• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نو مسلم کی کہانی

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,391
ری ایکشن اسکور
452
پوائنٹ
209
نومسلم کی کہانی خود انکی زبانی
یہ کہانی ہے سعودی عرب کے بریدہ کی جومنطقہ قصیم کا ایک معروف شہرہے ۔ یہاں پر نیپالیوں کی تعداد دیگرممالک کے مقابلے کچھ کم نہیں ۔ بہت ساری کمپنیوں میں سیکڑوں کی تعدادمیں ہیں۔ ان میں بیشتر تعدادغیرمسلموں کی ہے ۔ ان نیپالی غیرمسلموں کو اسلام کی طرف بلانے کے لئے کئی دعوتی ادارے سرگرم عمل ہیں۔ ان میں سرے فہرست دفتر تعاونی برائے دعوت وارشاد وسط بریدہ کا نام آتاہے ۔ میں نے اسی جگہ سے اپنا غیرمسلموں کے درمیان دعوتی مشن شروع کیا۔
قصہ مختصریہ کہ ایک نیپالی ٹھیک ہمارے مرکزاوررہائش کے تعلیمی شعبے کے پاس رہا کرتا تھا ، وہ شکل سے مسلمان ظاہرہوتاتھا اس لئے بہت سارے مسلمان اسے مسلم سمجھ کر سلام کیاکرتےتھے، مزے کی بات یہ کہ وہ ہلکی سی داڑھی بھی رکھتاتھا۔اچانک میری ملاقات ان سے ہوئی ، مجھے بھی مسلم ہونے کا گماں ہوالیکن میرے دوسرے ساتھی نے بتایاکہ آپ اسے سمجھائیں یہ غیرمسلم ہے ۔ میں نے اس سے بات چیت کی اور اسلام کی حقیقت سے اسے روشناس کیااورجاتے وقت اسےچند نیپالی کتابیں دی ۔
ایک دن صبح اچانک وہ بھاگے بھاگے اسلامی سنٹرپہنچااوراس نے ارادہ ظاہرکیاکہ میں مسلمان ہونا چاہتاہوں، میں نے اس سے سبب پوچھاتو اس نے تفصیل سے اپنی کہانی سنائی ۔
آج کی رات میں نے خواب دیکھاکہ میں ایک بہت عالیشان مسجد کے پاس ہوں ،مجھے پیاس لگی ہے ۔ میرے سامنے پانی تھالیکن وہ گدلاتھا،اس پانی کے آگے صاف وشفاف پانی کا ایک چشمہ نظر آرہاتھا۔میں نے صاف پانی پینے کے لئے آگےبڑھاتو یہ گدلاپانی میرے راستہ کی رکاوٹ بننے لگا ، جتنی بارکوشش کی ناکام رہا۔ گدلے پانی کی وجہ سے صاف پانی تک رسائی ممکن نہ ہوسکی ۔ اتنے میں میری نیند کھل گئی اورمیرے دل میں عالیشان مسجد کی تصویرتھی جس سے یہ احساس دل میں پیداہونے لگا کہ میں نمازپڑھنے والوں میں سے نہیں اورمیں مسلمان نہیں جسکی وجہ سے میں صاف پانی نہیں پی سکا۔ اس لئے میں مسلمان ہوجاتاہوں تاکہ صاف پانی پی کراپنی پیاس بجھاسکوں۔
اس لئے میں نے اسلام لانے کا پکا ارادہ کرلیاہے ۔اوراس نے کلمہ پڑھ لیا۔

أشهد أن لا إله إلا الله وأشهد أن محمداً عبده ورسوله،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،، الحمد للہ علی ہذہ النعمۃ ۔
کچھ دنوں بعد میں نے اسے عمرے کی ادائیگی کے لئے بیت اللہ کا ہمسفر بنایا، جب پہلی نظراس کی بیت اللہ شریف پرپڑتی ہے تو چیخ اٹھتاہے کہ یہی تو وہ مسجد ہے جسے میں نے خواب میں دیکھاتھا اورمیری ہدایت کا ذریعہ بنا۔ سبحان اللہ العظیم۔
اورمیں نے زمزم پلاکراس کی پیاس ہمیشہ کے لئے بجھا دی ۔ اورپھراسی سال اپنے ہمراہ حج جیسی عظیم عبادت کروائی ، اوروہ الحمد للہ اب اسلام پر مضبوطی سے عمل پیراہے ، اوربرجستہ کہتاہے کہ اگرمجھے کاٹ بھی ڈالے تواسلام سے نہیں پلٹوں گا۔
اللہ تعالی سے دعاہے کہ ہمیں اخلاص کے ساتھ دین کی خدمت کی توفیق عطافرمااور غیرمسلموں کے درمیان بھی دعوت وتبلیغ کرنے کا شوق وجذبہ اورحوصلہ دے ۔ اوراسلام کو ہرجگہ سربلندی عطافرما۔ آمین

آپ کا دینی بھائی

مقبول احمد سلفیؔ/ دفترتعاونی برائے دعوت وارشادمسرہ، طائف
 
Top