• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

واٹساپ کا ثبوت قرآن و حدیث سے

شمولیت
اگست 28، 2018
پیغامات
200
ری ایکشن اسکور
8
پوائنٹ
90
ایک پرانی مختصر تحریر

واٹسپ کا ثبوت قرآن و حدیث سے

تحریر :عبد الخبیر السلفی بدایوں

کئی دن ہوئے گروپ میں ہمارے ایک بھائی نے کسی کے حوالے سے ایک سوال کیا تھا کہ واٹسپ کا استعمال کس حدیث سے ثابت ہے؟
الجواب : سوال کرنےوالے حضرت شاید اس غلط فہمی کا شکار ہیں کہ اہلحدیث حضرات قیاس کے منکر ہیں اور واٹسپ وغیرہ جدید آلات کا ثبوت قیاس ہی سے دیا جا سکتا ہے اور اہلحدیث چونکہ ہر وقت قرآن و حدیث کی رٹ لگائے رہتے ہیں اس لیے اہلحدیث اس سوال کا جواب نہیں دے پائینگے اور ہمارے مزعومہ فقہ کا جھنڈا بلند ہو جائے گا پہلے تو یہ بات اچھی طرح سمجھ لینا چاہیے کہ اہلحدیث قیاس و فقہ کے منکر نہیں ہیں بلکہ صحیح قیاس کو مانتے بھی ہیں اوراس سے بھرپور فائدہ بھی اٹھاتے ہیں اور قیاس صحیح قرآن اور حدیث کے نا مخالف ہے اور نا خلاف لیکن اصل الاصول قرآن و حدیث ہیں اس لیے اہلحدیث اولیت قرآن و حدیث کو دیتے ہیں ہمارے کرم فرما مقلدین حضرات نے اسی کو انکار فقہ اور انکار قیاس کا نام دے رکھا ہے جبکے معاملہ اس کے بر عکس ہے اور جن اہلحدیث علماء نے صرف قرآن و حدیث کے حجت ہونےکی بات کہی ہے اس سے ان کا منشا ہرگز یہ نہیں کہ وہ قیاس صحیح کو بھی نہیں مانتے ہیں چونکہ قیاس صحیح قرآن وحدیث سے ثابت ہے اس لیے قرآن و حدیث کے ماننے میں قیاس صحیح کا ماننا بھی آ گیا
ادھر کچھ دنوں سے حنفی مقلدین لوگوں میں اسی غلط فہمی کو پھیلا کر اہلحدیث علماء سے اسی طرح کے سوالات اپنی مرضی کی شرائط لگا کر پوچھتے رہتے ہیں بات اصل میں حنفی مذہب کی شاخ بر قرار رکھنے کی ہے کیونکہ ادھر جب سے قرآن و حدیث کا چرچہ بلند ہوا ہے لوگ حنفی مذہب چھوڑ کر مسلک حق اپناتے جارہے ہیں خیر اب زیادہ دنوں تک عوام علمائے سو کے جال میں پھنسنے والی نہیں ان شا اللہ
اب سوال کے جواب کی طرف آ تے ہیں جو شخص اس طرح کا سوال کرتاہے میں اس سے پوچھتا ہوں کہ واٹسپ یااس کے علاوہ جدید ایجادات کے قرآن و حدیث سے ثابت ہو نے یا نا ہونے سے قرآن یا حدیث کا کو نسا مسئلہ حل ہوجائے گا ؟ اگر نا بھی ثابت ہو تو اہلحدیث پر کیا حرف آ یا ؟ اگر آپ کا دعوی ہے کہ فقہ حنفی میں سارے مسائل کا حل ہے یا آئمۂ کی تقلید کے بغیر کوئی بھی شرعی مسئلہ حل نہیں ہوتا تو آپ ہی امام ابو حنیفہ سے واٹسپ وغیرہ کا استعمال با سند صحیح ثابت کر دیجئے ہمیں یقین ہے ان شا اللہ قیامت تک احناف اس کو ثابت نہیں کر پاینگے
ہمارے طرف سے سوال کا جواب بڑے اختصار سے یہ ہے کہ واٹسپ کا قرآن و حدیث سے ثابت ہونا کوئی شرعی مسئلہ نہیں ہے ہاں اس کا استعمال اگر شرعی حدود میں ہے تو بلاشبہ جائز ہے اور شرعی حدود کو پامال کر کے اگر استعمال کیاجائے تو نا جائز اور حرام ہے قرآنی آیت ملاحظہ ہو * وتعاونوا على البر و التقوي ولا تعاونوا على الإثم و العدوان ...الآية المائده *اور حدیث میں ہے *بلغوا عنى ولو آ ية* البخاري
 
Top