• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نوافل کا التزام

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
نوافل کا التزام

اس کے ساتھ ہی بتایا نفس کے تزکیہ کے لیے نوافل بھی ادا کرنے ہوں گے۔ نفل نماز، روزے، نفلی صدقات وغیرہ۔ فرمایا:
وَمِنَ اللَّيْلِ فَتَهَجَّدْ بِهِ نَافِلَةً لَّكَ عَسَىٰ أَن يَبْعَثَكَ رَ‌بُّكَ مَقَامًا مَّحْمُودًا ﴿٧٩﴾بنی اسرائیل
"رات اُٹھ کر تہجد پڑھا کرو، یہ تمہارے لیے زائد چیز ہے۔"
اور فرمایا:
يَا أَيُّهَا الْمُزَّمِّلُ ﴿١﴾ قُمِ اللَّيْلَ إِلَّا قَلِيلًا ﴿٢﴾ نِّصْفَهُ أَوِ انقُصْ مِنْهُ قَلِيلًا ﴿٣﴾ أَوْ زِدْ عَلَيْهِ وَرَ‌تِّلِ الْقُرْ‌آنَ تَرْ‌تِيلًا ﴿٤﴾المزمل
"اے کپڑا لپیٹنے والے رات قیام کیا کر مگر تھوڑا ( آرام کر لے) کتنا؟ رات کا نصف یا اس سے کچھ کم یا اس سے کچھ زیادہ۔ ( اور اس کے دوران وظیفہ کیا کرنا ہے؟ فرمایا) قرآن مجید ٹھہر ٹھہر کر پڑھ تسلی سے دل لگا کر۔"
قیام کے لیے رات کیوں مقرر کی گئی اور قیام کا مقصد اور اس کا فائدہ کیا ہے؟فرمایا:
إِنَّ لَكَ فِي النَّهَارِ‌ سَبْحًا طَوِيلًا ﴿٧﴾المزمل
"دن کے وقت آپ کو بہت سے کام ہیں"
اور اللہ سے خاص لو لگانے والی بات کے لیے، قیام کے لیے، تلاوت کے لیے رات کو رکھو، رات قیام کرو، دن کے وقت بہت سے کام ہیں۔ جہاد ہے، امر بالمعروف نہی عن المنکر ہے، بیماروں کی بیمار پرسی ہے، بھوکوں کی مدد کرنا ہے، مظلوموں کا ساتھ دینا ہے۔ کوئی ایک کام ہو تو گنا جائے لمبی مصروفتیں ہیں۔ اس لیے آپ رات کے وقت قیام کریں، یہ مشقت آپ کو کیوں دی جارہی ہے؟
إِنَّا سَنُلْقِي عَلَيْكَ قَوْلًا ثَقِيلًا ﴿٥﴾المزمل
"ہم آپ پر ایک وزنی کلام ڈالنا چاہتے ہیں۔"
إِنَّ نَاشِئَةَ اللَّيْلِ هِيَ أَشَدُّ وَطْئًا وَأَقْوَمُ قِيلًا ﴿٦﴾المزمل
"رات کو اٹھنا یہ نفس کو کچلنے کے لیے بہت سخت ہے۔"
یہ ہے نفس کا تزکیہ۔ کس کے نفس کا تزکیہ؟ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نفس کا تزکیہ ہو رہا ہے وہ تو اللہ نے اور بھی بہت سے طریقوں سے کر دیا تھا۔ جبرائیل کو بھیجا، فرشتوں کو بھیجا، دل میں سے شیطان کا حصہ کاٹ کر ہی نکال پھینکا۔ اپنے نبی پر تو ویسے ہی اللہ کی رحمتیں تھیں پھر بھی انہیں فرمایا کہ آپ رات کو قیام کریں تو رات کا قیام کیا عمل کرتا ہے؟ أَشَدُّ وَطْئًانفس کو کچلنے میں بہت سخت ہے: وَأَقْوَمُ قِيلًارات کو دل سے بات بہت سیدھی سی ہے۔ دن کے وقت تو کوئی ادھر سے دیکھ رہا ہے تو کوئی اُدھر سے، اپنی نگاہ کبھی ادھر الجھتی ہے کبھی اُدھر، کہیں کوئی بچہ چلا رہا ہے، کبھی بیوی کہہ رہی ہے سبزی نہیں اور جناب آٹا ختم ہے، ادھر کوئی دوست دروازہ کھٹکھٹا رہا ہے کہ مجھے آپ سے کام ہے، آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔ آپ سے مشورہ لینا ہے، مسئلہ پوچھنا ہے، غرض ہزاروں کام ہوتے ہیں۔
اللہ کا ذکر

اللہ سے تعلق درست رکھنے کے لیے تہجد کے علاوہ ذکر کی تعلیم دی
لا یزال لسانک رطبا من ذکر اللہترمذی، کتاب الدعوات
"تیری زبان ہمیشہ اللہ کی یاد سے تر رہے۔ اللہ کی یاد اٹھتے بیٹھتے، چلتے پھرتے ہر وقت جاری رہے۔"
الَّذِينَ يَذْكُرُ‌ونَ اللَّـهَ قِيَامًا وَقُعُودًا وَعَلَىٰ جُنُوبِهِمْ ۔۔۔۔۔ ﴿١٩١﴾آل عمران
جو اللہ تعالیٰ کا ذکر کھڑے اور بیٹھے اور اپنی کروٹوں پر لیٹے ہوئے کرتے ہیں۔۔۔

تزکیہ نفس اور تصوف
 
Top