• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نغمہ بیداری

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
نغمہ بیداری
بیدار ہو اے قومِ مسلم! غفلت کی ردا کو دور ہٹا
چھائی ہوئی ہے اس دنیا پر بے دینی کی تاریک گھٹا

احکامِ الٰہی کے ہوتے ہوئے قبروں کی پرستش ہوتی ہے
اس ظلمتِ شرک و بدعت میں آ پھر شمعِ ایمان جلا

میدانِ عمل میں داخل ہو، یہ وقت نہیں ہے سونے کا
تُو بازوئے زورِ حیدر ہے کردار کی اب قوت دکھلا

جو دین پہ اپنی کم علمی کے باعث حملے کرتے ہیں
یہ عقل و خرد سے عاری ہیں، بے چاروں کو آداب سکھا

اسلام آفاقی مذہب ہے اسلام ہی دین فطرت ہے
تُو اس کا مفسر ہے، سب کو اس مذہب کے نکتے سمجھا

ہر آن ہو اے مردِ مسلم! تبلیغِ شریعت شیوہ ترا
تجھ پہ جو فریضہ عائد ہے تُو اس کو ادا کرکے دکھلا

تُو اپنے کو مسلم کہتا ہے، تیرے لیے لازم ہے شاہدؔ
اللہ کی اس دنیا میں نکل اور روشنیِ ایماں پھیلا
(شاہدؔ اثری)
 
Top