• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
شمولیت
دسمبر 01، 2016
پیغامات
141
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
71
نوجواں
اے جواں ‛ اپنا طرزِ عمل تو بدل دے
جو باطل ہے پیروں سے اس کو مسل دے

انہیں پیار دے جو بھی ہیں تیرے دشمن
جو کانٹے چبھوئیں انہیں تو کنول دے

یہ دنیا تجھے اپنی جانب جو کھینچے
تو نفسانی خواہش کے سر کو کچل دے

پریشان سب ہوں گے جب حشر کے دن
انہیں اے خدا اپنی رحمت کا پھل دے

اُسے جو سنے جھوم اٹھے وہ خوشی سے
مرے مولیٰ اظہرؔ کو ایسی غزل دے
 
Top