• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نبی کریمﷺ کی مثال

حافظ محمد عمر

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
427
ری ایکشن اسکور
1,542
پوائنٹ
109
حضرت ابو موسیٰ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’ اللہ تعالیٰ نے علم وہدایت کی جو باتیں مجھ کے دے کر بھیجی ہیں ان کی مثال زور دار بارش کی طرح ہے جو کسی زمین پر برسا پس جو زمین عمدہ تھی اس نے پانی کو چوس لیا اور اس نے گھاس اور سبزی خوب اگائی اور بعض سخت زمین تھی اس نے پانی تھام لیا، اللہ تعالیٰ نے لوگوں کو اس سے فائدہ پہنچایا، انہوں نے اسے پیا اور جانوروں کو پلایا اور کھیتی کی اور اس زمین کے بعض ایسے حصہ میں بارش ہوئی جو صاف چٹیل تھی اس نے نہ تو پانی روکا اور نہ گھاس اگائی ( بلکہ پانی اس پر سے بہہ کر نکل گیا) یہی اس شخص کی مثال ہے جس نے خدا کے دین میں سمجھ پیدا کی اور اللہ تعالیٰ نے جو مجھ کو دے کر بھیجا اس سے اس کو فائدہ ہوا اس نے خود سیکھا ا ور دوسروں کو سکھایا اور اس شخص کی مثال ہے جس نے اس پر سر ہی نہیں اٹھایا اور اللہ کی ہدایت جو میں دے کر بھیجا گیا ہوں اسے نہ مانی۔‘‘ (صحیح بخاری: 79؛ صحیح مسلم: 2282)
 
Top