• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نماز جنازہ اور تدفین :

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
23472431_1454434417958156_4518187512923497039_n.jpg

جنازے سے پہلے یا بعد میں میت کا چہرہ دیکھنا


لوگوں میں یہ مشہور ہے کہ نماز جنازہ کے بعد میت کا چہرہ نہیں دیکھ سکتے، جبکہ یہ بات صحیح نہیں ہے ، ایسی کوئی پابندی اسلام میں موجود نہیں ، متعدد احادیث سے میت کا چہرہ دیکھنا ثابت ہے اس سلسلے کی چند احادیث کےحوالہ جات یہ ہے

( صحیح البخاري : 4080 ، ، صحیح ابن حبان : 7021 ، ،
صحیح البخاري : 1241 ، 1242 ، ، سنن أبي داود : 3163)

--------
(میت کا چہر ہ دیکھ سکتے ہیں خواہ غسل کے بعد ، کفن کے بعد ، نماز جنازہ کے بعد اور کوئی ان اوقات میں نہ دیکھ سکا ہوتو دفن سے پہلے پہلے کسی وقت دیکھ سکتا ہے)

-------
(عورت ، ، (فوت شدہ ) عورت کا چہرہ دیکھ سکتی ہے اور مردوں میں سے اپنے محارم کا ، اِسی طرح مرد ، ، (فوت شدہ) مردکا چہرہ دیکھ سکتا ہے اور عورتوں میں سے اپنی محرمات کا ، لیکن اجنبی (نا محرم) میت کا چہرہ دیکھنا منع ہے )

-------
( جہاں میت کا چہرہ دیکھنا جائز ہے وہیں اسے بوسہ لینا بھی جائز ہے جیسا کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بوسہ لیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عثمان رضی اللہ کا بوسہ لیا تھا اور مرد و عورت ہونے کی صورت میں بوسہ صرف محرم کے لئے ہے)
 
Top