• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

هلاکت

ابو دردا

مبتدی
شمولیت
جنوری 24، 2014
پیغامات
10
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
21
حضرت سلمان فارسیؓ نے فرمایا:
"جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے ساتھ برائی اور ہلاکت کا ارادہ فرماتا ہے تو اس سے حیا نکال لیتا ہے جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ لوگ اس سے بغض رکھنے لگتے ہیں اور وہ بھی لوگوں سے بغض رکھتا ہے ۔ جب ایسا ہوجاتا ہے تو پھر اس کے اندر سے رحم کرنے اور ترس کھانے کی صفت نکال لی جاتی ہے ۔ جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ بداخلاق ، اکھڑ طبعیت اور سخت دل ہوجاتا ہے ، جب وہ ایسا ہوجاتا ہے تو اس سے امانت داری کی صفت چھین لی جاتی ہے جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ لوگوں سے خیانت کرتا ہے اور لوگ بھی اس سے خیانت کرنا شروع کردیتے ہیں ۔ جب وہ ایسا ہوجاتا ہے تو پھر اسلام کا پٹہ اسکی گردن سے نکال دیا جاتا ہے اور پھر اللہ اور اللہ کی مخلوق اس پر لعنت کرتی ہے اور وہ بھی دوسروں پر لعنت کرتا پھرتا ہے"

حیاتہ الصحابہ ۔ جلد3 صفحہ 574
 
Top