• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نظموں کی کہکشاں

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بچے اس کائنات کے پھول اور اس جہان کا حسن ہیں ۔ ۔ ان کی خوبصورت مسکراہٹوں اور ننھی ننھی شرارتوں کے بغیر ہر گھر سُونا معلوم ہوتا ہے ۔ ۔
ان کی پرورش اور تربیت والدین ،اساتذہ اور بڑوں کی ذمہ داری ہے تا کہ وہ بڑے ہو کر والدین کے لئے باعث رحمت ،صدقہ جاریہ اور ملک و ملت کے لئے بہترین مستقبل ثابت ہوں ۔ ۔

اس تھریڈ میں بچوں کے لئے خوبصورت نطمیں شیئر کریں تا کہ بچے فضول گانوں کی بجائے ،ان نظموں سے مثبت باتیں سیکھ سکیں۔ ۔ ۔



ہم روشن روشن سورج ،ہم جھل مل چاند ستارے
اقبال کے ہیں ہم شاہیں ،ہم علم کے بہتے دھارے

ہم پاک وطن کا دل ہیں، اس دیس کا مستقبل ہیں
ھم سوچوں کی منزل ہیں، ہم خوابوں کا حاصل ہیں

رہنا ہے اگر بن ٹھن کر ،رہنا ہے جہاں میں تن کر
چلنا ہے راہ عمل پر ،محنت کا پیکر بن کر

ہم کریں ترقی پڑھ کر،سب علم کے زینے چڑھ کر
دیکھے گی ساری دنیا ،دکھلائیں گے آگے بڑھ کر

جو قائد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،وہ ہے اپنا سرمایہ
افضال اگر اپنایا ،ہوگی خوشحال رعایا

ہم روشن روشن سورج ہم جھلمل چاند ستارے
اقبال کےہیں ہم شاہیں ،ہم علم کے بہتے دھارے





 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
کچھ یہاں بھی لنکس شیئر ہوئے ہیں
http://forum.mohaddis.com/threads/کہانیوں-کی-دنیا.5533/
ان شاء اللہ نظموں کی کہکشاں کے ساتھ ساتھ کہانیوں کی دنیا کی سیر بھی کریں گے ۔ ۔

میرے پاس تو یہ لنک نہیں کھل رہا۔
شکریہ سسٹر اب چیک کیجئے۔ ۔

 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
ہم ہر گز جھوٹ نہ بولیں گے
جس بات پہ ہم منہ کھولیں گے،سچ جھوٹ کو پہلے تولیں گے
سچے رستے پر ہو لیں گے،کیوں جھوٹے موتی رولیں گے؟
ہم ہر گز جھوٹ نہ بولیں گے
جس بات پہ ہو ناراض الہ ،ماں باپ الگ ہوں جس سے خفا
رنجیدہ ہو اُستاد جُدا، اس بات سے ہم کو حاصل کیا؟
ہم ہر گز جھوٹ نہ بولیں گے
کرتا ہے جھوٹ پہ کون یقیں؟ ، سب جھوٹ پہ کرتے ہیں نفریں
جھوٹے کی قدر نہیں ہے کہیں،یہ سچ ہے سچ کو آنچ نہیں
ہم ہر گز جھوٹ نہ بولیں گے
گو سچ پر جان بھی جاتی ہو، گو موت کھڑی دھمکاتی ہو
پتھر کے نیچے چھاتی ہو، اور سانس اُلٹ کر آتی ہو
ہم ہر گز جھوٹ نہ بولیں گے
سچ سچ ہے جھوٹ ہے جھوٹ سدا، ذلت انجام ہے جھوٹے کا
اک بار جو ثابت ہو جھوٹا، اس کی دنیا میں وقعت کیا؟
ہم ہر گز جھوٹ نہ بولیں گے
سچے کی عزت ہوتی ہے، جھوٹے کی ذلت ہوتی ہے
سچے پر رحمت ہوتی ہے،جھوٹے پر لعنت ہوتی ہے
ہم ہر گز جھوٹ نہ بولیں گے
سچ بات کا ہم کو سہارا ہے، سچ جان سے ہم کو پیارا ہے
دشمن یہ جھوٹ ہمارا ہے،دشمن کو ہم نے مارا ہے
ہم ہر گز جھوٹ نہ بولیں گے
دی سچی زبان اللہ نے ہمیں ،توبہ! توبہ! کیوں جھوٹ کہیں
جو جھوٹ کہیں وہ خوار پھریں، یارب! ہم جھوٹ سے دور رہیں آمین
ہم ہر گز جھوٹ نہ بولیں گے
محروم ہمیں سچ کہتا ہے ، جو سچا ہے خوش رہتا ہے
ہنس کھیل کے رہتا سہتا ہے ،جو جھوٹا ہے غم سہتا ہے
ہم ہر گز جھوٹ نہ بولیں گے
تلوک چند محروم
 
Top