• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نواقض اسلام۔ ڈاکٹر شفیق الرحمن۔۲

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
إنَّ الْحَمْدَ لِلہِ نَحْمَدُہٗ، وَنَسْتَعِیْنُہٗ ، وَنَسْتَغْفِرُہٗ ، وَنَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ شُرُوْرِ أَنْفُسِنَا۔

مصنف (شیخ الاسلام محمد بن عبدالوب رحمہ اللہ) لکھتے ہیں: بسم اﷲ الرحمن الرحیم۔ اعلم ان نواقض الاسلام عشرۃ نواقض۔ (ترجمہ:شروع کرتاہوں اﷲ کے نام سے الخ...جان لو اسلام کے نواقض دس ہیں)

لا الہ الا اللہ کا اقرار کرنے کے بعد ایک انسان اسلام میں داخل ہوتا ہے پھر جب تک وہ اس کلمہ کی شروط کو پورا کرتا رہتاہے اس کااسلام قائم رہتا ہے ۔لیکن جب مسلمان کوئی ایسا عقیدہ یا عمل اختیار کرتا ہے جو اسلام کی ضد اور منافی ہو تو کلمہ پڑہنے کے باو جود دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے۔ فقہاء اسلام و علماء کرام نے مرتد کے احکام کے ضمن میں بہت سے ایسے عقائد و اعمال کا تذکرہ کیا ہے جنہیں نواقض اسلام کہتے ہیں ۔جیسے ہوا کا خارج ہو نا وضو کے لیے ناقض ہے یعنی ہوا کے خارج ہو نے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے اسی طرح ان نواقض اسلام کے مرتکب کا اسلام ختم ہو جاتا ہے ۔شیخ الاسلام محمد بن عبد ا لوھاب رحمہ اللہ نے اسلام سے خارج کر دینے والے امور میں سے ان دس امور کا ذکر کیا ہے جو بہت زیادہ خطرناک ہیں اور آج کلمہ پڑھنے والوں میں سے بہت سے ان کا شکار ہیں۔ایک مسلمان کے لیے انتہائی ضروری ہے کہ وہ اس بات کا علم حاصل کرے کہ وہ کون سی شروط ہیں جن کو پورا کرتے ہوئے کلمہ پڑھنے سے وہ اسلام میں داخل ہو تا ہے اور وہ کون سے راستے ہیں جن پر چلنے سے ایک مسلمان اسلام سے خارج ہو جاتا ہے تا کہ وہ ان سے خبر دار اور چو کنا رہے ۔
 
Top