• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نماز كی قولی وفعلی سنن

قاری مصطفی راسخ

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 07، 2012
پیغامات
664
ری ایکشن اسکور
742
پوائنٹ
301
نماز كی قولی وفعلی سنن

نماز کی قولی سنتیں
۱۔تکبیر تحریمہ کے بعددعااستفتاح پڑھنا۔جس کے متعدد الفاظ احادیث میں موجود ہیں۔
أ۔((سبحانک اللّٰہم وبحمدک ،وتبارک اسمک ،وتعالیٰ جدک، ولا الٰہ غیرک))[رواہ الأربعۃ]
ب۔((اللّٰہم باعد بینی وبین خطایای کما باعدت بین المشرق والمغرب،اللّٰہم نقنی من الخطایا کما ینقی الثوب الابیض من الدنس،اللّٰہم اغسل خطایای بالمآء والثلج والبرد))[البخاری ومسلم]
ج۔((الحمد للّٰہ حمداً طیباً مبارکاً فیہ))[رواہ مسلم]
د۔((اللّٰہ اکبر کبیرا والحمد للّٰہ کثیرا وسبحان اللّٰہ بکرۃً واصیلا)ً)[رواہ مسلم]
مزید دعاؤں کے لئے ’’صفۃ صلاۃ النبی للشیخ الألبانی -رحمہ اللّٰہ-‘‘سے رجوع کریں۔
۲۔قراء ت سے پہلے تعوّذ((أعوذ باللّٰہ من الشیطان الرجیم)) یا ((أعوذ باللّٰہ السمیع العلیم من الشیطان الرجیم من ھمزہ ونفخہ ونفثہ))پڑھنا۔
۳۔تعوذ کے بعد ’’بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم‘‘ پڑھنا۔
۴۔سور ۃ الفاتحہ کے بعد آمین کہنا۔
۵۔رکوع سے فارغ ہونے کے بعد ((سمع اللّٰہ لمن حمد۔۔۔ربنا لک الحمد))کہہ کر یہ دعا((ملء السموات وملء الارض وما بینھما،وملء ما شئت من شییئٍ بعد،أھل الثناء والمجد،أحق ما قال العبد،وکلنا لک عبد،اللّٰہم لا مانع لما أعطیت ولا معطی لما منعت ولا ینفع ذاالجد منک الجد)) [رواہ مسلم]پڑھنا۔
۶۔رکوع اور سجدوں میں ایک سے زیادہ مرتبہ تسبیح پڑھنا۔اسی طرح بین السجدتین ((رب اغفرلی)) ایک مرتبہ سے زیادہ مرتبہ پڑھنا۔
۷۔دوسرے تشہد کے بعد یہ دعا((اللّٰہم انی أعوذ بک من عذاب جھنم ومن عذاب القبر ومن فتنۃ المحیا والممات ومن فتنۃ المسیح الدجال))پڑھنا۔
۸۔پہلے تشہد کے بعدبسا اوقات نبی کریم ﷺ پر درود پڑھنا۔
نماز کی فعلی سنتیں
۱۔تکبیر تحریمہ کے ساتھ رفع الیدین کرنا۔
۲۔رکوع کرتے وقت رفع الیدین کرنا۔
۳۔رکوع سے اٹھتے وقت رفع الیدین کرنا۔
۴۔رکوع کے بعد سینے پر ہاتھ باندھنا۔
۵۔دو تشہد والی نماز میںتیسری رکعت کے لئے اٹھتے وقت رفع الیدین کرنا۔
۶۔رفع الیدین کرتے اور سینے پر ہاتھ باندھتے و قت انگلیوں کو ملا کر رکھنا۔
۷۔رفع الیدین کرتے وقت انگلیوں کو لمبا رکھنا اور اندرونِ ہتھیلی کو قبلہ رخ رکھنا۔
۸۔ دورانِ ِِقیام دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ کی ہتھیلی یا کلائی پر رکھنا۔
۹۔أذکارپڑھتے وقت شہادت کی انگلی سے اشارہ کرنا۔
۱۰۔سجدہ کی جگہ دیکھنا،یا سامنے دیکھنے کا بھی قول ہے۔لیکن صحیح یہی ہے کہ جس جگہ دیکھنے میں زیادہ خشوع وخضوع ہو ،اسی جگہ( سوائے دو حالتوں کے )دیکھا جائے۔وہ دو حالتیں درج ذیل ہیں۔
أ۔ حالت خوف میں
ب۔تشہد میں شہادت کی انگلی کے اشارہ کی طرف دیکھنا۔[الممتع۳/۵۱]
۱۱۔حالتِ قیام میں دونوں قدموں کے درمیان فاصلہ رکھنا۔
۱۲۔سلام پھیرتے وقت دائیں اور بائیں طرف دیکھنا۔
۱۳۔دو سجدوں کے درمیان اورپہلے تشہد میںحالت ِافتراش میں(یعنی دائیں پاؤں کو کھڑا کر کے بائیں پاؤں پر،بغیر باہر نکالے) بیٹھنا۔
۱۴۔دوسرے تشہد میں حالت تورّک میں(یعنی دائیں پاؤں کو کھڑا کرتے ہوئے بائیں پاؤں کو باہر نکال کرمقعد پر)بیٹھنا۔
۱۵۔قرآن مجید کی قراء ت ترتیل کے ساتھ تدبر سے کرنا۔
۱۷۔جلسہ استراحت کرنا۔
رکوع کی سنتیں
۱۔دوران رکوع کمر کو برابر رکھنا
۲۔دونوں ہاتھوں کی انگلیاں کھول کر دونوں گھٹنوں کو مضبوطی سے پکڑنا۔
۳۔سر کو کمر کے برابر رکھنا،نہ اوپر نہ نیچے۔ ۴
۔بازؤں کو پہلؤوں سے علیحدہ رکھنا۔
سجدہ کی سنتیں
۱۔بازؤں کو پہلؤوں سے،پیٹ کو پہلؤوں سے،رانوں کو پنڈلیوں اور دونوں گھٹنوں کو ایک دوسرے سے علیحدہ علیحدہ رکھنا۔
۲۔ دونوںپاؤں کھڑے آپس میں ملے ہوئے ہوں،اور انگلیوں کا اندرونی حصہ قبلہ رخ زمین کے ساتھ ملا ہوا ہو۔
۳۔دایاںہاتھ دائیں ران پراور بایاں ہاتھ بائیں ران پررکھنا۔
الله ہماری نمازوں میں خضوع و خشوع پيدا فرمائے۔آمین
 
Top