• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نماز میں ہاتھ باندھنے کا مسئلہ

MD. Muqimkhan

رکن
شمولیت
اگست 04، 2015
پیغامات
248
ری ایکشن اسکور
45
پوائنٹ
70
پھر سیدھا ہاتھ الٹے ہاتھ کی ہتھیلی کی پشت، گٹ اور کلائی پر رکھا۔
اس سے یہ نتیجہ کیسے نکلا کہ:
دائیں ہاتھ کی ہتھیلی الٹے ہاتھ کی ہتھیلی کی پشت پر گٹ کے قریب رکھیں اور بائیں ہاتھ کو پکڑیں اور دائیں ہاتھ کا کچھ حصہ (انگلیاں) بائیں کلائی پر بچھائیں۔
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
پھر سیدھا ہاتھ الٹے ہاتھ کی ہتھیلی کی پشت، گٹ اور کلائی پر رکھا۔
اس سے یہ نتیجہ کیسے نکلا کہ:
دائیں ہاتھ کی ہتھیلی الٹے ہاتھ کی ہتھیلی کی پشت پر گٹ کے قریب رکھیں اور بائیں ہاتھ کو پکڑیں اور دائیں ہاتھ کا کچھ حصہ (انگلیاں) بائیں کلائی پر بچھائیں۔
السلام و علیکم ورحمۃ اللہ
محترم نتیجہ نہیں بلکہ اس مختصر فقرہ کو تفصیلاً بیان کیا ہے۔
دائیں ہاتھ کی ہتھیلی الٹے ہاتھ کی ہتھیلی کی پشت پر گٹ کے قریب رکھنے اور بائیں ہاتھ کو پکڑنے اور دائیں ہاتھ کا کچھ حصہ (انگلیاں) بائیں کلائی پر بچھانے سے تمام احادیث پر عمل ہو جاتا ہے اور کسی حدیث کی مخالفت بھی نہیں ہوتی۔ آپ براہِ کرم احادیث کی کتب کی طرف مراجعت فرمائیں اور اگر کسی حدیث کی مخالفت نظر آئے تو ضرور مطلع کریں تاکہ اصلاح کر لی جائے۔ لیکن گزارش ہے کہ خواہ مخواہ کی تنقید نہ کریں جس سے نہ میرا فائدہ ہو نہ آپ کا اور نہ ہی قارئین کا۔
والسلام
 

MD. Muqimkhan

رکن
شمولیت
اگست 04، 2015
پیغامات
248
ری ایکشن اسکور
45
پوائنٹ
70
دراصل مجھے ایک حدیث یاد آرہی ہے جس میں کچھ اس طرح ہے کہ صحابہ کو پیچھے سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیاں نظر آتی تھیں. تو میں سوچ رہا ہوں کہ بائیں ہاتھ پر دایاں ہاتھ رکھنے کی یہ کیا کیفیت رہی ہوگی.
 

MD. Muqimkhan

رکن
شمولیت
اگست 04، 2015
پیغامات
248
ری ایکشن اسکور
45
پوائنٹ
70
جہاں تک مجھے یاد آتا ہے علامہ البانی نے اپنی صفۃ...... میں اس کا ذکر کیا ہے
 

MD. Muqimkhan

رکن
شمولیت
اگست 04، 2015
پیغامات
248
ری ایکشن اسکور
45
پوائنٹ
70
اور جہاں تک مجھے معلوم ہے کہ دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ کو پکڑنے کے بارے میں کوئی اختلاف نہیں ہے. تو یہاں آخر کس نکتے پر گفتگو ہورہی ہے.
 

MD. Muqimkhan

رکن
شمولیت
اگست 04، 2015
پیغامات
248
ری ایکشن اسکور
45
پوائنٹ
70
پھر سیدھا ہاتھ الٹے ہاتھ کی ہتھیلی کی پشت، گٹ اور کلائی پر رکھا۔
مجھے لگتا ہے کہ آپ جو کیفیت بتا رہے ہیں اس میں کچھ زیادہ قطعیت اور تخصیص ہے. کیوں کہ آپ کی تجویز کردہ کیفیت کو واضح طور پر یوں کہا جاسکتا ہے کہ:
بائیں ہاتھ کی ہتھیلی کی پشت پر دائیں ہاتھ کی ہتھیلی رکھ دی اس طرح گٹ کلائی سب شامل ہوجائیں گے
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
دراصل مجھے ایک حدیث یاد آرہی ہے جس میں کچھ اس طرح ہے کہ صحابہ کو پیچھے سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیاں نظر آتی تھیں
السلام و علیکم ورحمۃ اللہ
محترم حدیث کاپور عربی متن اور حوالہ لکھ دیں ۔

اور جہاں تک مجھے معلوم ہے کہ دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ کو پکڑنے کے بارے میں کوئی اختلاف نہیں ہے. تو یہاں آخر کس نکتے پر گفتگو ہورہی ہے.
محترم نکتے کی وضاحت کی گئی تھی۔ لگتا ہے آپ نے غور سے نہیں پڑھا لہٰذا دوبارہ اسی مقام سے پڑھ لیں۔

آپ کی تجویز کردہ کیفیت کو واضح طور پر یوں کہا جاسکتا ہے کہ:
بائیں ہاتھ کی ہتھیلی کی پشت پر دائیں ہاتھ کی ہتھیلی رکھ دی اس طرح گٹ کلائی سب شامل ہوجائیں گے
مگر ہاتھ کہنی تک نہیں پہنچیں گے۔

ایک یہ بھی ہے
بھائی المیہ یہی ہے کہ ہم نقل در نقل کتب کو پڑھتے ہیں ان کو اصل کتب میں جا کر نہیں دیکھتے۔ اسل کتاب میں جاکر دیکھو گے تو اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ اسی عنوان کی دیگر احادیث کو سمجھنا آسان ہوجائے گا۔ اگر واقعی تقلید چھوڑنی ہے تو یہ محنت کرنی ہوگی۔ وگرنہ کی ہوگا ’’خود تو ڈوبے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔‘‘
والسلام
 

MD. Muqimkhan

رکن
شمولیت
اگست 04، 2015
پیغامات
248
ری ایکشن اسکور
45
پوائنٹ
70
محترم حدیث کاپور عربی متن اور حوالہ لکھ دیں ۔
میں دیکھتا ہوں کسی کتاب میں مل جائے یا پھر کوئی اہل علم میں سے یہ کام کر دے. مجھے لگ رہا تھا آپ کی نظر ہوگی اس حدیث پر.
 

MD. Muqimkhan

رکن
شمولیت
اگست 04، 2015
پیغامات
248
ری ایکشن اسکور
45
پوائنٹ
70
میں بالکل غور سے پڑھا ہے لیکن آپ نے مجھے کنفیوز کردیا. وہ اس طرح کہ آپ نے جس بات پر اعتراض کیا تھا وہ ایسی کیا قابل اعتراض بات ہے جب کہ اب آپ خود کہنی تک ہاتھ پہنچا رہے ہیں. تو یہی تو مفہوم تھا کہ اس صورت میں ہاتھ ناف کے نیچے نہیں رہیں گے.
 
Top