• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نماز نبوی ﷺ با دلائل

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
حواشی

ضمیمہ
مختصر صفۃ الصلاۃ از البانی مترجم سعید مجتبیٰ سعیدی
مختصر طریقہ نماز از شیخ ابن باز
مرد عورت کی نماز کا فرق
احادیث اور عربی عبارتوں پر اعراب
تمام حوالے ۱۱ پوائنٹ میں
حواشی نیچے جس میں صرف صحت وضعف یا زیادہ سے زیادہ کسی کتاب کا حوالہ ڈال دیں
ہر بحث کے آخرمیں مراجع کا تذکرہ اور ہر دعویٰ کی دلیل یا تو حدیث سے یا فتویٰ سے۔
جو تخریجات اور تحقیقات نصف سطر سے زائدہیں، ان کوحاشیہ میں کیا جائے۔
مقدمہ
فہرست مضامین
آصف احسان کے مضمون نماز کی کوتاہیاں سے کتاب میں استفادہ کرلیں
حواشی کا اختصار

ختم شد​
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
آخر میں سامنے سے کپڑا اٹھا کر شرمگاہ پر چھینٹے ماریں اور مسنون دعا پڑھیں۔؟؟؟؟؟
کیاایساکرنا حدیث سے ثابت ھے؟؟؟ ٰپھلی بار ایسا سنا ھے مٰیں نے۔ براٰے مھربانی رھنماٰی فرماےٰ۔جزاک یللھ خیر۔
السلام علیکم
ارشد صاحب اس پوسٹ کا مطالعہ کریں۔
 

ابن خلیل

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 03، 2011
پیغامات
1,383
ری ایکشن اسکور
6,754
پوائنٹ
332
نماز تسبیح
یہ نماز کم از کم زندگی میں ایک مرتبہ ضرور پڑھنی چاہئے:
عباس کو نبی نے فرمایا:
(إن استطعت أن تصلیھا فی کل یوم مرۃ فافعل فإن لم تفعل ففي کل جمعۃ مرۃ فإن لم تفعل ففي کل شھر مرۃ فإن لم تفعل ففي کل سنۃ مرۃ فإن لم تفعل ففي عمرک مرۃ)
’’اگر تو روزانہ ایک دفعہ پڑھنے کی طاقت رکھتا ہے تو ایسا کر، اگر ایسا نہیں کرسکتا تو جمعہ میں ایک مرتبہ پڑھ لے اگر اس کی بھی طاقت نہیں تو مہینہ میں ایک دفعہ اور اگر اس کی بھی طاقت نہ ہو تو سال میں ایک مرتبہ اور اگر اس کی ہمت بھی نہ ہو تو زندگی میں ایک مرتبہ ضرور پڑھ۔‘‘ (صحیح ابوداود:۱۱۵۲)
طریقہ نماز
عبداللہ بن عباس سے روایت ہے کہ آپ نے عباس سے فرمایا:
(یا عباس یا عماہ ألا أعطیک ألا أمنحک ألا أحبوک ألا أفعل بک عشر خصال إذا أنت فعلت ذلک غفراﷲ لک ذنبک أولہ وآخرہ قدیمہ وحدیثہ خطأہ وعمدہ صغیرہ وکبیرہ سرہ وعلانیتہ عشر خصال أن تصلی أربع رکعات تقرأ فی کل رکعۃ فاتحۃ الکتاب وسورۃ فإذا فرغت من القراء ۃ فی أول رکعۃ وأنت قائم قلت: سُبْحَانَ اﷲِ وَالْحَمْدُ ﷲِ وَلَاإِلـٰہَ إلَّا اﷲُ وَاﷲُ أکْبَرُ خمس عشرۃ مرۃ ثم ترکع فتقولھا وأنت راکع عشرا ثم ترفع رأسک من الرکوع فتقولھا عشرا ثم تھوی ساجدا فتقولھا وأنت ساجد عشرا ثم ترفع رأسک من السجود فتقولھا عشرا ثم تسجد فتقولھا عشرا ثم ترفع رأسک فتقولھا عشرا فذلک خمس وسبعون فی کل رکعۃ تفعل ذلک فی أربع رکعات (صحیح ابو داود:۱۱۵۲)
’’اے (میرے چچا)عباس !میں آپ کو کچھ عطا نہ کروں؟ کیا میں آپ کو کچھ ہدیہ نہ کروں؟ میں آپ کو دس خصلتوں والا نہ کردوں کہ جب آپ یہ عمل کریں تو اللہ تعالیٰ آپ کے اگلے پچھلے پرانے اور نئے غلطی سے یا عمداً ، چھوٹے یا بڑے پوشیدہ اور ظاہر گناہ معاف فرما دے تو آپ چار رکعات اس طرح پڑھیں کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ اور کوئی سورۃ تلاوت کریں اور جب آپ قراء ت سے فارغ ہوں تو قیام کی حالت میں ہی یہ کلمات پندرہ مرتبہ ادا کریں سُبْحَانَ اﷲِ وَالْحَمْدُ ﷲِ وَلَاإِلہَ إلَّا اﷲُ وَاﷲُ أکْبَرُ پھر آپ رکوع میں چلے جائیں اور رکوع کی حالت میں دس مرتبہ یہی کلمات کہیں پھر اپنا سر رکوع سے اٹھائیں اور دس مرتبہ یہی کلمات دہرائیں پھر سجدہ میں جائیں اور اس میں یہی کلمات دس مرتبہ ادا کریں پھر سجدہ سے سراٹھائیں اور (جلسہ میں) دس مرتبہ یہ کلمات دہرائیں پھرسجدہ میں جائیں اور دس مرتبہ یہ کلمات دہرائیں پھر سر اٹھائیں اور دس مرتبہ پھر یہ کلمات دہرائیں ہر رکعت میں، ان تسبیحات کی تعداد ۷۵ ہوگی ہر رکعت میں آپ اسی طرح کریںاس طرح یہ چار رکعات ہیں۔‘‘
اور اس کا وقت چاشت کا وقت ہے عبداللہ بن بسر لوگوں کے ساتھ نماز عیدالفطر یا اضحی کے لئے نکلے اور امام کے تاخیر کرنے کو اجنبی جانا اور فرمایا :
إنا کنا قد فرغنا ساعتنا ھذہ ’’ہم اس وقت تو نماز سے فارغ ہوجاتے تھے۔‘‘ راوی کہتا ہے کہ یہ وقت چاشت کا وقت تھا۔ (صحیح ابوداود:۱۰۰۵)
کیا یہ صحیح حدیث سے ثابت ہے؟
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
کیا یہ صحیح حدیث سے ثابت ہے؟
حافظ نوید بھائی!
میں کوشش کرتا ہوں کہ مجھے اللہ تعالیٰ جتنی بھی نیکیوں کی توفیق دے وہ تمام اعمال کتاب اللہ و سنت رسول اللہ ﷺ کے مطابق کروں،اسی لیے میں صحیح احادیث پر عمل کرنے کی کوشش کرتا ہوں اور اگر کسی حدیث کے ضعف کا علم ہو جائے تو وہ عمل ترک کر دیتا ہوں۔
اللہ تعالیٰ مجھے معاف کرے آمین میں نے یہ پوسٹ "نماز تسبیح" کے بارے میں جان بوجھ کر نہیں کی،آپ کے یاد دلانے سے مجھے یاد آ گیا ہے کہ صلوۃ التسبیح کے بارے میں اہل علم کا اختلاف ہے،کچھ علماء اہلحدیث اپنی کتابوں میں صلوۃ التسبیح پڑھنے کا طریقہ لکھتے ہیں اور کچھ علماء اہلحدیث نماز تسبیح والی احادیث کو ضعیف قرار دیتے ہیں۔اب صحیح موقف تو علماء ہی بتا سکیں گے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کے گناہوں کو معاف فرمائے آمین

شیخ ابوالحسن علوی بھائی صلوۃ التسبیح کے بارے میں وضاحت کریں۔
 

ابن خلیل

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 03، 2011
پیغامات
1,383
ری ایکشن اسکور
6,754
پوائنٹ
332
حافظ نوید بھائی!
میں کوشش کرتا ہوں کہ مجھے اللہ تعالیٰ جتنی بھی نیکیوں کی توفیق دے وہ تمام اعمال کتاب اللہ و سنت رسول اللہ ﷺ کے مطابق کروں،اسی لیے میں صحیح احادیث پر عمل کرنے کی کوشش کرتا ہوں اور اگر کسی حدیث کے ضعف کا علم ہو جائے تو وہ عمل ترک کر دیتا ہوں۔
اللہ تعالیٰ مجھے معاف کرے آمین میں نے یہ پوسٹ "نماز تسبیح" کے بارے میں جان بوجھ کر نہیں کی،آپ کے یاد دلانے سے مجھے یاد آ گیا ہے کہ صلوۃ التسبیح کے بارے میں اہل علم کا اختلاف ہے،کچھ علماء اہلحدیث اپنی کتابوں میں صلوۃ التسبیح پڑھنے کا طریقہ لکھتے ہیں اور کچھ علماء اہلحدیث نماز تسبیح والی احادیث کو ضعیف قرار دیتے ہیں۔اب صحیح موقف تو علماء ہی بتا سکیں گے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کے گناہوں کو معاف فرمائے آمین

شیخ ابوالحسن علوی بھائی صلوۃ التسبیح کے بارے میں وضاحت کریں۔
آمین
بھائی اس حدیث کی تحقیق کے لئے ایک تھریڈ لگایا ہے ہم نے بس جواب کے منتظر ہیں
http://www.kitabosunnat.com/forum/تحقیق-حدیث-231/نماز-تسبیح-کیا-یہ-حدیث-صحیح-ہے-7700/
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
آمین
بھائی اس حدیث کی تحقیق کے لئے ایک تھریڈ لگایا ہے ہم نے بس جواب کے منتظر ہیں
http://www.kitabosunnat.com/forum/تحقیق-حدیث-231/نماز-تسبیح-کیا-یہ-حدیث-صحیح-ہے-7700/
ابھی تک تو وہاں کسی نے جواب نہیں دیا،آپ کو چاہیے تھا کہ آپ سوالات و جوابات والے سیکشن میں سوال پوسٹ کرتے۔
 
Top