• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نماز میں ہاتھ کیسے باندھیں کہاں باندھیں؟

شمولیت
ستمبر 21، 2017
پیغامات
548
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
61
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
احادیث کی کثیر تعداد اس پر دلالت کرتی ہے کہ نماز میں اتھ باندھنا مسنون ہے۔
ہاتھ کس طرح باندھیں؟
اہل حدیث علماء دو طریقے بیان کرتے ہیں۔
ہتھیلی پر ہتھیلی
دایاں ہاتھ بائیں ذراع پر۔
اہل سنت کے ہاں بھی دو طریقے مروج ہیں۔
دائیں ہاتھ سے بائیں کو گٹ کے پاس سے اس طرح پکڑنا کہ انگوٹھے اور چھنگلیا سے گرفت ہو اور دیگر انگلیاں بچھی رہیں۔
دائیں ہاتھ سے بائیں کو اس طرح پکڑنا کہ انگوٹھا ایک طرف ہو اور بقیہ انگلیاں دوسری جانب۔
تصویر میں یہ طریقے ملاحظہ فرمائیں۔
upload_2017-10-18_19-1-54.png
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
خطاء - اوپر کی تصویروں کے نیچے دی گئیں "سب ھیڈنگس" میں تبدیلی لائی جائے - جہاں سلفی، شافعی اور حنبلی لکھا ھے اسکے نیچے بریکٹ میں لکہیں (لیڈیز اینڈ جینٹس) اور جہاں حنفی لکھا ھے وھاں اس طرح سرخ رنگ سے لکھیں (ما عدا النساء) ، (جینٹس اونلی) -

اصولا آدھا بتایا جائے اور آدھا چھپایا جائے اس روش کو اب ترک کر دینا چاھئے - ایسی عادتیں نقصان پہونچانے والی ہیں -
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
میں نے @محمد طارق عبداللہ سے جھگڑا چھوڑا۔
"اسکے ساتھ ہی سارے اھل حدیث کو اہل سنت سے خارج کر کے "اتحاد" کے پس پشت جو مقاصد ہیں ، رفتہ رفتہ اگلتا رھونگا ۔"

"یعنی اصل پنگے پر آمادہ ھوں - بڑی تیاریوں سے آیا ھوں۔ ابتسامہ ۔"
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
مرشد جی ، آپکی سگنیچر تبدیل کریں ،

جو مجھے نظر آرھا ھے وہ اس طرح ھے "وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُو القرآن
وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ القرآن"


وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا ۚ ،،،،،،،، القرآن

اسی طرح دوسری لائن بھی تبدیل کر لیں ۔

اگر ممکن نہیں تو کم از کم لفظ قرآن ھٹا لیں تاکہ پڑھنے میں خطاء کا امکان ختم ھو جائے -

ھم سب ہی ان شاء اللہ واقف ہیں کہ قال اللہ تعالیٰ ھے -

امید کہ آپ توجہ فرمائینگے ، اعادہ فرمانے کی عادتیں ڈالیں اپنی تحریروں پر ، اس یقین کے ساتھ کی آپ نے دانستہ آیت سے "الف" نہیں ھٹایا ھے - لیکن خطیر جملے بن گئے -

(ھو سکتا ھے کہ میری سکرین پر اس طرح نظر آرھا ھو، دیگر احباب بھی نظر ڈالیں)۔

@عمر اثری @عدیل سلفی
 
شمولیت
جولائی 01، 2017
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
155
پوائنٹ
47
اور کتنی آئی ڈیز بدل بدل کر آپ یہ ناٹک جاری رکھے گے ،
کبھی :عبدالرحمن حنفی
کبھی: عبدالرحمن بھٹی
اور اب جی مرشد جی ،
آپ کو خدا کا خوف نہیں ہے؟ آپ نے پر سے وہی حرکات شروع کردی جو آپ عبد الرحمن الحنفي یا عبدالرحمن بهٹی بن کر کرتے تھے،
 
شمولیت
جولائی 01، 2017
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
155
پوائنٹ
47
اہل حدیث علماء دو طریقے بیان کرتے ہیں۔
حدیث نبوی پیش خدمت ہے ،
حدثنا یحییٰ بن سعید عن سفیان ثنا سماک عن قبیصۃ ابن ہلب عن ابیہ قال رایت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ینصرف عن یمینہ وعن یسارہ و رایتہ یضع ہذہ علی صدرہ ووصف یحییٰ الیمنیٰ علی الیسریٰ فوق المفصل ورواۃ ہذاالحدیث کلہم ثقات و اسنادہ متصل۔

( تحفۃ الاحوذی، ص: 216 )

مزید دیکھئے :::
عن قبيصة بن هلب، عن أبيه، قال: " رأيت النبي صلى الله عليه وسلم ينصرف عن يمينه وعن يساره، ورأيته، قال، يضع هذه على صدره "
''(رواہ ابن حبان ، ،وإسناد صحيح ،

حدثنا ابوتوبۃ حدثنا الہیثم یعنی ابن حمید عن ثور عن سلیمان بن موسیٰ عن طاؤس قال کان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یضع یدہ الیمنیٰ علی یدہ الیسریٰ ثم یشدبہما علی صدرہ۔


ادھر بھی غور کیجئے گا،
عن عبد الله بن عمر رضي الله عنهما أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلاةَ ، وَإِذَا كَبَّرَ لِلرُّكُوعِ ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ الرُّكُوعِ رَفَعَهُمَا كَذَلِكَ .


البخاري (735) ومسلم (390)


ویسے عربی لغت کے تو آپ بڑے ماہر ہیں اس لیے ترجمہ کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی!
 
شمولیت
جولائی 01، 2017
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
155
پوائنٹ
47
اہل حدیث علماء دو طریقے بیان کرتے ہیں۔
ہتھیلی پر ہتھیلی
دایاں ہاتھ بائیں ذراع پر۔
یہ مقلدین کا خاصہ ہے ، بس ادھوری بات پیش کرنا اور اپنے مسلک کو حق پر سمجھنا اور مخالف پر الزمات لگانا،
یہ وہ طریقہ ہے جو آپ صلى الله عليه وسلم نے سکھایا ہے!

حديث نبوي دیکھے:::

وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیساتھ نماز ادا کی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ پر رکھا اور انہیں سینے پر باندھا۔
البانی رحمہ اللہ نے اس حدیث کو "تحقیق صحیح ابن خزیمہ ابن خزیمہ: (479)" میں صحیح کہا ہے۔

نیز البانی رحمہ اللہ اپنی کتاب: "صفة صلاة النبي صلى الله عليه وسلم" (ص 69) میں کہتے ہیں:
"دونوں ہاتھوں کو سینے پر باندھنا ہی سنت میں ثابت ہے، جبکہ اس سے متصادم کوئی بھی عمل یا تو ضعیف ہے، یا پھر بے بنیاد ہے"
 
شمولیت
ستمبر 21، 2017
پیغامات
548
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
61
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
خطاء - اوپر کی تصویروں کے نیچے دی گئیں "سب ھیڈنگس" میں تبدیلی لائی جائے - جہاں سلفی، شافعی اور حنبلی لکھا ھے اسکے نیچے بریکٹ میں لکہیں (لیڈیز اینڈ جینٹس) اور جہاں حنفی لکھا ھے وھاں اس طرح سرخ رنگ سے لکھیں (ما عدا النساء) ، (جینٹس اونلی) -

اصولا آدھا بتایا جائے اور آدھا چھپایا جائے اس روش کو اب ترک کر دینا چاھئے - ایسی عادتیں نقصان پہونچانے والی ہیں -
دراصل جب یہ پوسٹ کی تو اس کے ساتھ میں کچ وضاحت بھی کرنا چاہ رہا تھا کہ پاور آف ہوگئی۔
ئی تصویر نیٹ سے لی ہے جہاں نماز کے طریقہ جات سے متعلق تصاویر دی ہوئیں ہیں۔ میں نے اس میں صرف یہ تصرف کیا ہے کہ اس میں سے دو تصویریں حذف کردیں جو اس موضوع سے متعلق نہ تھیں یعنی ان میں ہاتھ چھوڑ کر نماز پڑھتے دکھائا گیا تھا۔
یہ تصویر اس لئے لگائی کہ ان میں سلفی کے علاوہ دوسروں کے ہاتھ باندھنے میں کوئی خاص فرق نہیں ہے۔ ہاں البتہ اس تصویر میں ایک کمی دیکھی کہ سلفی حضرات میں کچھ اسی طرح ہتھیلی پر ہتھیلی رکھ کر سینہ پر رکھتے ہیں مگر کچھ دائیں ہاتھ کی انگلیاں بائیں کہنی کے پاس رکھتے ہیں۔ اگر اس طرح تمام اہل حدیث ہاتھ باندھیں تو بھی بڑی حد تک مشابہت ہوجائے گی۔ یعنی کوئی اپنا مسلک بھی نہ چھوڑے اور باہمی یگانگت بھی نظر آئے۔
 
Top