر باطل نظریہ ہے۔ سوچنے کی بات ہے کہ:
ظاہر میں بشر اور باطن میں نور حقیقی نظریہ ہوتا تو کفار کو دلائل پیش کرنے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو آسانی ہوتی یہ کہہ کر کہ جو تم لوگ میرے نور ہونے کا انکار کرتے ہو تو ایسا ہے کہ میں ظاہر میں بشر ہوں باطن میں تو نور ہوں (نعوذباللہ) لیکن ایسی کوئی بات میرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں کی، کیونکہ میرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم صرف بشر ہی تھے۔

ہمارے اہل حدیث بھائی بشر ہونے کے قرآن و حدیث سے اب جتنے بھی دلائل دیں لیں ان لوگوں نے ایک ہی بات کرنی ہے کہ "بشریت کو کس سے انکار ہے" جیسا کہ اوپر آپ نے ملاحظہ کیا کہ ساری بحث میں جب بھی کسی نے بشر ہونے کے دلائل دئیے تو اس بریلوی خاتون نے یہی جملہ بار بار دہرایا۔

ان لوگوں کا میرے نزدیک علاج یہ ہے کہ چونکہ ان کے مکتبہ فکر کی بنیاد ضعیف اور موضوع روایات، اور باطل عقائد میں مبتلا صوفیوں کے اقوال پر ہے، ناکہ قرآن و حدیث کے مضبوط دلائل پر، تو چاہئے کہ:
  1. ان کی پیش کردہ تمام روایات کی اسناد چیک کی جائیں جیسے عدیل سلفی بھائی کر رہے ہیں۔
  2. ان پر دباؤ ڈالا جائے کہ انس بھائی کے سوالات خاص کر ان کے باطل نظریے کے مطابق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نور بنے تھے اس کا پختہ ثبوت پیش کیا جائے، من گھڑت اور موضوع روایت کی کوئی حیثیت نہیں۔

اللہ ان لوگوں کو ہدایت عطا فرمائے اور ان کے شر سے امت مسلمہ کو محفوظ فرمائے آمین
 
Last edited:
شمولیت
جون 20، 2014
پیغامات
675
ری ایکشن اسکور
55
پوائنٹ
93
دیکھیں جیسے ایک بندہ غوث پاک کی طرف منسوب کتب کا تذکرہ کرے تو وہ غنیۃ الطالبین کا ذکر بھی کرے گا کہ یہ اآپ سے منسوب ہے ہاں یہ اور بات ہے کہ یہ اآپ کی ہے کہ نہیں۔بس میرے خیال سے حکیم صاحب نے پہلے ان منسوب کتب کا تذکرہ کر کے ان کی صحت پر بات کی ہے۔مزید تفصیل کے لیے میں اس کی کتاب حاصک کرتا ہوں۔
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top