• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نکاح سنت ہے لیکن کتنی بے حسی کی بات ہے کہ کوئی بھی نکاح کو سنت کے مطابق ادا کرنے کی کوشش نہیں کرتا

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
نکاح سنت ہے لیکن کتنی بے حسی کی بات ہے کہ کوئی بھی نکاح کو سنت کے مطابق ادا کرنے کی کوشش نہیں کرتا !!!

الســـلام عــليــكــم و رحــمــة الله و بـــركـــاتـــه۔۔۔ !!!

نکاح کرنا سنت ہے لیکن کتنی بے حسی کی بات ہے کہ کوئی بھی نکاح کو سنت کے مطابق ادا کرنے کی کوشش نہیں کرتا۔

کیا ہم نے کبھی لڑکی یا لڑکا کی تلاش کے سلسلے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث کو حرزِ جان بنانے کی حقیر سی بھی کوشش کی۔

ابوھریرہ رضي اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
عورت سے چاروجوہات کی بنا پر نکاح کیا جاتا ہے ،
1-اس کے مال ودولت کی وجہ سے ،
2-اس کےحسب ونسب کی وجہ سے ،
3-اس کی حسن خوبصورتی کی وجہ سے ،
4-اوراس کے دین کی وجہ سے ،
تمہارے ہاتھ خاک میں ملیں تم دین والی کو اختیار کرو صحیح بخاری حدیث نمبر ( 4802 ) صحیح مسلم حدیث نمبر ( 1466 ) ۔

اسی طرح مرد میں بھی دین داری اسکا اخلاق اور کردار دیکھا جاتا ہے ..پہلا میعار دین !!!
یہ ایک ایسا مضموں ہے کہ اس پر بہت کچھ لکھا جاسکتا ہے مگر اس لکھنے کا بھی اثر ہم پر نہیں ہو گا۔۔۔ ہم نے کرنا پھر بھی وہ ہی جو کرتے ہیں ۔۔۔۔
اللہ پاک ہم سب کو ہدایت دے اور ہمیں توفیق دے کہ ہم نکاح کو مشکل بنانے والے نہ بنیں۔ آمین
ہمارے مؑاشرے میں بہت سی برائیاں نکاح میں مشکل کی وجہ سے ہی پھیل رہی ہیں۔۔۔۔
ﺁﭖ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ! ﺟﺐ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﭘﺎﺱ ﻭﮦ ﻟﻮﮒ ﺁﺋﯿﻦ ﺟﻦ ﮐﮯ ﺩﯾﻦ ﺍﻭﺭ ﺍﺧﻼﻕ ﮐﻮ ﺗﻢ ﭘﺴﻨﺪ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮ ﺗﻮ ﺍﻥ ﺳﮯ ﻧﮑﺎﺡ ﮐﺮﺍﺅ ، ﺍﮔﺮ ﺗﻢ ﺍﯾﺴﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﻭ ﮔﮯ ﺗﻮ ﺯﻣﯿﻦ ﻣﯿﮟ ﺑﮩﺖ ﺑﮍﺍ ﻓﺘﻨﮧ ﺍﻭﺭ ....___ﺟﺎﻣﻊ ﺗﺮﻣﺰی...___.ﻟﻤﺒﺎ ﭼﻮﮌﺍ ﻓﺴﺎﺩ ﺑﺮﭘﺎ ﮨﻮ ﮔﺎ

لڑکا ہو یا لڑکی ماں باپ کو اسکے نکاح میں جلدی کرنی چاہیئے۔
قرآن میں ہے :
"اور اپنی قوم کی بیوہ عورتوں کے نکاح کردیا کرو۔ اور اپنے غلاموں اور لونڈیوں کے بھی جو نیک ہوں (نکاح کردیا کرو) اگر وہ مفلس ہوں گے تو خدا ان کو اپنے فضل سے خوش حال کردے گا۔ اور خدا (بہت) وسعت والا اور (سب کچھ) جاننے والا ہے )24:32 An-Nūr)

ہمارے معاشرے میں آج کل لڑکیوں کی شادی کا بہت بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔۔۔ کہ جس کی وجہ سے لڑکیاں بہت سے غلط راستوں کی طرف چل نکلتی ہے اور جہاں ابن آدم بھی اسکا ساتھ دیتا ہے۔۔۔۔

آج ہم نے نکاح کو بہت مشکل بنا دیا ہے۔ لڑکے عشق و محبت ہر لڑکی سے کرنے کو تیار ہوتے ہیں مگر شادی انھیں ایک مکمل خوبصورت اور طرح دار لڑکی سے کرنی ہوتی ہے۔۔۔ جب ایک ل...ڑکی جو اچھی صورت و شکل اچھی سیرت کی مالک بھی ہو۔۔۔۔ مگر اسکے ماں باپ اچھا جہیز نہ دے سکتے ہوں تو ٹھکرا دی جاتی ہے کم پڑھی لکھی ہو تو ٹھکرا دی جاتی ہے ۔۔۔۔ کہیں ۔۔۔ جاب کرنے والیوں کو ٹھکرا دیا جاتا ہے تو کہیں جاب کرنے والی بیوی چاہیئے ہوتی ہے۔۔۔۔ اور کہیں دین دار لڑکی کو پسند نہیں کرتے کہ ہمیں فشن ایبل لڑکی چاہیے ___

الغرض ہم سب اس معاشرے میں رہتے ہیں اور ہم سب کے گھروں میں یہ ہی مسئلے درپیش ہیں مگر ہم ان مسائل کو تب ہی جانتے جب ہم خود اس مسئلے سے دوچار ہوں ہمیں دوسروں کا احساس تک نہیں ہوتا۔۔۔

لڑکیوں کے رشتوں میں بہت بڑ ی مشکل ذات پات سے باہر رشتہ نہ کرنا بھی ہے ۔۔۔۔۔

جب کے شادی کرنے کے لیے نبی کریم نے کچھ اصول بتایں ہیں کہ لڑکا ہو یا لڑکی وہ دیندار ہوں اور نیک ہوں۔
میری دعا ہے الله سب کو نیک ہدایت دے سب کو نیک بناے اور نیک رشتے عطا فرمایے ..آمین
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
مجموعی طور پر
ہمارا معاشرہ دہرے معیار کا حامل ہے
قناعت نہیں۔
اللہ پر توکل نہیں۔
دین سکینڈری معاملہ ہے پرائمری نہیں
اگر کچھ لوگ دین چاہتے بھی ہیں تو وہ اس وقت جب انہیں اپنی بچی کی شادی کرنی ہوتی ہے
اور جب انہوں نے لڑکے کی شادی کرنی ہو تو عام طور پر کہا جاتا ہے کہ فلاں فلاں کام کر لینے میں حرج کیا ہے، جن چیزوں سے دین نے منع نہیں کیا وہ کر لی جائیں تو کوئی حرج نہیں۔ وغیرہ وغیرہ۔
مطلب یہ کہ
ہمارے معاشرتی معیارات دہرے ہیں۔
اللہ تعالی ہمیں فہم دین عطا فرمائے آمین

اور بھی بہت کچھ لکھنے کو ہے
لیکن
اگر کوئی اتنا بھی مان لے تو اللہ کے ہاں سربسجود ہوں۔
 
Top