• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا انگریزی میں مکمل نام لکھنے کا نوٹیفکیشن جاری

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا انگریزی میں مکمل نام لکھنے کا نوٹیفکیشن جاری

اے پی پی 3 گھنٹے پہلے


حضور نبی پاک ﷺ کا پورا اسم گرامی لکھنے کی پابندی ہر ادارے پر لازم ہو گی۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں کیلیے اپنی ہر قسم کی نجی اور سرکاری خط و کتابت میں انگریزی زبان میں حضور نبی پاک ﷺ کا پورا اسم گرامی Muhammad لکھنے کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کی پابندی ہر ادارے پر لازم ہو گی۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ذیلی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ حضور اکرمؐ کے انگریزی میں نام Muhammad کے بجائے نام کا مخفف تحریر کرنے سے گریز کیا جائے اور آپ ﷺ کے اسم گرامی کے انگریزی زبان میں Muhammad کے مکمل ہجے لکھے جائیں۔

نوٹیفکیشن میں کہاگیا کہ حکومت اس سے پہلے 26 مارچ 1979، 12 مارچ 1985، 29 جون 2004 اور 24 ستمبر 2008 کو بھی اسی طرح کے نوٹیفکیشن جاری کر چکی ہے۔

یاد رہے حضور اکرم ﷺ کے اسم گرامی کے نامکمل ہجے تحریر کرنا ایک معمول بن گیا ہے جو کہ آپ ﷺ کی ذات مبارک سے محبت کرنیوالوں کی دل شکنی کا باعث بن رہا ہے۔
 
Top