• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نماز باجماعت>امام كے ساتھـ ركوع میں شامل ہونے والے کی ركعت کے شمار كا حکم

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
اس کتاب کا مطالعہ فرمائیں ۔
http://kitabosunnat.com/kutub-library/roku-men-aa-kar-milne-wale-ki-rakat.html
زير نظر كتابچہ میں ابوعدنان محمد منیر قمر نے تجزیہ پیش کیا ہے کہ رکوع میں آکر ملنے والے کی رکعت ہوتی ہے یا نہیں؟ انہوں نے رکعت ہونے یا نہ ہونے والے دونوں مؤقف کے دلائل کا حقیقی موازنہ پیش کرتے ہوئے ثابت کیا ہے کہ ایسے شخص کو وہ رکعت دوبارہ ادا کرنا ہوگی کیونکہ جمہور سلف صالحین کا یہی مؤقف ہے-
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,410
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ایک تو مجھے یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ لوگوں کو ہر امر میں تقلید و قیاس کیوں نظر آتا ہے!
دوم کہ یہ تو فقہ حنفیہ کا اصول ہے کہ قیاس کے مخالف خبر واحد کو، جو کہ صحیح ہو اسے رد کر دیا جائے گا، اور اس انکار حدیث کو درست ثابت کرنے کے لئے خوب اٹکل کے گھوڑے دوڑائے ہیں!
 

عامر عدنان

مشہور رکن
شمولیت
جون 22، 2015
پیغامات
921
ری ایکشن اسکور
263
پوائنٹ
142
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

(إذا جٔتم و نحن سجود فاسجدوا ولا تعدوا شیئاً ومن أدرک الرکعۃ فقد أدرک الصلوٰۃ)جب تم آؤ اور ہم سجدے میں ہوں تو سجدہ کرو اور اسے کچھ بھی نہ شمار کرو اور جس نے رکعت پالی تو اس نے نماز پالی۔


اس روایت کے راوی یحییٰ بن ابی سلیمان کے بارے میں امام بخاری نے فرمایا:‘‘ منکر الحدیث’’ [جزء القراءۃ:۲۳۹]


ابن خزیمہ نے فرمایا: دل اس سند پر مطمئن نہیں ہے کیونکہ میں یحییٰ بن ابی سلیمان کو جرح یا تعدیل کی رُو سے نہیں جانتا’’ [صحیح ابن خزیمہ ۳؍۵۷ ، ۵۸و نصر الباری ص ۲۶۲]


یحییٰ مذکور کو جمہور محدثین نے ضعیف قرار دیا ہے لہٰذا حاکم کا اس کی روایت کو صحیح کہنا مردود ہے۔
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,410
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
بھٹی بھائی! آپ یہاں تحریر کیا کریں، اسکین نہ لگائیں ! اسکین کتابوں کے ضرور لگا سکتے ہیں!
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
اسلام و علیکم و رحمۃ اللہ
محترم میں نے احادیثِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھیجیں آپ نے ان کا رد امتیوں کے قول سے کیا۔ کیا یہ حدیث کسی نص سے ٹکراتی ہے؟ راویوں پر بحث کر کے احادیث کو ضعیف قرار دینے سے منکرینِ حدیثوں کو تو فائدہ ہوگا مسلم امہ کو نہیں۔
والسلام
 
Top