• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نظموں کی کہکشاں

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
کتنی پیاری ہے یہ دعا
جس سے ملو کہو یہ سدا
السلام علیکم۔ ۔ ۔السلام علیکم
تم پہ سلامتی ہو رب کی
اللہ حفاظت کرے سب کی
السلام علیکم۔ ۔ ۔السلام علیکم
سچا ہے ہاں قولِ نبی صلی اللہ علیہ وسلم
اس سے محبت ہے بڑھتی
السلام علیکم ۔ ۔ ۔السلام علیکم
ملتے وقت اور ہوتے جدا
دینا تم یہ ہمیشہ دعا
السلام علیکم۔ ۔ ۔ السلام علیکم
مشکٰوۃ المصابیح
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
اسپین کے کنارے ، کیا خوب تھے نظارے
طارق کے سارے غازی، وہ صائم وہ نمازی
بنجر سی اس زمیں کو ،ٹوٹی ہوئی جبیں کو
دینے لہو کے تحفے،پہنچے اللہ کے پیارے
اسپین کے کنارے ، کیا خوب تھے نظارے
طارق نے کہہ دیا تھا،سب سے حلف لیا تھا
پیچھے رہا ہے پانی،آگے اللہ کے باغی
اس واسطے جلائے ،اپنے سفینے سارے
اسپین کے کنارے، کیا خوب تھے نظارے
حالاتِ نا مساعد، دیکھے اٹھے مجاہد
بولے کے کیسے ہوگی، پھر واپسی وطن کی؟
اپنوں کی ہیں دعائیں،ہم تو بنے بچارے
اسپین کے کنارے ، کیا خوب تھے نظارے
طارق جی مسکرائے ،خنجر دکھا کے بولے
مومن جہاں کہیں ہے،اللہ کی وہ زمیں ہے
یہ ہے اللہ کی مرضی،جس جا ہمیں اتارے
اسپین کے کنارے کیا خوب تھے نظارے
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237

ألف: أرنب يجري يلعب يأكل جزرا كي لا يتعب
باء:بطة نطت نطة وقعت ضحكت منها القطة
تاء : تاج فوق الراس فيه الذهب وفيه الماس
ثاء: ثعلب صاد دجاجة هو مکار وقت الحاجة
جيم: جمل في الصحراء مثل سفينة فوق الماء
حاء :حج أسمى رغبة فيه طواف حول الكعبة
خاء: خبز عند البائع لا يأكله إلا الجائع
دال :ديك حسن الصوت قام يؤذن فوق البيت
ذال: ذئب وحش صعب لا يرهبه إلا الكلب
راء :رجل عرف الدين فهو صدوق وهو أمين
زای: زهر أصفر أحمر وھو لعيني أجمل منظر
سين :ساعة تحفظ وقتي في مدرستي أو في بيتي
شين :شمس صنع قدير فيها الدف وفيها النور
صاد :صائد ألقى الشبكة بعد قليل صاد سمكة
ضاد :ضابط يحمي وطني يحفظ أمني يرعى سكني
طاء :طفل أجمل طفل وهو نظيف حسن الشكل
ظاء: ظفر نظفناه طال قليلا فقصصناه
عين: عين تخشى الله لا تعبد الا ایاہ
غين :غار غار حراء فيه الوحی لتھداء
فاء :فيل ذو أنياب وهو صديق يا أصحاب
قاف :قمر فيه منازل ومواقيت تهدى السائل
كاف :كلب عاش جواري يحرس غنمي يحرس داري
لام: لحم يبني جسمي قبل الأكل منہ أسمي
ميم :مسجد بيت الله فيه أؤدي كل صلاة
نون :نهر نهر النيل وهو كريم غير بخيل
هاء :هرم عالي القمة وهو بناء رمز الهمة
واو: وجه للإنسان فيه ضیاء بالإيمان
ياء :يدنا ترسم زهرة تبدع شكلاً تظهر فكرة
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
ﻗﺮﺍٓﻥ ﮐﯽ ﺗﻼﻭﺕ


ﻋﺎﺩﺕ ﺑﻨﺎﻭٔ ﺑﭽّﻮ! ﻗﺮﺍٓﻥ ﮐﯽ ﺗﻼﻭﺕ
ﻓﺮﻣﺎﻥ ﮨﮯ ﻧﺒﯽ ﮐﺎ ، ﺍﻓﻀﻞ ﮨﮯ ﯾﮧ
ﻋﺒﺎﺩﺕ
ﺍﮎ ﺣﺮﻑ ﮐﮯ ﻋﻮﺽ ﻣﯿﮟ ﺩﺱ
ﻧﯿﮑﯿﺎﮞ ﻣﻠﯿﮟ ﮔﯽ
ﺟﻨﺖ ﮐﯽ ﮐﮭﮍﮐﯿﺎﮞ ﺑﮭﯽ ﻗﺮﺍٓﻥ
ﺳﮯ ﮐﮭﻠﯿﮟ ﮔﯽ
ﮐﯿﺎ ﭼﯿﺰ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺍﯾﺴﯽ ﻗﺮﺍٓﻥ ﻣﯿﮟ
ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ
ﭘﯿﺎﺭﮮ ﻧﺒﯽ ﮐﮯ ﺳُﻦ ﻟﻮ! ﻓﺮﻣﺎﻥ ﻣﯿﮟ
ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ
ﻗﺮﺍٓﻥ ﮐﻮ ﻓﻘﻂ ﺗﻢ ﻃﺎﻗﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻧﮧ
ﺳﺠﺎﻭٔ
ﺍﯾﮏ ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺕ ﺍُﺱ ﮐﯽ ﺍﭘﻨﮯ ﻋﻤﻞ
ﻣﯿﮟ ﻻﻭٔ
ﺗﻢ ﺳﺮُﺥ ﺭُﻭ ﺭﮨﻮ ﮔﮯ ﺗﻢ ﮐﺎﻡ ﺭﺍﮞ
ﺭﮨﻮ ﮔﮯ
ﺗﻢ ﺍﺱ ﺯﻣﯿﮟ ﻣﯿﮟ ﺭﮦ ﮐﺮ ﺍﮎ
ﺍٓﺳﻤﺎﮞ ﺭﮨﻮﮔﮯ
ﻗﺮﺍٓﻥ ﭘﮧ ﻋﻤﻞ ﺟﻮ ﮐﺮﺗﮯ ﺭﮨﻮﮔﮯ
ﺑﭽّﻮ!
ﭘﺴﺘﯽ ﮐﮯ ﺭُﺥ ﭘﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﻧﮧ ﮈﺍﻝ
ﭘﺎﺋﮯ ﺗﻢ ﮐﻮ
ﺍﮮ ﻣﯿﺮﮮ ﭘﯿﺎﺭﮮ ﺑﭽّﻮ! ﺳُﻦ ﻟﻮ ﻣﺮﯼ
ﻧﺼﯿﺤﺖ
ﻋﺎﺩﺕ ﺑﻨﺎﻟﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﻗﺮﺍٓﻥ ﮐﯽ ﺗﻼﻭﺕ


ﮐﻼﻡ: ﻣﺤﻤﺪ ﺣﺴﯿﻦ ﻣﺸﺎﮨﺪﺭﺿﻮﯼ
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
نیک بنو نیکی پھیلاؤ

ساتھیو اپنا علم بڑھاؤ
بات سنو ادھر تو آؤ!

کچھ باتیں ہیں خاص بہت ہی
میں چاہوں تم بھی اپناؤ

قرآں کے احکام کو تھامو
پوری دنیا پر چھا جاؤ

عزت دو تم اپنے بڑوں کو
تاکہ باعزت کہلاؤ

تھام لو تم نماز کی کنجی
جنت میں د اخل ہو جاؤ

مخلوق ہے اللہ کا کنبہ(1)

تکلیف اس کو مت پہنچاؤ

دل و جان سے محنت کر لو
آگے آگے بڑھتے جاؤ

آساں ہے منزل کو پانا
نصیب العین پر نظر یں جماؤ

تسبیح اور تکبیر سے رب کی
جنت میں باغات لگاؤ

چھوڑ دو ساری نفرت جھگڑے
آپس میں بھائی بن جاؤ

رب کی رحمت ہو گی تم پر
سچ سے دنیا کو مہکاؤ

گمراہی کے اندھیروں میں
سچائی کا دیپ جلاؤ

یہ نبیوں کا بھی مقصد تھا
بندوں کو اللہ سے ملاؤ

عظمٰی تم پر بھی لازم ہے
نیک بنو نیکی پھیلاؤ

عظمٰی ابو نصر صدیقی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(1)شیخ البانی رحمۃ اللہ علیہ نے سلسلہ ضعیفہ میں یہ حدیث نقل کرنے کے بعد ا س کی سندکے متعلق لکھا ہے ضعیف جداً یعنی ”بہت کمزور“ ۔ (دیکھئے السلسلۃ الضعیفۃ، حدیث 3590 نمبر ، جلد 8 ،صفحہ نمبر 85)
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
اللہ کا کرم ہے

دی ہے ہمیں یہ دنیا، اللہ کا کرم ہے
اور نعمتیں بھی کیا کیا، اللہ کا کرم ہے

یہ پھول اور پتے ،یہ ڈالیوں کے گچھے
گھنے شجر کا سایہ ، اللہ کا کرم ہے

سبزے کا مخملیں سا ،یہ فرش بھی دیا ہے
گلشن کو رنگ بخشا ،اللہ کا کرم ہے

دریا سے ندیوں سے،جھیلوں سے اس جہاں کو
کیا خوب سا بنایا،اللہ کا کرم ہے

کھیتوں کو روح بخشی ،دانوں سے اس زمیں میں
غلہ بہت اگایا،اللہ کا کرم ہے

بسمل یہ سوچنا ہے ،مدحت بیاں ہو کیسے
میرے قلم کا لکھا ،اللہ کا کرم ہے
اسامہ ضیاء بسمل
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
بچوں کا گیت

چھوٹے سے ہم ہیں بچے
اور قول کے ہیں سچے

سب کو ہے پیار ہم سے
محفوظ ہم ہیں غم سے

آنکھوں کے ہم ہیں تارے
لگتے ہیں سب کو پیارے

دل کا سرور ہم ہیں
آنکھوں کا نور ہم ہیں

دل میں نہیں کدورت
سب سے ہمیں محبت

ہم لاڈلے ہیں سب کے
تارے اندھیری شب کے

ٹافی کھلائے کوئی
شربت پلائے کوئی

کرتے ہیں ہم شرارت
اس میں نہیں قباحت

اپنا یہی ہے بچپن
ہر وقت چلبلا پن

کرتب دکھا رہے ہیں
سب کو ہنسا رہے ہیں

چند سال کا ہے بچپن
اب آئے گا لڑکپن

پھر آئے گی جوانی
جس میں ہے جاں فشانی

بچپن ہمیں ہے پیارا
آتا نہیں دوبارہ
عبدالقادر
 
Top