• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نکاح نصف ایمان

شمولیت
اکتوبر 16، 2011
پیغامات
106
ری ایکشن اسکور
493
پوائنٹ
65
السلام علیکم ! اس روایت کی تحقیق چاہیے ۔
"" اِذَا تَزَوَّجَ الْعَبْدُ فَقَدِ اسْتَکْمَلَ نِصْفَ الدِّیْنِ فَلْیَتَّقِ اللّٰہَ فِی النِّصْفِ الْبَاقِیْ ""
حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جب کوئی شخص نکاح کر لیتا ہے تو اپنا آدھا دین مکمل کر لیتا ہے لہٰذا اسے چاہیے کہ باقی آدھے دین کے معاملے میں اللہ سے ڈرتا رہے ۔‘‘اسے بیہقی نے روایت کیا ہے۔
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
اس حدیث کے سارے طرق ضعیف ہیں علامہ البانی رحمہ اللہ نے سب کو یکجا کرنے کے بعد روایت کو حسن لغیرہ بنایا ہے لیکن اس تحسین کی کوئی گنجائش نہیں ہے کیونکہ اول تو ضعیف کو ضعیف سے ملاکر علی الاطلاق تحسین کا اصول ہی محل نظر ہے دوم اس روایت کے تین طرق میں سے دو طریق میں سخت ضعف واقع ہے لہذا حسن لغیرہ کے باب میں بھی یہ روایات غیر مقبول ہیں ۔

علامہ البانی رحمہ اللہ کی تحسین پر اعتماد کرنے ہوئے ہم نے اس حدیث کو بہت سی جگہوں پر سنایابھی ہے اور بہت سی جگہوں پر لکھا بھی ہے لیکن اب ہماری نظر میں اس کا ضعف واضح ہوچکا ہے ، اللہ ہماری لغزشوں کو معاف کرے ۔
 
Top