• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

واقعہ افک میں مردوں کے لیے کیا نصیحت ہے؟؟؟

محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
شکریہ۔
جو الفاظ آپ نے بیان کیئے ، یہ تو میں نے تحریر نہیں کیئے۔
البتہ موضوع ’’ خاندان اور معاشرے‘‘ کے پیچھے لگنے والے مردوں سے متعلق ہے تو یہاں مقصد یہی بیان کیا گیا ہے۔
مختلف احادیث و روایت بھی بعض اوقات کسی ایک ہی موضوع پر ہوتی ہیں ، مگر ان کے مختلف پہلوؤں میں بھی سبق موجود ہوتا ہے۔چناچہ یہ کوئی ناپسندیدہ عمل نہیں۔۔۔واللہ اعلم!
آپکی بات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نبی کریم ﷺ کا طرز عمل ان مردوں کے لیے نصیحت جیسا ہے۔جو کہ کسی کی باتوں میں آ کر اپنا گھر اجاڑ لیتے ہیں
انکے لیے سبق ہے جو کسی۔۔۔۔۔!!!!!
میں نے آپکی بات کا ہی مفہوم بیان کیا ہے معنی دونوں کا ایک ہی ہے،،،
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا معاملہ اور تھا وہ نبی ہیں اور یہ واقعہ حقیقت میں امت کیلئے سبق ہی ہے اور دوسرا نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر اللہ کی طرف سے آزمائش تھی۔۔۔۔۔۔
اب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ان لوگوں کے ساتھ جوڑنا
جو جھٹ سے طلاق یا بدنامی پر اتر آتے ہیں ،
کیونکہ ایسا کچھ بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں کیا ۔۔۔۔۔۔
بلکہ میرا صرف اتنا مشورہ تھا کہ اس سبق اور نصیحت والے معاملے کو عام رکھ دیا جاتا تو ذیادہ بہتر تھا۔۔۔۔
باقی میں ہرگز اپنی بات کسی پر ٹھونسنا پسند نہیں کرتا ایک بات مجھے اچھی نہیں لگی کسی اور کو وہ محسوس نہں ہوتی تو کوئی حرج نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
تنبیہ: معاملہ صحیح ، غلط کا نہیں معاملہ افضل اور مفضول کا ہے۔۔۔۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
حیرت ہے۔۔۔بات اتنی واضح ہے۔
اور آپ کہتے ہیں عام لوگوں کے لیے ہی ہونی چاہیئے۔جبکہ میں پہلی پوسٹ سے بیان کر رہی ہوں کہ عام مرد و عورت اور بالخصوص وہ ’’ مرد ‘‘ جو جو معاشرے کے جھوٹے رسم و رواج کے سبب اپنا گھر برباد کر دیتے ہیں۔اس وقت دین اسلام اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ طرز عمل کیوں نصیحت نہیں بنتا!!
ایسی صورت میں طلاق یا بدنامی کا کوئی پہلو تو ہمیں سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے نہیں ملتا، اوپر حدیث میں ثابت الفاظ مبارک پر ایک بار پھر غور لیجیئے ، کاش یہ الفاظ مبارک امت کے لیے بھی سبق بن جائیں۔
میں یہی کہہ سکتی ہوں کہ آپ تنگ نظری سے معاملہ دیکھ رہیں ہیں۔
 

محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
حیرت ہے۔۔۔بات اتنی واضح ہے۔
اور آپ کہتے ہیں عام لوگوں کے لیے ہی ہونی چاہیئے۔جبکہ میں پہلی پوسٹ سے بیان کر رہی ہوں کہ عام مرد و عورت اور بالخصوص وہ ’’ مرد ‘‘ جو جو معاشرے کے جھوٹے رسم و رواج کے سبب اپنا گھر برباد کر دیتے ہیں۔اس وقت دین اسلام اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ طرز عمل کیوں نصیحت نہیں بنتا!!
ایسی صورت میں طلاق یا بدنامی کا کوئی پہلو تو ہمیں سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے نہیں ملتا، اوپر حدیث میں ثابت الفاظ مبارک پر ایک بار پھر غور لیجیئے ، کاش یہ الفاظ مبارک امت کے لیے بھی سبق بن جائیں۔
میں یہی کہہ سکتی ہوں کہ آپ تنگ نظری سے معاملہ دیکھ رہیں ہیں۔
میں بات عام رکھنے کا کہا تھا، عام لوگوں کیلئے نہیں کہا۔۔۔۔۔
مطلب بات عام رکھی جائے کہ اس واقعے سے یہ ثابت ہوتا ہے یا یہ سبق حاصل ہوتا ہے۔۔

شائد یہی وجہ ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا کہہ سکتا ہوں؟؟
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
میں بات عام رکھنے کا کہا تھا، عام لوگوں کیلئے نہیں کہا۔۔۔۔۔


مطلب بات عام رکھی جائے کہ اس واقعے سے یہ ثابت ہوتا ہے یا یہ سبق حاصل ہوتا ہے۔۔



شائد یہی وجہ ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا کہہ سکتا ہوں؟؟

ابتسامہ
پہلی پوسٹ سے میں نے بھی یہی کہا ہے کہ اس واقعہ سے یہ سبق حاصل ہوتا ہے۔
بحث سے اچھا تھا غور و فکر کرتے!
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
وعلیکم السلام ،​
دین اسلام کے احکامات کا حکم عام ہے اور تمام امت کے لیے نصیحت۔​
مذکورہ واقعہ میں منافقین کا طرز عمل سامنے آنا ، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی شان میں آیات کا نزول ہونا، نیز بھولی بھالی پاکیزہ عورتوں پر تہمت لگانے سے تنبیہ فرمانا اور دیگر اہم سبق جیسے مردوں کے لیے بھی ٍغور و فکر کا پہلو موجود ہے۔​
بشکریہ لولی آل ٹائم بھائی۔​
زیر نظر حدیث کتب میں اللہ پر قسم باندھنے کی ممانعت کے باب میں آئی ہے۔​
نیز ابو داود میں باب برائی اور تکبر کی ممانعت میں یہ حدیث شامل کی گئی ہے۔​
مگر یہاں ایک اہم پہلو اجاگر کرنے کے لیے ’’ روح کے مسکن ‘‘ کے تحت یہ حدیث پیش کی گئی ہے۔لہذا یہ امر مانع نہیں ہے۔واللہ اعلم بالصواب!​
باقی تکلیف کے لیے معذرت!​
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جزاک اللہ خیرا دعا بہن!!بہت اہم موضوع اور کئی معاملات کو سموئے ہوئے۔۔
مندرجہ بالاتحریر آپکی ذاتی ہے؟بصورتِ دیگر صاحبِ تحریر کا نام ضرور لکھ دیا کریں!!
چند نقاط جو مجھے اہم معلوم ہوئے۔۔اہل علم مزید نقاط کو واضح کریں تو دھاگے کی افادیت میں اضافہ ہو جائے گا۔
سفر میں جاتے وقت آپ صلی اﷲ علیہ وسلم اپنی بیویوں کے نام فرعہ ڈالتے اور جس کا نام نکلتا اسے اپنے ساتھ لے جاتے
محارم کے ساتھ سفر جائز ہے۔
آپنی چادر سے اپنا منہ ڈھانپ کر سنبھل بیٹھی. انہوں نے جھٹ سے اپنے اونٹ کو بٹھایا اور اس کی ٹانگ پر اپنا پاؤں رکھا. میں اٹھی اور اونٹ پر سوار ہوگئی. انہوں نے اونٹ کو کھڑا کردیا اور بھگاتے ہوئے لے چلے. قسم اﷲ کی نہ وہ مجھ سے کچھ بولے نہ میں نے ان سے کوئی بات کی. نہ سوائے انا ﷲ کے میں نے ان کے منہ سے کوئی کلمہ سنا. دو پہر کے قریب ہم اپنے قافلے سے مل گئے.
1)پردہ
2)نامحارم کے ساتھ حدود
میں نے کہا، تم نے بہت برا کلمہ بولا، توبہ کرو، تم گالی دیتی ہو. جس نے جنگ بدر میں شرکت کی
اہلِ بدر کی فضیلت کی ایک جھلک!
اﷲ تعالیٰ کی طرف سے آپ صلی اﷲ علیہ وسلم کو کوئی بات معلوم نہ ہوئی تھی
مہینہ بھر گزر گیا تھا کہ حضور اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم کی یہی حالت تھی کوئی وحی نہیں آئی تھی کہ فیصلہ ہوسکے
نبی کریم ﷺ عالم الغیب نہیں!
حضرت اسامہ نے صاف کہا کہ اے اﷲ کے رسولۖ صلی اﷲ علیہ وسلم ہم آپ کی اہل پر کوئی برائی نہیں جانتے. ہمارے دل تو ان کی محبت عزت اور شرافت کی گواہی دینے کے لئے حاضر ہیں. ہاں حضرت علی نے جواب دیا کہ یا رسول اﷲۖ صلی اﷲ علیہ وسلم اﷲ تعالیٰ کی طرف سے آپ صلی اﷲ علیہ وسلم کو کوئی تنگی نہیں عورتیں ان کے سوا بھی بہت ہیں اگر آپ گھر کی خادمہ سے پوچھیں تو آپ کو صحیح واقعہ معلوم ہوسکتا ہے.آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے اسی وقت گھر کی خادمہ حضرت بریرة کو بلوایا اور ا ن سے فرمایا کہ حضرت عائشہ رضی اﷲ عنہا کی کوئی بات شک و شبہ والی کبھی بھی دیکھی ہو تو بتلاؤ.
ایسے معاملات میں سوچ سمجھ ،دیکھ بھال کر فیصلہ کرنا چاہیے۔۔ارد گرد کے منصف افراد،رشتہ داروں کی گواہی سنی جائے !!
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
جزاک اللہ خیرا
اخت ولید بہن یہ تحریر میری ذاتی ہے ، اور اکثر تحاریر میری اپنی ہی ہوتی ہیں۔جو کہ تحقیق کے ساتھ پیش کرتی ہوں۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
جزاک اللہ خیرا
اخت ولید بہن یہ تحریر میری ذاتی ہے ، اور اکثر تحاریر میری اپنی ہی ہوتی ہیں۔جو کہ تحقیق کے ساتھ پیش کرتی ہوں۔
وایاک!
پہلے گمان تھا،اب یقین میں بدل گیا ہے۔
 
Top