• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نیکی کچھ اس انداز سے بهی کرتے ہیں.

Hina Rafique

رکن
شمولیت
اکتوبر 21، 2017
پیغامات
282
ری ایکشن اسکور
18
پوائنٹ
75
ک8بھی کبھی بھیک نہ دیا کریں ۔ ۔ ۔ !
ـــــــــــــــــــــ تحفہ دیا کریں ــــــــــــــــــــــــــــــــ
۔
گورمے کا سامنے بہت رش تھا، میں نے گاڑی تھوڑا دور پارک کی۔ جیسے ہی باہر نکلا وہ میرے سامنے آ گیا۔ ایک بھیک مانگتا ہوا ہیجڑا۔ (خواجہ سرا، کاش ہم انکو صرف اللہ کا بندہ یا کوئی ایسا اچھا نام دے دیں)۔
۔
میں اس کے بڑھے ہوئے ہاتھ کو نظر انداز کر کے آگے بڑھ گیا۔ زنانہ ریشمی کپڑے، میک اپ، پسینے سے بھیگا ہوا، مجھے وہ بھیک مانگتا ہوا زرا اچھا نہیں لگا۔ اسکی مسکراہٹ بڑی کاروباری سی تھی۔
۔
گورمے سے واپسی پر میرے ہاتھ میں ایک شاپر تھا۔ میں اسی راستے سے واپس گاڑی کی طرف آیا۔ وہ پھر نظر آیا، اور میری جانب بڑھا۔
۔
میں نے اسکے لیے خریدا ہوا ٹھنڈا جوس، اسکی طرف بڑھا دیا۔
اسنے ایک دوستانہ مسکراہٹ کے ساتھ مجھے دیکھا۔ اور جوس مجھ سے لے لیا۔
۔
میں نے گاڑی کا دروازہ کھولتے ہوئے سوچا،
کبھی کبھی بھیک نہیں دینی چاہیے ۔ ۔ ۔
بلکہ تحفہ دینا چاہیے۔ ٹریٹ دینی چاہیے۔ جیسے ایک انسان دوسرے انسان کواور ایک دوست دوسرے دوست کو دیتا ہے۔​
 
Top