• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نقابی مسلمات، Ninja ہوتی ہیں.

شمولیت
مئی 20، 2017
پیغامات
269
ری ایکشن اسکور
36
پوائنٹ
66
IMG_20181114_122842_771.jpg



انسانی تاریخ کی پہلی خاتون پائلٹ:

پیر کےدن 18 نومبر 1913 کو بلقیس شوکت حانم نے بلقان کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کے لیے جہاز اڑایا بلقیس مجاہدہ تھیں اور بلقان پر اطالویوں کی بمباری کے جواب میں ان کی مدد کرنے کے لیے نکلی تھی یہ جہاز بھی خلیفہ غازی محمد خامس (رشاد) نےاسی مجاہد خاتون کو خلافت کی طرف سے ہدیہ کے طور پر دیا کیونکہ یہ خاتون بلقان کے جنگ سے متاثرہ مسلمانوں کے لیے خیراتی کام کرتی تھی ۔۔۔بعد میں بلقیس بلقان میں مسلمانوں کی مدد کرتی ہوئی اطالوں کا مقابلہ کرتی ہوئی شہید ہوگئی اطالوی فضائیہ نے ان کے جہاز کو نشانہ بنایا۔
مسلمان خاتون کی جانب سے پہلی بار جہاز اڑانے کی خبر اس دن دنیا بھر کے اخبارات میں بھی آئی تھی جس کو آج بھی پڑھا جا سکتا ہے مگر ہمیں یہ چیز نہیں پڑھائی جاتی ہمیں صرف مغرب کے کارناموں کے بارے میں پڑھایا جاتا ہے۔

( حماد سرور)
 
شمولیت
مئی 20، 2017
پیغامات
269
ری ایکشن اسکور
36
پوائنٹ
66
ماشاءاللہ تبارک اللہ،

اس طرح کی ویڈیوز، مسلم پردہ دار عورت کا مورال بلند کرنے کے لیے شئیر کی جاتی ہے. لبرل، بے دین اور پردہ کا مذاق اڑانے والے نام نہاد مسلمانوں کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے.

ویڈیو دیکھتے ہوئے مجھے دورانِ تعلیم پڑھائی گئی ایک کہانی یاد آ گئی.
Valentina Treshkova
وہ رشین خاتون، جسے خلاء میں جانے والی سب سے پہلی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل ہے. یہ خاتون تقریباً 3 دن خلاء میں رہ کر آئی تھیں. کہانی میں ویلنٹینا کی تمام تر صلاحیتوں کا ذکر تھا. اچھی motivational کہانی تھی. کہانی کے اختتام پر ہماری ٹیچر نے مسکراتے ہوئے کہا تھا کہ،
"i wish any of my students would be like Valentina"

میں آج کہتی ہوں "ایک پردہ کرنے والی عورت خلاء کا سفر نہیں، ثریا پر جا کر بسیرا کرتی ہے، اسکا مقام اتنا بلند ہو جاتا ہے کہ وہ ساتوں آسمانوں سے گزر کر عرش پر مستوی کے سامنے جا کھڑی ہوتی ہے، اس سے باتیں کر سکتی ہے، اس کی قربت پاتی ہے.
اپنے دل سے پوچھیے کہ کیا دنیا کی کوئی بھی بے پردہ عورت ایسی بلند اڑان بھر سکتی ہے؟"

میرا پردہ
میری پرواز
میرا اعتماد
میرے لیے
میرے ربّ کی محبت ❤
 
Top