• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نماز کی آمین اور یہود

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
بسم اللہ الرحمن الرحیم
نماز کی آمین اور یہود

جب نماز پڑھی جاتی ہے تو اس میں ثنا کے بعد سورۃ الفاتحہ پڑھی جاتی ہے پھر کوئی اور سورت یا کچھ آیات۔ سورہ فاتحہ کے اختتام پر آمین کہی جاتی ہے۔ یہ آمین منفرد نماز پڑھنے والا بھی امام بھی اور مقتدی بھی کہتا ہے اور یہ مشروع ہے۔ آمین بلند آواز سے کہنی چاہیئے یا کہ آہستہ اس تھریڈ میں اس پر بات نہیں کی جائیگی بلکہ آمین اور یہود کا حسد پر بات ہوگی انشاء اللہ۔
سب سے پہلی بات تو یہ کہ عبادت صرف اللہ تعالیٰ ہی کی اخلاص کے ساتھ کرنی چاہئے۔ اخلاص میں نیت پہلی اینٹ ہے کہ اگر کج ہوگئی تو پوری عمارت ہی ٹیڑھی ہوجائے گی۔ ہمارا ایمان اور یقین ہے کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کوئی کام اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے سوا نہیں کرتے تھے خصوصا عبادات۔
آمین چونکہ دعاء ہے اور دعاء عبادت ہے لہٰذا یہ گمان رکھنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آمین یہود کو جلانے کے لئے کہتے تھے سراسر غلط اور بہتانِ عظیم کہلائے گا۔ ہاں جب آمین بلند آواز سے کہی جاتی تو یہود اس سے حسد کرتے تھے۔
برصغیر میں ایک طبقہ ایسا پیدا ہوگیا ہے جو آمین زور سے کہتے ہیں کہ اس سے حنفی چڑتے ہیں۔ اگر کوئی عبادت کسی کو چڑانے کے لئے کی جائے تو کیا وہ عند اللہ مقبول ہوگی؟ ہرگز ہرگز نہیں کہ اللہ تعالیٰ تمام شرکتوں سے پاک ہیں۔
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
کیا حنفی حضرات بلند آواز سے کہی جانے والی آمین سے واقعی حسد کرتے ہیں؟
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
لہٰذا یہ گمان رکھنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آمین یہود کو جلانے کے لئے کہتے تھے سراسر غلط اور بہتانِ عظیم کہلائے گا۔
کون ایسا گمان رکھتا ھے؟
ہاں جب آمین بلند آواز سے کہی جاتی تو یہود اس سے حسد کرتے تھے۔
بالکل صحیح بات ھے. آپ نے بلند آواز سے آمین کو قبول تو کیا. الحمد للہ
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
محترم! کیا آپ لوگ اس نیت سے بلند آواز سے آمین کہتے ہو؟
یہ آپ کی سوچ ھے جناب. ھم تو حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کرتے ھوۓ بلند آواز سے آمین کہتے ھیں.
اب آپ بتائیں جناب عالی کہ آپ لوگ چڑھتے ھیں کہ نہیں؟
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
آمین دعا ھے تو جناب صرف آمین بول کر کیا دعا کی جاتی ھے؟
محترم! جب کوئی دعاء کرتا ہے تو اس کی دعاء پر آمیں کہی جاتی ہے اور وہ دعاء آمین کہنے والے کی طرف سے بھی ہوجاتی ہے اس پر قرآن دال ہے۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
محترم! جب کوئی دعاء کرتا ہے تو اس کی دعاء پر آمیں کہی جاتی ہے اور وہ دعاء آمین کہنے والے کی طرف سے بھی ہوجاتی ہے اس پر قرآن دال ہے۔
میرا سوال یہ نہیں تھا جناب. دوبارہ دیکھیں:
آمین دعا ھے تو جناب صرف آمین بول کر کیا دعا کی جاتی ھے؟
 
Top